وزیرستان کے مقامی علماء کا چاند نظر آنے کا دعویٰ، کل عید منانے کا اعلان

جاسم محمد

محفلین
جھوٹ پر پابندی بھی تو روزِ اول سے مذہب نے لگائی ہے پھر یہ ذاتی معاملہ کیوں نہیں؟؟؟
آئین پاکستان قادیانی شہریوں کے علاوہ ملک کے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی دیتا ہے۔ اگر شمالی وزیرستانی آج عید کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا آئینی مذہبی حق ہے۔ اس پر ریاست کا مقدمہ کرنا انتہائی مضحکہ خیز فعل ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
عید الفطر: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں آج سعودی عرب سے بھی پہلے عید منائی جا رہی ہے، ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج
ایک گھنٹہ قبل
_118470539_a97bb5a7-f6fc-4033-9e3e-01e789fedb50.jpg

،تصویر کا ذریعہMOHSIN DAWAR

،تصویر کا کیپشن
محسن داوڑ مقامی لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے

پاکستان میں بدھ کی صبح کچھ علاقوں سے ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جہاں لوگ نئے کپڑے پہنے مساجد سے باہر نکل رہے ہیں اور ایک دوسرے سے ہنستے مسکراتے مل رہے ہیں۔ یہ تصاویر سابق قبائلی علاقے وزیرستان کے متعدد علاقوں کی ہیں جہاں آج سعودی عرب سے بھی پہلے عید منائی جا رہی ہے۔

مقامی صحافی نور بہرام نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں حیدر خیل کے علاقے سے چاند نظر آنے کی گواہی موصول ہونے کے بعد عید منانے کا اعلان ہوا۔ جن علاقوں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے ان میں شمالی وزیرستان کا ہیڈکوارٹرز میران شاہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کم سروبی، میر علی غلام خان، سیدگی، منظر خیل، بویہ لانڈ، اور سید آباد میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں سعودی عرب سے بھی پہلے عید منائی جا رہی ہے - BBC News اردو
میرے خیال میں اب ان قبائیلی لوگوں کی جان چھوڑ دینی چاہیے۔ دوسروں کی مذہبی رسومات پر بے جا تنقیدی توجہ دینے سے بہتر ہے ہر بندہ خود کو انفرادی طور پر اسلامی تعلیمات کے مطابق چلانے کی کوشش کرے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چلیں یہ بھی اچھا ہوا کہ 28 روزوں والی عید اس حکومت کے دور میں ہوئی، اگر خدانخواستہ لیگی دور میں ہوئی ہوتی تو کسی سٹھیائے ہوئے نونی نے کہہ دینا تھا کہ یہ طالبان خان کی سازش ہے!
 
جاسم محمد

محفلین
چلیں یہ بھی اچھا ہوا کہ 28 روزوں والی عید اس حکومت کے دور میں ہوئی، اگر خدانخواستہ لیگی دور میں ہوئی ہوتی تو کسی سٹھیائے ہوئے نونی نے کہہ دینا تھا کہ یہ طالبان خان کی سازش ہے!
نونیوں کی کیا بات ہے۔ عمران خان عید کی نماز کی تصویر جاری نہ کرے تو اعتراض آج نماز کیلئے اٹھ نہیں سکا۔
اور اگر تصویر جاری کر دے تو اعتراض کہ دن کے ۱۲ بجے کونسی عید کی نماز ہوتی ہے۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چلیں یہ بھی اچھا ہوا کہ 28 روزوں والی عید اس حکومت کے دور میں ہوئی، اگر خدانخواستہ لیگی دور میں ہوئی ہوتی تو کسی سٹھیائے ہوئے نونی نے کہہ دینا تھا کہ یہ طالبان خان کی سازش ہے!
زرتاج گل نے بارش کا کریڈٹ خان صاحب کو دیا تھا اب آپ 28 کی عید کا کریڈٹ خان صاحب کو دے دیں :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رمضان کے آخری دن چل رہے ہیں شاید نیکیاں کمانے میں مصروف ہو گا
آخری دنوں میں ثواب زیادہ ملتا ہے نا؟
اصل میں جب خان بھائی غائب ہوئے ہیں تو کچھ طبیعت خراب ہونے کا ذکر کیا تھا۔ شاید کرونا جیسی علامات بھی بتائی تھیں کسی لڑی میں۔ اس کے بعد بالکل نہیں آئے ۔ اللہ پاک سب کو اپنی امان میں رکھیں آمین
 
اللہ پاک سب کی حفاظت فرمائیں، ثواب زیادہ کا تو اندازہ نہیں لیکن جب آفر کا آخری ٹائم ہو دل بہت زیادہ للچاتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے
رمضان میں نوافل کو بڑھا کے فرض کے ثواب کے برابر اور فرائض کا ستر گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے
 
کیا یہ چاند دیکھنا سنت کے مطابق تھا؟ کیا مسلمان واقعی اسلام کا مذاق اڑوا کر خوش ہوتے ہیں؟
اگر سنت کے مطابق تھا تو انہیں مبارک ہو۔ اگر ان کی نیت میں کھوٹ تھا تو روز قیامت وہ خود اس کا مزہ چکھیں گے۔ ہم ان کی نیت پر شک کرنے والے کون ہوتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
اگر سنت کے مطابق تھا تو انہیں مبارک ہو۔ اگر ان کی نیت میں کھوٹ تھا تو روز قیامت وہ خود اس کا مزہ چکھیں گے۔ ہم ان کی نیت پر شک کرنے والے کون ہوتے ہیں۔
پھر تو کوئی کہے کہ سورج آج جنوب سے طلوع ہوا تھا تو آپ اس کی نیت پر بھی شک نہیں کر سکتے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
زرتاج گل نے بارش کا کریڈٹ خان صاحب کو دیا تھا اب آپ 28 کی عید کا کریڈٹ خان صاحب کو دے دیں :)
ارے صاحب آپ کہاں اس ٹاٹ کے پیوند کو حریر و اطلس و کمخواب کے ساتھ ملا رہے ہیں وہ تو وزیرستان کا نام دیکھ کر یاد آ گیا کہ بہت دنوں سے طالبان خان کی جگت نظر سے نہیں گزری! :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ارے صاحب آپ کہاں اس ٹاٹ کے پیوند کو حریر و اطلس و کمخواب کے ساتھ ملا رہے ہیں وہ تو وزیرستان کا نام دیکھ کر یاد آ گیا کہ بہت دنوں سے طالبان خان کی جگت نظر سے نہیں گزری! :)
ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ زرتاج صاحبہ بھی وزیری قبیلے سے تعلق رکھتی ہیں :)
 
Top