ورڈ پریس اردو کے دو مسائل ؟؟؟؟ مدد چاھئے۔

ScienceKiDunya

محفلین
السلام علیکم!
ہم ورڈ پریس کے ذریعے ایک ویب سائٹ چلا رہے ہیں:
www.sciencekidunya.com
یہاں ہمیں دو مسائل درپیش ہیں جس کے حل کے لئے آپ کی مدد کی ضرورت ہے:

1۔ "تازہ مضامین" والے سیکشن میں ایک لائن کے اندر دو دو مضامین کے نام لکھے ہوئے آ رہے ہیں۔ یہ مسئلہ کس پی ایچ پی یا سی ایس ایس فائل میں آ رہا ہے سمجھ نہیں آ رہی، میں چاہتا ہوں کہ ایک لائن میں صرف ایک ہی مضمون کا نام لکھا ہوا آئے۔
2۔ دائیں جانب موجود پوسٹس کی ھیڈنگ میں انگریزی زبان میں"Latest Posts" لکھا ہوا ہے، اسے میں تبدیل کر کے "تازہ مضامین" کرنا چاہتا ہوں، کیسے کروں؟

شکریہ۔
 

اسد

محفلین
آپ ایک کمرشل تھیم استعمال کر رہے ہیں اس لئے یہ سوالات ڈیولپر کی ہیلپ لائن سے پوچھنے چاہییں۔ اگر یہ تھیم اوپن سورس ہے تو ڈیولپر کی سائٹ کا ڈاؤنلوڈ ربط فراہم کریں تاکہ میں اسے ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھ سکوں۔ ورڈپریس کی سائٹ پر یہ تھیم دستیاب نہیں ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ اس تھیم کا ترجمہ جگاڑی انداز میں کیا گیا ہے جس کے سلسلے میں میں کوئی مدد نہیں کر سکتا، صرف جگاڑ کرنے والے ہی مدد کر سکتے ہیں۔

ورڈپریس تھیم کا اردو ترجمہ (یا تھیم میں کوئی بھی تبدیلی) کرنے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ایک چائلڈ تھیم بنائی جاتی ہے (جو اصل تھیم کی فائلیں استعمال کرتی ہے)، اور تھیم میں تمام تبدیلیاں اس چائلڈ تھیم میں کی جاتی ہیں۔ اردو ترجمہ چائلڈ تھیم میں 'languages' یا 'lang' فولڈر میں اصل تھیم کی انگلش .po فائل سے کیا جاتا ہے اور اسے بطور 'ur.po' محفوظ کیا جاتا ہے اور 'ur.mo' میں کمپائل کیا جاتا ہے۔ موجودہ حالت میں آپ اصل تھیم میں ہی پو فائل میں "Latest Posts" کا ترجمہ "تازہ مضامین" کر لیں۔

بائیں طرف (سائڈبار میں) "تازہ مضامین" ورڈپریس کے 'Recent Posts' وجِٹ کے ذریعے ظاہر ہوتے ہیں، اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ یا تو کوئی کسٹم وجِٹ استعمال ہو رہا ہے یا ایڈیٹنگ کے دوران کچھ تبدیل ہو گیا ہے۔
 

ScienceKiDunya

محفلین
سر یہ ایک انگریزی تھیم ہے۔ bloggit کے نام کا۔ اس کی مختلف ٹرمز کو جگاڑی طور پر اردو میں تبدیل کیا ہے۔ بس دو تین جگہ مزید اردو الفاظ کی ضرورت ہے۔ باقی پوری سائٹ کافی حد تک اردو ہو گئی ہے۔ مجھے وہ پی ایچ پی فائل نہیں مل پا رہی جس میں یہ سیٹنگ موجود ہوں جو میں نے اوپر بتائی ہیں۔ اگر کوئی اس سلسلے میں مدد فراہم کر سکیں تو ممنون و مشکور ہوں۔
 

ScienceKiDunya

محفلین
نہایت شکریہ۔۔۔ میں نے پو فائل تلاش کر لی ھے۔ یہ بلاگٹ تھیم کے اندر موجود ھے۔ اس فائل میں سلائڈر ٹو ڈاٹ پی ایچ پی کا لنک تھا جسے میں نے کھول کر وہ لفظ تلاش کر کے اردو ری پلیس کر دیا ہے اور یہ کام کر گیا۔۔۔۔
 

ScienceKiDunya

محفلین
بس اب ایک مسئلہ رہ گیا ہے اور وہ ویب سائڈ کی بائیں جانب جو نئے مضامین کی فہرست آ رہی ہے اس میں ایک لائن میں دو دو مضامین آ رہے ہیں جبکہ میں چاہتا ہوں کہ ایک لائن میں ایک ہی مضمون آئے۔
 

ScienceKiDunya

محفلین
ہمارا فورم صرف اور صرف سائنسی موضوعات کے گرد رہے گا۔ اس میں سائنس کے علاوہ کسی قسم کی انٹرٹینمنٹ کا کوئی سیکشن نہیں ہوگا۔ یہی اہداف ہیں
 

محمد سعد

محفلین
ہمارا فورم صرف اور صرف سائنسی موضوعات کے گرد رہے گا۔ اس میں سائنس کے علاوہ کسی قسم کی انٹرٹینمنٹ کا کوئی سیکشن نہیں ہوگا۔ یہی اہداف ہیں
اہداف تو تجسس سائنس فورم کے بھی یہی ہیں۔ :)
ہاں انٹرٹینمنٹ کی تھوڑی گنجائش چھوڑی ہے سائنسی لطائف کی صورت میں۔ :D
 

اسد

محفلین
بس اب ایک مسئلہ رہ گیا ہے اور وہ ویب سائڈ کی بائیں جانب جو نئے مضامین کی فہرست آ رہی ہے اس میں ایک لائن میں دو دو مضامین آ رہے ہیں جبکہ میں چاہتا ہوں کہ ایک لائن میں ایک ہی مضمون آئے۔
وجِٹس میں جا کر سائڈبار کا 'Recent Posts' وجِٹ ڈیلیٹ کر دیں اور پھر دوبارہ سے شامل کر کے دیکھیں۔

ڈیولپر کی سائٹ پر اس تھیم کی تفصیلات میں لکھا ہے کہ اس میں rtl.css فائل موجود ہے۔ بہتر ہوتا کہ آپ ورڈپریس کی اردو فائلیں انسٹال کر کے بلوگ کی زبان اردو مقرر کرتے اس طرح ltr کو rtl کرنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ تھیم میں جو سٹرنگز اندر ہی موجود ہیں ان کا ترجمہ تو کر لیں گے لیکن جو سٹرنگز براہِ راست ورڈپریس سے اٹھائی جاتی ہیں ان کا کیا کریں گے؟ کیا ورڈپریس کی کور فائلوں کو ایڈٹ کریں گے؟
 

ScienceKiDunya

محفلین
چلیں کور فائلز کو ایڈٹ کرنا ھے۔ کونسی فائل میں جھانکوں۔ میں تو ساری ایک ایک کر کے دیکھ چکا ہوں
 

اسد

محفلین
چلیں کور فائلز کو ایڈٹ کرنا ھے۔ کونسی فائل میں جھانکوں۔ میں تو ساری ایک ایک کر کے دیکھ چکا ہوں
ایڈٹ کرنے کا مقصد کیا ہو گا؟ میں نے تو کور فائلیں ایڈٹ کرنے کی بات طنزیہ طور پر کہی تھی کیونکہ کور فائلوں کو ایڈٹ کرنا کبھی بھی اچھا خیال نہیں ہوتا۔

'Recent Posts' کے وجِٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لاکھوں ویب‌سائٹس اسے استعمال کر رہی ہیں۔ آپ نے تھیم کی فائلوں کو ایڈٹ کرتے ہوئے کوئی تبدیلی کی ہے جس کے نتیجے میں دو عنوانات ایک سطر پر نظر آتے ہیں۔ اپنی ایڈٹ کردہ فائلوں کو دوبارہ دیکھیں۔

ایڈٹ: ایک مشورہ -- آپ نے کوئی 'فیچرڈ پوسٹ سلائڈر' صفحے پر استعمال کیا ہے جو تصاویر دکھاتا ہے۔ ان تصاویر کا سائز ایک جتنا نہیں ہے، اس لئے اس سلائڈر کے نیچے کا حصہ اچکتا رہتا ہے اور بہت بُرا تاثر چھوڑتا ہے۔ یا تو سلائڈر ہٹائیں یا سلائڈر میں نظر آنے والی تمام تصاویر کا سائز یکساں کریں۔

مزید مشورہ -- املا کا خیال رکھیں، خصوصاً ہ اور ھ کا۔
 
آخری تدوین:
Top