ورڈ پریس اردو ترجمہ

دوست

محفلین
آداب کچھ اصطلاحات جو مجھے بلکہ تمام مترجمین ورڈ پریس کو تنگ کر رہی ہیں حاضر کر رہا ہوں ان کا کچھ کیجیے۔
1۔NOOP failed. Server not RFC 1939 compliant
2۔POP3 apop
3۔POP3 uidl
4۔S_Sunday_initial(اس کا ترجمہ تو میں نے کر دیا ہے مگر آُپ کچھ ماہرانہ رائے دٰیں کیا ہو ترجمہ ویسے میرا ترجمہ ہےا_اتوار_شروع)
مہربانی فرما کر اس کا کوئی حل نکالیں باقی آئندہ۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
دوست بھائی میں نے بھی یہ اصطلاحات دیکھیں تھیں یہ s_sunday_initial والی اصطلاح شاید کلینڈر میں استعمال ہوتی ہوگی اس قسم کی اور بہت ساری اصطلاحات ہیں۔
 

دوست

محفلین
حضرات یہ ترجمہ کرنے والے کدھر ہیں میں نے کچھ اصطلاحات خدمت میں عرض کی تھیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ابھی تک۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر میرا مشورہ تو یہی ہوگا کہ ان الجھا دینے والے اختصارات کا ترجمہ نہ ہی کیا جائے۔ NOOP failed. Server not RFC 1939 compliant کا ترجمہ یہ کیا جا سکتا ہے کہ NOOP میں ناکامی: سرور RFC 1939 سے مطابقت نہیں رکھتا۔ باقی اصطلاحات کو ویسے ہی اردو میں لکھا جا سکتا ہے۔ میرے خیال میں یہ فی الحال کام کو جلد آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ باقی وقت آنے کے ساتھ ساتھ ترجمہ میں بہتری لائی جا سکے گی۔
 

دوست

محفلین
آداب عرض ہے اسکے ساتھ ایک اور عرض۔
جسقدر ہو سکے اردو کے الفاظ استعمال کریں صرف انتہائی ضروری ویب اصطلاحات کو رومن اردو میں لکھیں۔
پاس ورڈ کی بجائے کلمہ شناخت استعمال کریں۔
پوسٹ کی جگہ اگر خط یا تحریر لکھیں تو بہتر ہے بلکہ تحریر ہی لکھیں۔
ایڈریس کے لیے پتا۔
اور کسی کے ذہن میں کوئی ترجمہ ہو تو مہربانی کرکے اس تھریڈپرضرور مطلع کریں۔
 
Top