ورڈ پریس مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس

فخرنوید

محفلین
میں نے ورڈ پریس کی ڈیٹا بیس کی مائی ایس کیو ایل حصوں میں بنانا ہے۔ یعنی اسے تقسیم کرنا ہے۔ تا کہ اسے امپورٹ کرنے میں آسانی رہے۔
اصل میں پوسٹ والے ٹیبل کا سائز بہت بڑا ہے۔ جو امپورٹ ہونے میں مسئلہ کر رہا ہے۔
تقریبآ کوئی 60 ایم بی کی sql.gz فائل ہے۔
اکیلی پوسٹ والے ٹیبل کا سائز 50 ایم بی کے قریب ہے۔
کوئی حل بتا دیں۔ جس سے میں اسے دوسرے سرور پر امپورٹ کر سکوں

یہاں بتاتا چلوں میں پہلے Bigdump استعمال کر چکا ہوں۔
 

فخرنوید

محفلین
یہ میں پہلے کر چکا ہوں۔ میں چاہتا ہوں پوسٹ والے ٹیبل کو کسی طرح حصوں میں تقسیم کر سکوں پھر اسے امپورٹ کر لوں
 

الف نظامی

لائبریرین
ڈیٹا بیس بیک اپ فائل کو ٹکڑوں میں توڑنا:
ڈیٹا بیس کا بیک اپ سرور پر محفوظ کیجیے اور پھر اس پی ایچ پی سکرپٹ split.php کو سرور پر اس جگہ ایکسٹریکٹ کیجیے جہاں ڈیٹا بیس بیک اپ فائل موجود ہو۔

اور سکرپٹ split.php میں اس کوڈ لائن
کوڈ:
splitthisfile('a.sql.gz','4');
میں a.sql.gz کی جگہ اپنی بیک اپ فائل کا نام لکھ دیں۔
اس پی ایچ پی فائل کو چلانے سے بیک اپ فائل چار ٹکروں میں ٹوٹ جائے گی۔

ٹکڑوں کو جوڑنا:
سکرپٹmerge.php کو اس جگہ اپ لوڈ کریں جہاں بیک اپ فائل کے ٹکڑے موجود ہوں۔
اس سکرپٹ کی اس کوڈ لائن کو تبدیل کرنا ہوگا۔
کوڈ:
merge_file('a.sql.qz','4') ;
merge_file فنکشن میں پہلا آرگیومنٹ اس فائل کا نام ہے جو تمام ٹکڑوں کو جوڑنے سے وجود میں آئے گی اس کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرلیں۔ دوسرا آرگیومنٹ ٹکڑوں کی تعداد بتار ہا ہے کہ کتنے ٹکڑے جوڑنے ہیں۔
merge.php کو چلانے سے بیک فائل کے ٹکڑے باہم جڑ جائیں گے۔

یہ کوڈ یہاں سے لیا گیا ہے اور اس میں قدرے تبدیلی کی گئی ہے۔
 

Attachments

  • split.zip
    459 bytes · مناظر: 1
  • merge.zip
    446 bytes · مناظر: 1
Top