ورڈ پریس ویب سائٹ شروع کرنے کے لئے مدد درکار ہے-

حامد فراز

محفلین
السلام علیکم
میں ایک نئی ویب سائٹ شروع کر رہا ہوں۔مجھے درج ذیل معلومات درکار ہیں
1۔ورڈ پریس کونسا ورژن انسٹال کروں (فی الحال میں 3.6.2 اردو کا ورژن انسٹال کیا ہوا ہے۔
2- تھیم کونسا استعمال کروں۔(فی الحال میں نے smartmag تھیم انسٹال کیا ہوا ہے۔ جس میں اردو کیلئے کچھ تبدیلیاں بھی کی ہوئی ہیں۔
ابھی اگر آپ میری ویب سائٹ دیکھیں تو جو مسئلہ آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ پوسٹ ٹائٹل اورexrept میں فونٹ سہی نہیں آ رہا۔ویب سائٹ کا ربط یہ ہے
http://umeed-e-sahar.com
شکریہ
 
اسد

محفلین
ورڈپریس کا ورژن 4.4 حال ہی میں ریلیز ہوا ہے، بہتر تو یہی ہو گا کہ جدید ترین ورژن انسٹال کریں۔ چاہیں تو اس لڑی سے اردوپریس ورژن 4.3.1 ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کا اردو ترجمہ نامکمل ہے اور اس میں کچھ غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں۔ اس میں اردو چائلڈ تھیمز بھی ہیں، چاہیں تو ان میں سے کوئی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اپنی ذمہ‌داری پر استعمال کریں، میں نے صرف ترجمہ کیا ہے۔ مجھے جب موقعہ ملا تو 4.4 کا پیکج بھی تیار کروں گا۔

آپ ایک کمرشل تھیم استعمال کر رہے ہیں اس لئے بہتر ہو گا کہ تھیم کی سپورٹ سائٹ سے مدد حاصل کریں۔

بہتر یہی ہوتا ہے کہ شروع میں کوئی اوپن سورس تھیم انسٹال کی جائے اور اس پر تجربہ حاصل کیا جائے تاکہ اگر مدد کی ضرورت ہو تو دوسرے بھی وہی تھیم ڈاؤنلوڈ کر کے چیک کر سکیں۔ آپ کس قسم کی سائٹ بنا رہے ہیں؟ کیا میگزین تھیم استعمال کرنا ضروری ہے؟

پوسٹ ٹائٹل اور ایکسرپٹ میں فونٹ سی ایس ایس کے ذریعے نہیں بلکہ پی ایچ پی کے ذریعے استعمال ہو رہا ہے۔ اس لئے مدد مشکل ہے۔
 
۔پہلے تو بہت بہت شکریہ جواب دینے کا۔آپکی لڑیاں میں نے دیکھی تھیں اس لئے میرا دل تھا کہ آپ جواب لازمی دیں ۔4،4میں تو اردو کا آپشن ہی نہیں ہے۔ورڈ پریس تو میں آپ والا ڈانلوڈ کر لیتا ہوں پر اس سے میرا مسئلہ حل ہو جائگا کیا؟میں نے نیوز ویب سائٹ بنانی ہے۔http://pothwarlink.com اس کی طرح انہوں نے تو یہی تھیم استعمال کیا ہوا لیکن یہی تھیم استعمال کرنا ضروری نہیں آپ کے مشورے کا انتظار رہے گا
شکریہ
 
اسد

محفلین
... ورڈ پریس تو میں آپ والا ڈانلوڈ کر لیتا ہوں پر اس سے میرا مسئلہ حل ہو جائگا کیا؟
نہیں، اس کے لیے تھیم ایڈٹ کرنی ہو گی، چاہے ورڈپریس کوئی بھی ہو۔
میں نے نیوز ویب سائٹ بنانی ہے۔ ...
اس قسم کی سائٹ کے لیے کمرشل تھیم استعمال کرنا ہی بہتر رہے گا، چاہے یہ تھیم استعمال کریں یا کوئی دوسری۔ اگر آپ خود تھیم میں تبدیلی نہیں کر سکتے تو رقم خرچ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ سیدھی سادی سائٹ یا بلوگ میں مفت، اوپن سورس تھیمز چل جاتی ہیں۔ ان کی مدد بھی مفت ہوتی ہے، چاہے کچھ سست ہو۔
...http://pothwarlink.com اس کی طرح انہوں نے تو یہی تھیم استعمال کیا ہوا لیکن یہی تھیم استعمال کرنا ضروری نہیں ...
اس سائٹ پر انگلش ورڈپریس استعمال ہو رہا ہے، اردو کے لیے تمام تبدیلیاں تھیم میں کی گئی ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس یا کسی اور سی ایم ایس پر مبنی سائٹ پر بھاری انویسٹمنٹ کرنے سے قبل کچھ عرصہ سادہ تھیم سے کام چلانا چاہیے۔ سائٹ کی اصل وقعت اس پر مبنی مواد کے معیار سے ہوتی ہے ناکہ اس کی کمرشل تھیم یا پلگ انز کی وجہ سے۔ سائٹ شروع کرنے کے کئی مہینے بعد اس کی کوئی شکل نکلتی ہے اور اس کے بعد اسے بتدریج ارتقاء دیا جا سکتا ہے۔
 
معظم

محفلین
السلام علیکم
جن برادران کو ورڈپریس کی اردو تھیم چاہیے، انھیں اردو ترجمہ کے ساتھ تھیم فراہم کرا دی جائے گی۔ اس کے لئے وہ اس ربط پر اپنے مطلوبہ تھیم کی خصوصیات بتا دیں، تو ان کے مطابق تھیم کو اردو ترجمہ کے ساتھ ان کے ایمیل پر بھیج دی جائے گی۔
 
Top