وزیر اعظم اور عمران خان پر دہشت گردحملوں کا خطرہ ہے : پنجاب حکومت

وزیر اعظم اور عمران خان پر دہشت گردحملوں کا خطرہ ہے : پنجاب حکومت

03 جولائی 2014 (10:39)

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے وزیر اعظم نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر دہشت گردحملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری انٹیرو گیشن کی جانب سے جاری ایک مراسلے میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور حساس اداروں کوانتباہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور عمران خان کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنے پر دہشت گردوں کی طرف سے حملوں کا خطرہ ہے ،ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک طالبان مہمند ایجنسی حملے کی پلاننگ بھی کر رہی ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری مراسلے میں یہ تو نہیں بتایاگیا کہ معلومات کس ذرائع سے ملی ہیں تاہم متعلقہ اداروں کو دونوں رہنماﺅں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

http://dailypakistan.com.pk/lahore/02-Jul-2014/118848
 
Top