وزارت خزانہ و اسٹیٹ بینک نے عمران خان کے غیرملکی قرضوں کے دعوے بے بنیاد قرار دے دیئے
اسلام آباد (حنیف خالد)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے ذرائع نے دھرنا لیڈر عمران خان کے ان دعوئوں کو من گھڑت، بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ محمد نواز شریف نے اقتدار کے سولہ ماہ میں سابقہ حکومتوں سے کہیں زیادہ قرضے لئے ہیں۔ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام سے جب عمران خان کے دعوے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو جنگ کو بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پہلے سے لئے گئے غیرملکی قرضوں اور اس کے سود کی ادائیگی کیلئے دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز عالمی منڈی میں جاری کئے اور آئی ایم ایف سے تقریباََ ڈیڑھ ارب ڈالر قرض کی اقساط وصول کیں۔ اس طرح پاکستان کے ذمے غیرملکی قرضے جو مئی 2013ء میں 47ارب ڈالر تھے 50ارب ڈالر ہو گئے۔ جب ان حکام سے کہا گیا کہ سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرضہ کیا پاکستان نے نہیں لیا تو ان ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی گرانٹ دی ہے وہ قرضہ نہیں، یہ ڈیڑھ ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس پڑے ہیں۔