ورڈ پریس پر مبنی ویب سائٹ میں متعدد زبانیں

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم!
احباب نے دیکھا ہوگا کہ اکثر ویب سائٹس دو، تین یا زیادہ زبانوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ یعنی آپ زبان منتخب کریں تو صفحہ اور متواد وہی رہتا ہے لیکن ویب سائٹ کے انٹرفیس کی زبان تبدیل ہوجاتی ہے۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کس طرح سے کیا جاتا ہے؟
اور کیا ایسا ورڈ پریس میں بھی ممکن ہے یا نہیں؟؟ :question:

اسد ، arifkarim ، نبیل ، و دیگران۔
 

arifkarim

معطل
میں تو ویب ڈویلپمنٹ میں بالکل نا بلد ہوں۔ بس اتنا جانتا ہوں کہ وکی میڈیا سافٹ وئیر میں ایسا ممکن ہے اور جو سائٹ بھی اسکو استعمال کرتی ہے اس میں مختلف زبانوں کی اسپورٹ شامل ہو جاتی ہے :)
ابن سعید
 

فاتح

لائبریرین
ہم ویب ڈیولپر تو نہیں ہیں لیکن جملہ اور ورڈ پریس کے ویب سائٹ ٹیمپلیٹس ضرور استعمال کرتے آئے ہیں اور آج کل تقریباً تمام ٹیمپلیٹس میں ایل ٹی آر لیفٹ ٹو رائٹ اور آر ٹی ایل رائٹ ٹو لیفٹ کی سپورٹ شامل ہوتی ہےجس سے ہمارے لیے ویب سائٹ کا اردو اور انگریزی دونوں میں رکھنا آسان ہو جاتا ہے۔
آپ کے سوال کے جواب میں برادرم نبیل نے ایک پلگ ان بتایا ہے اور ہم نے گوگل کیا تو ہمیں ایک فیچرز سے بھرپور اور عمدہ حل WPML کے نام سے ملا لیکن ہے کچھ مہنگا۔
 

تجمل حسین

محفلین
ارے کمال ہے مجھے خود گوگل بابا کا خیال تک نہیں آیا :LOL:

ورڈ پریس لینگویج سوئچ پر سرچ کرنے پر مختلف نتائج سامنے آتے ہیں۔ مثال۔
بہت شکریہ نبیل صاحب! بہترین طریقہ ہے یہ ۔ بس تھوڑا سا کام زیادہ ہے کہ اس کے لیے ورڈ پریس میں ملٹی سائیٹ کی سیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ لیکن ملٹی سائیٹ کے لیے بہت زبردست پلگ ان ہے۔:)

عام طور پر صرف انٹرفیس ہی نہیں بلکہ متن کی زبان بھی تبدیل ہوتی ہے۔ ورڈپریس کوڈیکس کے اس صفحے پر پلگ‌انز اور طریقوں پر کچھ معلومات موجود ہیں۔
شکریہ اسد صاحب ! فاتح صاحب کے پلگ ان پر سرچ کرنے کے بعد میں بھی اسی ربط تک پہنچا۔ جو کہ آپ نے پہلے ہی فراہم کردیا تھا۔ بہت بہت شکریہ۔ اسی صفحہ سے مجھے ایک پلگ ان پسند آیا جس کی تفصیل نیچے موجود ہے۔:)

آپ کے سوال کے جواب میں برادرم نبیل نے ایک پلگ ان بتایا ہے اور ہم نے گوگل کیا تو ہمیں ایک فیچرز سے بھرپور اور عمدہ حل WPML کے نام سے ملا لیکن ہے کچھ مہنگا۔
بہت شکریہ فاتح صاحب! یقیناََ یہ ایک بہترین پلگ ان ہے مگر قیمت بہت زیادہ ہے۔ لیکن اس سے ایک فائدہ ضرور ہوا کہ میں نے گوگل میں اس نام سے سرچ کیا تو تین، چار پلگ انز ملے۔ جن میں سے باقی سب تو ملٹی سائیٹ ورڈپریس کے ساتھ کام کرتے ہیں لیکن ایک پلگ ان عام ورڈپریس میں ہی کام کرتا ہے اور ہے بھی آسان اور سادہ۔ اور سب سے بڑھ کر فری ہونے کے ساتھ ساتھ اوپن سورس بھی۔;)
وہ پلگ ان ہے Polylang
آپ کے تلاش کردہ پلگ ان سے تھوڑا ہی مختلف ہے اور انٹرفیس کے ساتھ ساتھ متن (صفحات، اشاعتوں) کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یقیناََ ایک بہت ہی عمدہ پلگ ان ہے۔
 

موجو

لائبریرین
جملہ میں ایڈمن اور فرنٹ کے لیے علیحدہ زبان کی سہولت ہے اگرمختلف زبانیں انسٹال ہو تو ہر زبان کے لیے مینیو، ماڈیولز، اور تحریریں علیحدہ رکھی جاتی ہیں۔
ڈیفالٹ کوئی بھی زبان سیٹ کی جاسکتی ہے۔اور جیسا کہ فاتح بھائی نے بتایا کہ ٹیمپلیٹ میں اگرRTL کی سہولت بھی ہوعربی، اردو ، فارسی وغیرہ بھی۔مگریہ سہولت جملہ میں ملٹی سائٹ نہیں کہلاتی
اسی طرح کی سہولت ڈروپل میں بھی موجود ہے۔
 

تجمل حسین

محفلین
تجمل حسین بھائی اس کے بارے میں مدد کریں، آپ نے کیسے سیٹ اپ کیا تھا سب کچھ۔ مجھے بھی کرنا ہے۔
جہاں تک میری معلومات ہیں آپ کا بلاگ ، بلاگ سپاٹ پر ہے ورڈ پریس پر نہیں۔ اگر تو آپ نے ورڈ پریس پر بلاگ یا سائٹ بنا لی ہے تو آپ اسے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ پلگ انز میں جاکر نیا پلگ ان شامل کرنے کے لیے Add Plugin پر جائیں اور تلاش کے خانے میں Polylang لکھ کر تلاش کریں فوراََ ہی آپ کے سامنے یہ پلگ ان دکھائی دے گا۔ اسے انسٹال کرلیں اور بس۔ باقی کام یہ خود ہی بتاتا جائے گا۔ :)
 

موجو

لائبریرین

شکیب

محفلین
جہاں تک میری معلومات ہیں آپ کا بلاگ ، بلاگ سپاٹ پر ہے ورڈ پریس پر نہیں۔ اگر تو آپ نے ورڈ پریس پر بلاگ یا سائٹ بنا لی ہے تو آپ اسے آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ پلگ انز میں جاکر نیا پلگ ان شامل کرنے کے لیے Add Plugin پر جائیں اور تلاش کے خانے میں Polylang لکھ کر تلاش کریں فوراََ ہی آپ کے سامنے یہ پلگ ان دکھائی دے گا۔ اسے انسٹال کرلیں اور بس۔ باقی کام یہ خود ہی بتاتا جائے گا۔ :)
جی ہاں، سر بکف تو بلاگ اسپاٹ پر ہے، البتہ یہ میں ذاتی استعمال کے لیے بنانا چاہ رہا ہوں۔
آپ نے جو بتایا ہے، کیا یہ میرے اردو (یا انگلش)میں لکھے گئے صفحات کو ترجمہ کرے گا؟ میں یہ تو نہیں چاہ رہا۔۔۔ میں اردو میں الگ پوسٹس کروں گا اور انگلش میں الگ۔ کیا یہ اس کے لیے مفید ہے؟ آپ نے اپنی ”علم کی دنیا“ پر کیا اپلائی کیا ہے؟
 

تجمل حسین

محفلین
جی ہاں، سر بکف تو بلاگ اسپاٹ پر ہے، البتہ یہ میں ذاتی استعمال کے لیے بنانا چاہ رہا ہوں۔
پھر ٹھیک ہے۔
آپ نے جو بتایا ہے، کیا یہ میرے اردو (یا انگلش)میں لکھے گئے صفحات کو ترجمہ کرے گا؟
نہیں یہ ترجمہ نہیں کرے ترجمہ آپ کو ہی کرنا پڑے گا۔ یہ بس انہیں الگ الگ دکھائے گا۔
میں یہ تو نہیں چاہ رہا۔۔۔ میں اردو میں الگ پوسٹس کروں گا اور انگلش میں الگ۔ کیا یہ اس کے لیے مفید ہے؟
اگر ایسی بات ہے تو سمجھیں یہ آپ ہی کے لیے بنا ہے۔ :)
اس سلسلہ میں آ پکو مشورہ دوں گا کہ کوئی ایسا تھیم استعمال کریں جو پہلے ہی سے RTL سپورٹ کرتا ہو اس سے آپ کو آسانی ہوگی۔
آپ نے اپنی ”علم کی دنیا“ پر کیا اپلائی کیا ہے؟
وہاں کافی ساری ترتیبات باقی ہیں۔ وقت ہی نہیں ملتا اتنا کہ توجہ دے سکوں۔ :)
فی الوقت میں نے الگ الگ ورڈ پریس انسٹال کی ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے کچھ عجیب سا ملغوبہ بنا ہوا ہے :)
 

اسد

محفلین
آپ کو اپنی ہوسٹنگ پر ورڈپریس انسٹال کرنا ہو گا اور اس میں پلگ‌ان انسٹال کرنا ہو گا۔ ورڈپریس ڈوٹ کوم پر شاید یہ ممکن نہ ہو۔
 
Top