اقبال جہانگیر
محفلین
وزیرستان کے بعد گلگت کے جنگلات میں بھی فوجی کارروائی ، طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ، دوشرپسندگرفتار
09 جولائی 2014 (12:31)
میران شاہ، گلگت(خصوصی رپورٹ)پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ دیامر، گلگت کے جنگلات میں بھی طالبان کے خلاف کارروائی کی ہے۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیگان میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں، فضائی کارروائی میںدہشت گردوں کی سات پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئیں۔ میران شاہ میں پاک فوج کے زمینی دستوں کی پیش قدمی بھی جاری ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میرانشاہ کے علاقے زوئی درہ سیدگی میں بھی جیٹ طیاروں نے کارروائی کی جس دوران 11دہشتگردمارے گئے جبکہ تین ٹھکانے تباہ ہوگئے تاہم اس کارروائی سے متعلق سرکاری طورپر تصدیق نہیں ہوسکی ۔ مادر وطن کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے۔اس سے طالبان میں افراتفری پھیل گئی ہے اور ان کے اعصاب جواب دے رہے ہیں، مزید دہشت گرد فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی تیاری کررہے ہیں۔ گلگت دیامر کے بالائی علاقوں میں واقع مشکو کے جنگلات میں پاک فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کارروائی کی اور طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔ دو دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ گز شتہ صبح چھ بجے شروع کی گئی کارروائی میں پاک فوج ، گلگت بلتستان سکاو¿ٹس اور پولیس کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ دو روز پہلے ڈڈشال کے علاقے میں طالبان نے تھانے میں گھس کر قیدی رہا کرائے اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے جس کے بعد گلگت بلتستان حکومت کی ہداےت پر سیکےورٹی فورسز نے کارروئی کی۔مشکو کے جنگلات میں گزشتہ سال دہشت گردوں نے دس غیر ملکی سیاحوں کو قتل کر دیا تھا ۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/09-Jul-2014/120972