وزیراعظم منتخب کرنے میں لوگوں کی مدد کریں

جو سیاست دان آپ کو پسند ہے اُس کی 3 خصوصیات جو کہ سچ پر مبنی ہوں وہ بیان کریں تاکہ ہمیں صحیح حکمران کا انتخاب کرنے میں کامیابی مِل سکے ۔اور لوگوں کو صحیح رہنمائی مل سکے یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہے ہم اپنا حاکم جو ہمارے اوپر حکومت کرے گا ہمارے ٹیکس کے پیسوں کو جس طرح چاہے خرچ کرے گاہمارے آنے والے پانچ سال اُس کے مرہونِ منت ہونگے ۔ اگر ہم نے غلط فیصلہ کرلیا یا اپنی زبان یا نسل کو دیکھ کر ووٹ دیا اور یہ نہ دیکھا کہ وہ بندہ حکومت کرنے کے قابل بھی ہے اُس کا ماضی کہیں بُرے کاموں میں تو نہیں ہر ایک بات کو نوٹ کرکے پھر ہی ووٹ دینا ہے۔
اگر ہم نے غلط فیصلہ کرلیا تو پھر پورے 5 سال تک بھگتنا پڑسکتا ہے اور اِس کے سراسر زمدار بھی ہم خود ہوں گے اِس سے اچھا ہے کہ ہم سارے سیاستدانوں کی خصوصیات بیان کریں یہاں برائی نہیں کرنی ورنہ تو فساد ہونے کا امکان ہے ہم نے صرف ایک اچھا حکمران چُننا ہے ۔ اِس میں ہمیں لوگوں کی مدد کرنی ہے ۔
جس طرح بھی چاہے ووٹ ڈالنا ہے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہے ووٹ ڈالنے کا یہ نہیں سوچیں کیونکہ یہ ہمارے حکمران کا حق ہے اور ووٹ دینا ہمارا فرض ہے اگر ہم نے ووٹ نہ دیا تو ہم نے حکمران کا حق کھایا ہے۔ اِس کا حساب کتاب ہو سکتا ہے۔
ہمیں ایسے لوگوں کو ووٹ دینا ہے جو ہمارے ملک سے معاشی بحران کو ختم کرے، بجلی لائے باہر ملک کے لوگ ہمارے ملک میں پیسا لگائے پانی کا مسئلہ حل کرے ڈیم بنائے ہمارا ملک زرعی ملک ہے ہمیں اپنے کسان بھائیوں کا بھی سوچنا ہے ایسا حکمران آئے جو صرف اپنا اپنا نہ سوچے بلکہ ملک کا سوچے صرف وزیراعظم بننے کی لالچ نہ ہو اپنے ملک کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ہو لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرے آپ سے درخواست ہے کہ ایک دن کا وقت ہے لوگوں کو اپنی رائے منتخب کرنے میں آسانی مہیا کریں اور وہ بھی سچ بتا کر اللہ ہمیں اچھا اور نیک جو کہ پاکستان میں خوشحالی لے کر آئے ایسا حکمران نصیب کرے جو کہ دین اسلام کے اصولوں کو نافذ کرائے ملک میں اسلام کا جھنڈا بلند کرے آمین ۔
مصنف (عبدالقدیر)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جو سیاست دان آپ کو پسند ہے اُس کی 3 خصوصیات جو کہ سچ پر مبنی ہوں
عمران خان کی چند خصوصیات
  • مالی کرپشن، بد عنوانی وغیرہ سے پاک ہے اور آمدن سے زائد اثاثے نہیں ہیں
  • ایک صوبہ میں 5 سال حکومت کے باوجود اپنے پاس کوئی وزارت نہیں ہے
  • بچوں کی غیر ملکی شہریت ہے۔ سابقہ بیگم ارب پتی ہے۔ لیکن بیرون ممالک میں اقامے، اثاثہ جات وغیرہ نہیں ہیں۔ آف شور کمپنی بھی نہیں ہے
 
عمران خان کی چند خصوصیات
  • مالی کرپشن، بد عنوانی وغیرہ سے پاک ہے اور آمدن سے زائد اثاثے نہیں ہیں
  • ایک صوبہ میں 5 سال حکومت کے باوجود اپنے پاس کوئی وزارت نہیں ہے
  • بچوں کی غیر ملکی شہریت ہے۔ سابقہ بیگم ارب پتی ہے۔ لیکن بیرون ممالک میں اقامے، اثاثہ جات وغیرہ نہیں ہیں۔ آف شور کمپنی بھی نہیں ہے
جس صوبہ میں 5 سال حکومت کی ہے عمران خان نے وہاں کی ترقی کے بارے میں کچھ بتائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جس صوبہ میں 5 سال حکومت کی ہے عمران خان نے وہاں کی ترقی کے بارے میں کچھ بتائیں۔
قائد عمران خان کی جو خصوصیات بیان کی ہیں ان پر بات کریں۔ موضوع سے نہ ہٹیں۔ نیز اپنے پسندیدہ قائد کی خصوصیات بھی بتائیں
 
قائد عمران خان کی جو خصوصیات بیان کی ہیں ان پر بات کریں۔ موضوع سے نہ ہٹیں۔ نیز اپنے پسندیدہ قائد کی خصوصیات بھی بتائیں
ابھی تک کوئی لیڈر سمجھ نہیں آرہا اسی لئے اس لڑی کا آغاز کیا تھا فل حال دو قائد سمجھ آرہے ہیں عمران خان اور تحریک لبیک پاکستان کے بانی خادم حسین رضوی دیکھتے ہیں آگے ان کی خصوصیات بھی بتا رہا ہوں۔
 
آخری تدوین:
آخری تدوین:
تحریک ِ لبیک پاکستان کے بانی خادم حسین رضوی

  1. بریلوی مکتب فکر کے عالم دین اور مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے بانی ہیں۔
  2. سیاست میں آنے سے قبل خادم حسین لاہور میں محکمہ اوقاف کی مسجد میں خطیب تھے۔
  3. ممتاز قادری کی سزا پر عملددرآمد کے بعد انھوں نے کھل کر حکومت وقت پر تنقید کی، جس کی وجہ سے محکمہ اوقاف نے ان کو فارغ کر دیا۔
(ووٹ کا نشان کرین)
 
آخری تدوین:
مجھے خوشی ہے کہ ہماری لڑی میں جو نام تھے اُن ناموں میں سے ہی ایک وزیراعظم بن رہا ہے ۔
  • عمران خان
  • تحریک لبیک پاکستان
 
Top