ورڈ میں اردو لکھتے ہوئے شعر یا اقتباس کی سیٹنگ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ!
گزشتہ دنوں میری ایک ان پیج فائل خراب ہوگئی تھی جس سے مجھے خاصا نقصان ہوا ہے۔ احباب کے کہنے پر ہی ورڈ میں اردو ٹائپنگ کر رہا ہوں لیکن اس میں شعر اور اقتباس کی سیٹنگ کیسی کی جائے، یہ سمجھ نہیں آرہا۔ ان پیج میں تو اس کی خود سے کمانڈ بنا لیتا تھا اور اسے محض اپلائی کرنے سے متن خود بخود اس سیٹنگ میں چلا جاتا تھا۔ کیا ورڈ میں بھی اس کا کوئی حل ہے ؟ خود سے کمانڈ بنائی جاسکتی ہے یا کوئی ایک کمانڈ جس سے متن کا اقتباسی حصہ سیٹ ہوجائے، اسے دوہرایا جاسکتا ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ
 
دوست

محفلین
کمانڈ دوہرانے کے لیے میکرو ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ گوگل پر سرچ کر لیں میکرو ریکارڈنگ ان مائیکروسافٹ ورڈ
 
الف عین

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ!
گزشتہ دنوں میری ایک ان پیج فائل خراب ہوگئی تھی جس سے مجھے خاصا نقصان ہوا ہے۔ احباب کے کہنے پر ہی ورڈ میں اردو ٹائپنگ کر رہا ہوں لیکن اس میں شعر اور اقتباس کی سیٹنگ کیسی کی جائے، یہ سمجھ نہیں آرہا۔ ان پیج میں تو اس کی خود سے کمانڈ بنا لیتا تھا اور اسے محض اپلائی کرنے سے متن خود بخود اس سیٹنگ میں چلا جاتا تھا۔ کیا ورڈ میں بھی اس کا کوئی حل ہے ؟ خود سے کمانڈ بنائی جاسکتی ہے یا کوئی ایک کمانڈ جس سے متن کا اقتباسی حصہ سیٹ ہوجائے، اسے دوہرایا جاسکتا ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیے۔ جزاک اللہ
ورڈ بہترین اسی وقت کام کرتا ہے جب اسے درست طریقے سے استعمال بھی کیا جائے ۔ لوکل فارمیٹنگ نہ کی جائے، ہر قسم کے لیے ایک سٹائل منتخب کر لیں اور ہر اسٹائل کی ایک شارٹ کی بھی بنا لیں۔ اقتباس کے سٹائل کی شارٹ کٹ کی جیسے آلٹ آئی، اور بس اگلی بار جب یہی سٹائل استعمال کرنا ہے تو آلٹ آئی دبا دیں، من پسند سٹائل بن جائے گا۔ سٹائل کی مدد سے ہی فہرست بھی بہترین بنتی ہے
 
جی استادِ محترم! جزاک اللہ۔ اگر اس کا کوئی نمونہ مل جاتا تو مجھ ایسے کم عقل کے لیے آسانی ہوجاتی۔ جزاک اللہ۔
 
یاسر حسنین

اگر آپ اردو فارمیٹنگ کے لیے ورڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس یوٹیوب چینل پر تفصیلی مواد مل جائے گا۔ عطاء رفیع صاحب اپنا یوڈیمی کا پورا کورس یہاں اپلوڈ کر رہے ہیں۔ نئے سیکھنے والوں کو اس سے کافی فائدہ ہو گا۔
اس کے علاوہ باحثین علوم اسلامیہ کا ایک چینل ہے وہ بھی کافی کچھ سکھا رہے ہیں۔
 
السلام علیکم! میں نے میکرو بنایا تھا لیکن شاید اردو متن کے ساتھ یہ مربوط نہیں ہورہا۔ جب میکرو اپلائی کرتا ہوں تو جس متن کی سیٹنگ درکارہوتی ہے یہ اس سے اوپر والے متن کی سیٹنگ کردیتا ہے اور وہ متن چھوڑ دیتا ہے۔ تین چار مرتبہ مختلف طریقے آزمائے ہیں لیکن نتائج میں فرق نہیں آیا۔ اس حوالے سے رہنمائی درکار ہے۔ جزاک اللہ
 
شکیب

اسٹائل استعمال کریں، میکرو کی جھنجھٹ میں نہ پڑیں۔
 
Top