ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

دوست

محفلین
فائل منتقل کرنا کوئی کام نہیں شمیل۔ آپ یہ کام پہلے بھی کرچکے ہو۔
بات جہاں تک تنصیب کی ہے وہ بھی دو اقدام کی مار ہے۔
ہاں ایک چیز ہے میں‌ بھول رہا تھا ایک فائل ہے اس میں جس کا نام ہوگا( باہر ہی۔ یعنی ورڈپریس کی ڈائرکٹری میں سب سے اوپر تین فولڈرز کےساتھ موجود فائلوں میں)
wp-config-sample.php اس سے سیمپل کو ہٹا دینا ہے آپ نے فائلیں چڑھانے سے پہلے اس کے بعد اس میں کچھ تبدیلیاں کرنی ہیں۔ جو میں‌ بتا دیتا ہوں۔
// **
کوڈ:
MySQL settings ** //
define('DB_NAME', '26263');    // The name of the database
define('DB_USER', '26263');     // Your MySQL username
define('DB_PASSWORD', '123456'); // ...and password
define('DB_HOST', 'localhost');    // 99% chance you won't need to change this value

// You can have multiple installations in one database if you give each a unique prefix
$table_prefix  = 'wp_';   // Only numbers, letters, and underscores please!

// Change this to localize WordPress.  A corresponding MO file for the
// chosen language must be installed to wp-includes/languages.
// For example, install de.mo to wp-includes/languages and set WPLANG to 'de'
// to enable German language support.
define ('WPLANG', '');

/* That's all, stop editing! Happy blogging. */

define('ABSPATH', dirname(__FILE__).'/');
require_once(ABSPATH.'wp-settings.php');

اس میں پہلی چار پانچ لائنیں دیکھیں۔ یہاں آپ نے اپنا مائی ایس کیو ایل اسم صارف کلمہ شناخت ( جو کہ ایک ہی ہوگا ایف ٹی پی کا بھی اور اس کا بھی) اور اپنی ڈیٹابیس کا نام درج کرناہے۔ نام کچھ اس قسم کا ہوگا جیسے 26263 وغیرہ۔ اگر آپ نے ڈیٹا بیس نہیں بنائی تو بنالیں۔ جب اپ ueuo پر داخل ہونگے تو ممبر ایریا میں ظاہر ہونے والے کوئی 6 کے قریب آئکنوں میں سے دو ڈیٹابیس کے بارے میں ہونگے انھیں پر لکھا ہوگا کہ اپنی ڈیٹابیس بنائیں۔ آپ کا کام صرف کلک کرنا ہے اگلے صفحے پر خوشخبری ہوگی کہ ڈیٹابیس بن گئی۔ اور ساتھ ہی ان انتخابات کے ساتھ ڈیٹابیس کا نام یا نمبر لکھا آجائے گا بس وہی نمبر چاہیے یہاں یہ سب آپ اس فائل میں لکھ دو تو اسے محفوظ کردو اور چڑھا دو سب کو سوُلی سوری سرور پر۔
اس کے بعد آپ نے صرف اپنے کھاتے پرجانا ہے یعنی shameel.ueuo.com اور سارا کام ورڈپریس کرلے گا۔ آپ کو ایک پیغام ملے گا کہ install.php چلاؤ جو کہ ایک ربط کی صورت میں ہوگا آپ اس پر کلک کریں اور چل سو چل۔ پہلا قدم اور اسکے بعد دوسرے قدم پر آپ سے بلاگ کا عنوان اور برقی پتہ پوچھے گا تیسرے قدم پر آپ کے سامنے اسم صارف ( جو admin ہی ہوگا ہر بار) اور کوئی اٹکل سے بنا کلمہ شناخت ہوگا۔ ان سے داخل ہوں اور لُڈیاں ڈالیں۔ کلمہ شناخت آپ بدل سکتے ہیں بعد میں۔
اب جو مرضی کریں اس کو جتنا چاہے گھسیٹیں اس کا حلیہ بگاڑیں۔
تنگ کرنے لگے تو سب کو ڈیلیٹ ماریں اور نئے سرے سے بلاگ فائلیں چڑھا کر دوبارہ ان کی بےعزتی خراب کرنا شروع کردیں کوئی نہیں پوچھے گا۔ ایک بات کا خیال رہے دوبارہ ورڈپریس نصب کرنے سے پہلے ایک بار اپنی ڈیٹابیس کا بھی کباڑہ کردیجیے گا۔ڈیلیٹ ڈیٹابیس پر جاکر ڈیٹابیس کو اڑا کر دوبارہ سے اس کو بنا لیجیے گا۔
امید ہے اب کوئی پہلو تشنہ نہیں‌رہا ہوگا۔
کوئی مسئلہ ہو تو بسرو چشم حاضر ہیں۔
وسلام
 

hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
تھیم ایڈیٹر جیسی کوئی چیز دستیاب ہے یہاں؟؟؟
دوست!
بالکل موجود ہے۔

اور شمیل بھائی کو بہت اچھے طریقے سے سمجھایا ہے کہ مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں رہی ۔ورڈ پریس ڈاؤنلوڈ کے ربط کی شمولیت نئے پڑھنے والوں کےلیے مزید سہولت کا باعث بن سکتی ہے۔
ورڈ پریس ڈاؤنلوڈ کا ربط
http://wordpress.org/download/

اس کے علاوہinstall.php چلانے کے لیے مکمل پاتھ نئے دوستوں کےلیے ضروری ہے جو اس طرح ہوگا۔

کوڈ:
http://www.yoursite.com/wordpress/wp-admin/install.php
 
میں نے ورڈ پریس کو اس کی سائٹ سے اتارا اور اس کی فائل کو ایکٹریکٹ بھی کر لیا ۔ اور پھر اس کی wp-config-sample فائل کو میں نے تبدیل کر کے wp-config.php کا نام دیا ۔ اب میں نے اپنے پسندیدہ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں جس کا نام نوٹ پیڈ پلس پلس ہے اس تبدیل شدہ wp-config.php فائل کو کھولا اور شاکر بھائي اور ورڈ پریس کوڈیکس کی سائٹ پر دئیے گے تفصیلی طریقہ کار سے فائدہ اٹھایا اور wp-config.php فائل میں ضروری تبلیاں کیں اور انہیں محفوظ کیا ۔ اس کے بعد فائل ذیلا کے ذریعے میں اپنی سائٹ میں داخل ہوا ۔ اور میرے فائل ذیلا نے ناصرف مجھے مقررہ جگہ پر پہنچ جانے کی خبر سنائی بلکہ مجھے یہ منظر بھی دیکھنے کو ملا ۔

wordpress1tl7.jpg


اب مجھے سمجھائیےکہ میں کس طرح فائل زیلا استعمال کرتے ہوئے اپنی ورڈ پریس فائلز کو وہاں لے جاوں یعنی قدم بہ قدم طریقہ سمجھایا جائے اور ساتھ میں یہ بھی بتایا جائے کہ جو فائلز اس تصویر میں دکھائی دے رہیں ہیں ان کو کیا ڈیلیٹ کر دیا جائے یہ پھر رہنے دیا جائے ؟
 

دوست

محفلین
لوکل سائٹ میں آپ کو نظر آرہا ہے کہ آپ کی ساری ڈرائیوز موجود ہیں۔ یہاں سے اس فولڈر میں جائیں جہاں ورڈپریس کی فائلیں پڑی ہیں۔لوکل سائٹ کے نیچے والا خانہ دیکھیں جب آپ اس فولڈر کو کھولیں گے تو اس کا تمام کچہ چٹھہ نچلی ونڈو میں‌ ظاہر ہوگا اس کی تمام فائلیں اور اس کے تمام فولڈر۔ اب آپ نے ان تمام کو سیلیکٹ آل کرکے ڈریگ ڈراپ کردینا ہے ریموٹ سائٹ والی ونڈو میں۔ اور پھر اللہ کی قدرت کا تماشا دیکھنا ہے باقی سارا کم فائل زیلا کاہے۔ پہلے سے موجود فائلیں ختم کرنے کی ضرورت نہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
محترم بزرگان اردو ویب! :D
برائے مہربانی میرے اس تھیم کا جو میں نے اردو میں کسٹمائز کی ہے کا جائزہ لیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کیلیے پیشگی معذرت۔
http://www.wirepaq.com/blog
 

دوست

محفلین
ہستیو کاپی رائٹ کا خیال نہ کرو۔ یہاں کون پوچھتا ہے۔ فری تھیم ہوگا اور آپ نے اصل کا ربط ساتھ دے دینا ہے۔ ٹینشن کاہے کی ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
ساجداقبال نے کہا:
محترم بزرگان اردو ویب! :D
برائے مہربانی میرے اس تھیم کا جو میں نے اردو میں کسٹمائز کی ہے کا جائزہ لیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کیلیے پیشگی معذرت۔
http://www.wirepaq.com/blog

ساجد بھائی !

اردو ویب کے بزرگوں میں تو ہمارا شمار نہیں ہوتا ۔طفل مکتب ہیں۔لیکن آپ کا کام کچھ ایسا ہے کہ جواب دینا فرض تھا۔

ورڈ پریس کی تھیم کو اردو میں انتہائی خوبصورتی سے آپ نے کسٹمائز کیا ہی ہے لیکن ساتھ ہی تحریریں بھی انتہائی خوبصورت ، معلوماتی اور انفرادیت لیے ہوئے ہیں۔

یعنی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوب سیرت بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہی اصل بات ہے کہ تحریر میں جادو اثری ہو۔۔۔۔۔۔۔۔بہت شکریہ
 

زیک

مسافر
دوست نے کہا:
ہستیو کاپی رائٹ کا خیال نہ کرو۔ یہاں کون پوچھتا ہے۔ فری تھیم ہوگا اور آپ نے اصل کا ربط ساتھ دے دینا ہے۔ ٹینشن کاہے کی ہے۔

کاپی‌رائٹ کا خیال ضروری ہے مگر اکثر تھیم کاپی‌رائٹ نہیں۔ آپ اصل کا ربط دیں تو مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے مگر تھیم بنانے والے کے ویب سائٹ پر ضرور دیکھیں کہ اس کی کیا پالیسی ہے۔
 

دوست

محفلین
آج انڈیگو سے پھر تھوڑی سے چھیڑ چھاڑ کی ہے اور میرا خیال ہے اب یہ ٹھیک ہے۔ حکیم صاحب، شمیل جی اور دوسرے بلاگر احباب سے درخواست ہے کہ اس کو آزمائیں۔
میری تفتیش کے مطابق اس حلیے کی خامیاں ایک تو اردوانے کے بعد یہ آئی ای میں ٹھیک نظر نہیں آرہا جانے کیوں۔ دائیں سے بائیں کی بجائے بائیں سے دائیں ہی دکھا رہا ہے اسے انٹرنیٹ ایکسپلورر۔(فائر فاکس اور اوپرا میں بالکل ٹھیک اور ایک جیسی نمائش ہے اس کی)۔
دوسری چیز یہ کہ اس حلیے میں ربطی زمرے دکھانے کی کوئی سہولت نہیں۔ چناچہ میں نے دو ربطی زمرے اردو یونیکوڈ چوپالیں اور اردو بلاگ کے نام سے بنائے تھے جو یہاں نظر نہیں آرہے۔ اس نے سارے روابط کو اکٹھا کردیا ہے۔
اسےآزما کر ذرا فیڈ بیک تو دیں۔ بغلی پٹی کے لیے اس بار میں نے نفیس ویب نسخ کا انتخاب کیا ہے جو سطر سے کچھ نیچے کو بڑھا ہوا نظر آتا ہے لیکن میرے خیال میں کوئی اتنی بری چیز نہیں۔
اگر اس کا رسپانس اچھا ملا تو زکریا بھائی سے درخواست کہ وہ پہلےسے موجود نسخے کو اس سے بدل دیں۔مجھے اب بھی قطع و برید کا انتخاب نہیں ملا وہاں۔
 

دوست

محفلین
ابھی ایک اور چیز محسوس کی اس کے ترجمے میں اب بھی خامیاں ہیں۔
ذرا احباب اس کو بھی ایک نظر دیکھیں۔ اور خصوصًا جہاں انگریزی اصطلاح دکھائی دے مطلع ضرور کریں۔
تدوین: تجرباتی طور پر ایک عدد ربط شامل کیا اور ایک تحریر بھی پوسٹ کی۔اس حلیے نے کچھ مایوس کیا ہے۔ اشاعت کے بعد صفحہ بلینک پر رک جاتا ہے۔ یہی کام طےشدہ حلیے سے کیا تو کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اس میں کافی خامیاں موجود ہیں یا شاید میرے اناڑی ہاتھوں کا کرشمہ ہے۔۔۔ :roll: :roll:
 

دوست

محفلین
آج ایک بہت ہی پیارے سے اور سادہ سے حلیے کو اردوایا ہے۔
محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں ساری تفاصیل مل جائیں گی۔ ایکشن میں دیکھنا ہو تو میرے نئے بلاگ پر اس وقت وہی چل رہا ہے۔
 

دوست

محفلین
دو تین چیزوں کی ضرورت ہے اس حلیے کے لیے
ایک تو اس کی سمت بدلنی ہوتی دائیں سے بائیں۔ زکریا بھائی کے اردوائے گئے حلیے میں ہیڈر فائل میں چلے جائیں۔ اوپر سے دوسری یا تیسری سطر میں آپ کو لینگ اردو اور ڈائر آر ٹی ایل لکھے ہوئے ملیں گے اس ساری کو اٹھا کر اپنے والے کی متعلقہ فائل میں پیسٹ کردیں۔ پہلے سے موجود لائن ختم کردیں۔
باقی تو سب ٹھیک لگتا ہے صرف عنوانات میں فونٹ تاہوما ہی ہے شاید وہاں بدلنا ہوگا اور پیارا تھیم ہے یہ بھی۔
اسے محفل پر بھی رکھ دیجیے گا اصل کے ربط کے ساتھ۔
اور ہاں آپ نے فیو آئکن لگایا ہوا ہے بلاگ میں۔ اس کا کوڈ کہاں دیا تھا؟؟؟
حکیم صاحب نے مجھے بتایا تو ہے لیکن میں نے تھیم ہی بدل لیا۔ سو آپ بتائیں کیا ہیڈر فائل میں کوڈ پیسٹ کیا تھا؟؟؟
 

دوست

محفلین
یہ میرے ساتھ ہی کیوں‌ ہوتا ہے :( :( :( :( :( :(
جب بھی کوئی تھیم اردواتا ہوں کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے اس کے ساتھ۔ انڈیگو کو اردووایا تو سٹائل شیٹ میں بوم صاحب آن گھسے جس کی وجہ سے سارا کام خراب ہوگیا اور تھیم تھیم نہ رہا کچھ اور ہی بن گیا۔
اب ونٹر ڈے اردوایا اور بہت احتیاط سے سارا کام کیا۔ لیکن ساجد اقبال بھائی نے بلاگ پر ہی بتایا ہے کہ سائیڈ بار ٹھیک طرح سے نہیں‌ دکھ رہا بلکہ متن کے نیچے آخر میں دکھتا ہے۔
:? :?
پلیز پلیز دوسرے دوست میرے بلاگ کو ایک بار کھول کر مجھے رائے دیں یا وہیں تبصرہ فرما دیں‌ کہ آیا ٹھیک نظر آیا یا انھیں‌ بھی ویسا ہی ایرر نظر آیا۔
اگر ماہرین میں سے کوئی ان علامات کی روشنی میں تشخیص کرسکے تو مجھ پر کرم ہوگا۔ ابھی میں بغیر امیجز کے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھیم چنتا ہوں پھر بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top