وزیراعظم 10 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک، پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

محمداحمد

لائبریرین
اسلام آباد:
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق وزیراعظم 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ انہوں نے بنی گالا زمین کو تحفہ ظاہر کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، جبکہ انہوں نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم کے ڈالر، پاؤنڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاؤنٹس ہیں۔ وہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں، 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے بھی مالک ہیں۔

بشری بی بی

وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پیش کردیں جن کے مطابق بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل ہے۔

آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری 66 کروڑ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔ آصف زرداری اور بیٹے بلاول بھٹو زرداری دبئی کے اقامہ ہولڈر بھی ہیں۔ آصف زرداری کے پاس 1 کروڑ روپے مالیت کے گھوڑے، دیگر جانور اور 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ بھی ہے۔

بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری امیر ترین ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں اور 1 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وہ دبئی کے دو ولاز میں حصہ دار ہیں۔

شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 18 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ان کی اہلیہ نصرت شہباز کے نام 23 کروڑ روپے اور دوسری اہلیہ تہمینہ درانی کے 57 لاکھ 65 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔ شہباز شریف کے بیرون ملک 14 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں اور لندن میں فلیٹ کے مالک بھی ہیں۔

شیخ رشید، شاہد خاقان، رانا ثناء، خورشید شاہ

شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ روپے سے زائد کے مالک ہیں جبکہ شیخ رشید احمد کے پاس 3 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اثاثے، 8 کروڑ 73 لاکھ کا بینک بیلنس اور 25 لاکھ کےپرائز بانڈ ہیں۔ رانا ثناءاللہ 6 کروڑ 60 لاکھ روپے اور سید خورشید شاہ 6 کروڑ روپے کے اثاثوں ہیں۔

مراد سعید، شہریار آفریدی، پرویز خٹک

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید غریب ارکان قومی اسمبلی میں شامل ہیں۔ ان کے پاس 36 لاکھ نقد اور 15 تولے سونا ہے۔ وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی 2 کروڑ کے مالک جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک 13 کروڑ 95 لاکھ کے اثاثے اور ڈھائی کروڑ روپے کا بینک بیلنس ہے۔

دیگر

پی ٹی آئی کے ایم این اے سمیع الحسن گیلانی 1 ارب روپے سے زائد اثاثوں اور وفاقی وزیر علی زیدی 3 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔

ایکسپریس نیوز
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر اور دیگر حکومتی اور اپوزیشن ممبران سمیت سب جھوٹے ہیں، اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔
وزیر اعظم کو اگر واقعتاً قوم سے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے تو سب سے پہلے اپنے آپ سے شروع کریں۔ اور اپنی حقیقی آمدن و اثاثہ جات ظاہر کر کے اس پر پورا ٹیکس ادا کریں۔ Lead by example.
 
تحفہ
٭
ٹیکس سے بچنا ہے اب، سرکار تحفہ دیجیے
سیلری ہے مجھ پہ اب اک بار، تحفہ دیجیے

کار لینے پر بھی اور اس کو چلانے پر بھی ٹیکس
بینک والوں سے یہ کہیے، کار تحفہ دیجیے

ہے اگر اولاد کے خوشحال مستقبل کی فکر
اپنے بچوں کو بھی کاروبار تحفہ دیجیے

٭٭٭
محمد تابش صدیقی​
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھیا آج جلالی مُوڈ میں ہیں ۔۔۔! :terror:
جلالی موڈ تو خیر نہیں تھا، لیکن کچھ گڑ بڑ ضرور تھی، جس کی کئی ایک وجوہات تھیں:

-کل میری قید با مشقت کو انیس سال مکمل ہوئے تھے! :)
-گھر کا کمپیوٹر کئی دنوں سے خراب چال چل رہا ہے، کل بیوی بچوں نے ناک میں دم کیا ہوا تھا۔
-اور سب سے اہم شاید یہ کہ میں بھی ابھی حال ہی میں اپنے ٹیکس ریٹرنز وغیرہ سے فارغ ہوا ہوں، میں بخوبی جانتا ہوں کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور ایف بی آر کو ڈیل کرنے والے وکلا ان ریٹرنز میں کیا کیا گل کھلاتے ہیں، عام بندے کی بس سوچ ہی ہے! :)
 

فرقان احمد

محفلین
جلالی موڈ تو خیر نہیں تھا، لیکن کچھ گڑ بڑ ضرور تھی، جس کی کئی ایک وجوہات تھیں:

-کل میری قید با مشقت کو انیس سال مکمل ہوئے تھے! :)
-گھر کا کمپیوٹر کئی دنوں سے خراب چال چل رہا ہے، کل بیوی بچوں نے ناک میں دم کیا ہوا تھا۔
-اور سب سے اہم شاید یہ کہ میں بھی ابھی حال ہی میں اپنے ٹیکس ریٹرنز وغیرہ سے فارغ ہوا ہوں، میں بخوبی جانتا ہوں کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور ایف بی آر کو ڈیل کرنے والے وکلا ان ریٹرنز میں کیا کیا گل کھلاتے ہیں، عام بندے کی بس سوچ ہی ہے! :)
اتفاقاتِ زمانہ ہیں کہ کل ہمارا پی سی بھی دغا دے گیا۔ :) ٹیکس ریٹرنز بھرنے کے بعد 'اتنا سا غصہ' تو بنتا ہی ہے ۔۔۔!
 

محمداحمد

لائبریرین
وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر اور دیگر حکومتی اور اپوزیشن ممبران سمیت سب جھوٹے ہیں، اور جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔

ارے ہم تو اسی پر طیش کھا رہے تھے کہ کل کے چھوکرے کے پاس 1 ارب 54 کروڑ روپے کیسے جمع ہو گئے۔ :eek:
 

جاسم محمد

محفلین
شہباز شریف کا احتساب تو اس بات پہ ہونا چاہیے کہ جب انصاف نہیں کر سکتے تھے تو دو شادی کیوں کی :)۔
جناب عمران خان صاحب کی بھی نجی زندگی کے حوالہ سے ٹریک ریکارڈ کچھ خاص اچھا نہیں ہے۔ امکان غالب ہے اسٹیبلشمنٹ سے پھڈے کے بعد ان کا احتساب اسی بنیاد پر ہونا ہے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
جناب عمران خان صاحب کی بھی نجی زندگی کے حوالہ سے ٹریک ریکارڈ کچھ خاص اچھا نہیں ہے۔ امکان غالب ہے اسٹیبلشمنٹ سے پھڈے کے بعد ان کا احتساب اسی بنیاد پر ہونا ہے :)
"پھڈا"؟ ایک بار پھر کم آن سر! یوں کہیے کہ جب نوکری سے فارغ کیے گئے تو۔۔۔۔۔۔۔الخ۔ :)
 
Top