وسٹا کے مواجے کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا شاید کوئی اور تمہاری مدد کر سکے۔
کل میں نے اپنے لیپ ٹاپ پر ونڈوز وسٹا کا مواجہ انسٹال کیا، الحمد للہ وہ کامیابی سے انسٹال ہوگیا ہے اور ونڈوز کے تمام اطلاقیے اردو میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ لیکن ہم چونکہ شروع سے انگریزی ونڈوز استعمال کرنے کے عادی رہے ہیں، اس لیے اردو میں تبدیلی کے بعد تھوڑی دشواری یہ ہوئی کہ اسٹارٹ مینو دائیں جانب ہوگیا اور ٹائم وغیرہ بائیں جانب، اسی طرح کوئی دریچہ کھولا جاتا تو اس کے بند کرنے اور منی مائز اور میکسی مائز کے بٹن بھی بائیں جانب ہوگئے ہیں۔ دوسرے بعض اصطلاحات بھی ایسی تھیں جو پہلی بار سامنے آئی تھیں اس لیے سمجھنے میں کچھ دشواری ہوئی لیکن یہ سب پہلی بار ہی ہوا اس کے بعد سب کچھ سمجھ میں آگیا۔ پھر بھی محض تجرباتی طور پر احقر نے ایک اور یوزر بنایا اور اس کا انٹر فیس واپس انگریزی میں تبدیل کردیا جبکہ پہلا ایڈمنسٹریٹر والا اردو میں ہی رکھا۔
اس طرح بیک وقت میرے لیپ ٹاپ میں اردو اور انگریزی سے لیس دونوں ونڈوز موجود ہیں، جب جی چاہا لاگ آف کرکے انگریزی ونڈوز کھول لی اور جب جی چاہا دوبارہ اردو کی طرف آگئے۔
یہاں ایک وضاحت ضروری ہے کہ ونڈوز وسٹا کا اردو مواجہ صرف ونڈوز وسٹا 32 بٹ کے لیے کارآمد ہے، جبکہ 64 بٹ ونڈوز وسٹا کا مواجہ فی الحال دستیاب نہیں ہے۔
ونڈوز وسٹا کا اردو مواجہ انسٹال کرنے کے دوران ایک جگہ کافی ہدایات بھی دی گئی ہیں، مثلا اس کے استعمال کا طریقہ، ایک سے زائد صارف اکاؤنٹ بنانے اور اسے انگریزی، اردو یا کسی دوسری زبان میں تبدیل کرنے، مواجہ غیر فعال کرنے وغیرہ کے طریقہ کار تفصیل سے ذکر کیے گئے ہیں۔
کل انشاء اللہ وہ بھی اسی دھاگے میں پوسٹ کردوں گا۔