ورڈ میں صفحہ کے آخری پیراگراف کی پریشانی

رانا

محفلین
ورڈ میں اردو متن کی ٹائپنگ کرتے ہوئے اکثر یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ جب صفحہ ختم ہونے کے قریب ہوتا ہے تو اس وقت اینٹر کرکے نیا پیرا گراف لکھنا شروع کیا۔ یہاں تک تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن جب سطر مکمل ہوجاتی ہے تو اصولاً سطر سے زائد الفاظ کو اگلے صفحے کی پہلی سطر میں شفٹ ہوجانا چاہئے تھا لیکن وہ پورا پیراگراف ہی اگلے صفحے پر شفٹ ہوجاتا ہے، یعنی سطر سے زائد الفاظ اپنی پوری سطر کو بھی اگلے صفحے پر کھینچ لے جاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
 

سعادت

تکنیکی معاون
جب کسی پیراگراف کی پہلی سطر صفحے کے بالکل آخر میں رہ جائے، تو ایسی سطر کو ٹائپوگرافی کی زبان میں ”یتیم“ (”orphan“) کہا جاتا ہے۔ (اِس کے برعکس، اگر کسی پیراگراف کی آخری سطر صفحے کے بالکل شروع میں موجود ہو، تو ایسی سطر ”بیوہ“ (”widow“) کہلاتی ہے۔)

ورڈ میں پیراگراف کی ایک آپشن Widow and orphan control کے نام سے موجود ہے جو اِن یتیم اور بیوہ سطروں کو اُن کے پیراگرافس کے ساتھ مِلا کر رکھتی ہے، جس کی وجہ سے وہی کچھ ہوتا ہے جو آپ کی ڈاکیومنٹ میں ہو رہا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو پیراگراف آپشنز میں جا کر Line and Page Breaks کے ذیل میں Widow / Orphan control کو غیرفعال (یا فعال) کر سکتے ہیں۔ (ایسا کرنے سے یتیم اور بیوہ دونوں اقسام کی سطریں متاثر ہوں گی۔)

مزید معلومات کے لیے: Widow and orphan control | Butterick’s Practical Typography
 
Top