ورڈ میں ٹیکسٹ کا غیر مناسب پھیلاؤ

ورڈ کی کچھ فائلیں ایسی سامنے آئی ہیں جن میں الفاظ کے درمیان نامناسب حد تک پھیلاؤ ہے حالانکہ فونٹ کی پراپرٹی میں پھیلاؤ "نارمل" ہے۔ میں نے اس کو حل کرنے کے لیے فارمیٹنگ کلئیر کی ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔
صرف ایک صورت میں الفاظ درست ہورہے ہیں، اس طرح کہ ٹیکسٹ کو کاپی کرکے "Keep text only" کے طور پر پیسٹ کردیں۔ لیکن اس میں مشکل یہ ہے کہ فائل "فٹ نوٹس" پر مشتمل ہے اور "Keep text only" سے فٹ نوٹس پیسٹ نہیں ہوتے۔ چھوٹی فائل ہوتی تو اس طریقے سے حل آسان تھا لیکن فائلیں کافی بڑی ہیں۔
اس کے حل کے لیے احباب مدد فرمائیں۔ سیٹنگ سے پہلے اور بعد کے سکرین شاٹ لگا رہا ہوں۔

پہلے:
001.jpg

بعد میں:
002.jpg
 
آخری تدوین:

یاسر حسنین

محفلین
آپ اس ویڈیو میں بتائے گئے طریقے کو آزمائیں شاید کچھ فرق پڑ جائے
ایک اور مشورہ یہ ہے کہ مناسب لگے تو پیامی نستعلیق فونٹ استعمال کر کے دیکھیں۔
 
آپ اس ویڈیو میں بتائے گئے طریقے کو آزمائیں شاید کچھ فرق پڑ جائے
ایک اور مشورہ یہ ہے کہ مناسب لگے تو پیامی نستعلیق فونٹ استعمال کر کے دیکھیں۔
شکریہ یاسر بھائی۔
پیامی استعمال کرنے سے فرق تو بیشک پڑتا ہے لیکن معمولی۔ یعنی اس میں بھی یہی بات ہے کہ صرف فونٹ بدلنے سے جو ٹیکسٹ سکڑتا ہے اگر اس ٹیکسٹ کو کاپی کرکے "Keep text only" کے ساتھ پیسٹ کریں تو ٹیکسٹ مزید اور بھی سکڑ جاتا ہے۔
غرض یہ کہ فونٹس میں جو اصل پھیلاؤ رکھا گیا ہے ہر فونٹ میں اس سے زیادہ بڑھ رہا ہے۔ اس کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔
 
طمیم

محفلین
کیا آپ نے فونٹ کاکوئی دوسرا ورژن تو انسٹال نہیں کیا؟
یا مائیکروسافٹ ورڈ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ تو نہیں کیا؟
اس کے علاوہ اور کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی، محترمی جاسم صاحب کا انتظار ہی کرنا پڑے گا۔
 
یاسر حسنین

محفلین
کیا آپ نے فونٹ کاکوئی دوسرا ورژن تو انسٹال نہیں کیا؟
جميل نوری نستعلیق کے ورژن دوم میں یہ مسئلہ شروع سے تھا کہ اگر آپ براہ راست ٹیکسٹ کمپوز کرتے ہیں تو فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔ جیسے ہی اسے کٹ کر کے بطور ٹیکسٹ دوبارہ پیسٹ کیا جاتا ہے یا نوٹ پیڈ، ورڈ پیڈ سے ایم ایس ورڈ میں پیسٹ کیا جاتا ہے تب یہ فاصلہ کم ہو جاتا ہے۔
یا مائیکروسافٹ ورڈ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ تو نہیں کیا؟
یہ بات اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہے ورڈ کے ہر ورژن میں فونٹ کی رینڈرنگ مختلف ہوتی ہے۔ لیکن یہاں غالباً ایک ہی ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ ورنہ عبید بھائی اس کا ذکر بھی کرتے۔
 
یہ بات اپنی جگہ اہمیت کی حامل ہے ورڈ کے ہر ورژن میں فونٹ کی رینڈرنگ مختلف ہوتی ہے۔ لیکن یہاں غالباً ایک ہی ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ ورنہ عبید بھائی اس کا ذکر بھی کرتے۔
اچھا تو یہ بات ہے۔
مجھے اس کا بالکل علم نہیں تھا کہ فونٹس کی رینڈرنگ ہر ورژن میں مختلف ہے۔ یہ فائلیں میرے پاس کمپوز شدہ آئی ہیں۔ اور غالب گمان ہے کہ کمپوزر نے کوئی دوسرا ورژن ہی استعمال کیا ہوگا۔ مجھے علم ہوتا تو ضرور ذکر کرتا۔
وجہ تو تقریباً معلوم ہو ہی گئی۔ اس کے حل کی کوئی صورت ہوسکتی ہے؟
 
Top