وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے لواحقین کو بلیک میلر قرار دے دیا

ثمین زارا

محفلین
مریم نواز کی عقل و فراست کو سلام۔ ۲۰۱۴ اپنی دور حکومت میں دہشت گردی کا شکار ہونے والا ہزارہ شہدا کی تصاویر ڈی پی میں لگا دی۔
CC81-CD39-DC8-D-48-E6-AE0-A-A97-FCCA86-DB6.jpg
جب دل میں انتقام ہو کسی کے لیے تو انسان عقل کا اندھا ہو ہی جاتا ہے ۔ ان کے ساتھ بھی تازہ تازہ ہاتھ ہوا ہے یہ بھی کیا کریں ۔ جئے بھٹو
 

جاسم محمد

محفلین
اور کِتنا نِیچے اُترے؟
بس مریم صاحبہ کے لیول تک نہ جا پہنچیں ۔ اللہ نہ کرے ۔
سب لوگ حوصلہ رکھیں۔ جہاں شریفوں، زرداریوں کے متنازعہ بیانات کو کئی دہائیاں برداشت کیا وہیں کپتان کیلئے بھی کچھ گنجائش پیدا کریں۔ آخر کو وہ بھی فقط ایک انسان ہے ، کوئی آسمان سے اترا ہوا فرشتہ نہیں۔
مثبت بات یہ ہے کہ آج جس طرح قوم نے بشمول یوتھیوں کے یک زبان ہو کر اس متنازعہ بیان کی مذمت کی ہے، اس سے کپتان اور اس کے مشیروں کے ہوش ٹھکانے آگئے ہوں گے۔ یوں آئیندہ وہ خود کو عقل کل سمجھنے سے گریز کریں گے اور عوامی رائے عامہ کے مطابق فیصلے کریں گے۔
888-B3405-12-E6-41-A3-AA4-D-E12-AD654-E4-DB.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
ہوش ٹھکانے آگئے ، ہیں؟؟؟ واقعی
ہاں اب صورتحال الحمدللّٰہ پہلے سے بہت بہتر ہے:

حکومت سے مذاکرات کامیاب، ہزارہ برادری کا دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان
اسٹاف رپورٹر / ویب ڈیسک ہفتہ 9 جنوری 2021

2127567-hazarashiaprotestqueetamachkillingjan-1610133515-923-640x480.jpg

سانحہ مچھ کے متاثرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے، ترجمان بلوچستان حکومت (فوٹو : فائل)


کوئٹہ: حکومت اور ہزارہ برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد چھ روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ چھ روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین سے مذاکرات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کا ایک وفد پہنچا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزرا علی زیدی و زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور دیگر شامل تھے۔

وزیراعظم کی جانب سے بھیجے گئے وفد کے مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ان کے درمیان تحریری معاہدہ طے پاگیا، مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا باضابطہ اعلان کردیا۔

متاثرین کے تمام مطالبات مان لیے، تدفین آج ہی ہوگی، لیاقت شاہوانی

اس حوالے سے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے، متاثرین میتوں کی تدفین آج ہی کردیں گے۔

شہدا کے ورثا سے تحریری معاہدہ کرلیا، ماضی میں کسی حکومت نے نہیں کیا، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم نے شہدا کے ورثا سے تحریری معاہدہ کیا ہے ماضی میں کسی حکومت نے ان سے تحریری معاہدہ نہیں کیا، شہدا کے لواحقین میں جو بھی طالب علم ہیں حکومت نے انہیں اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی، ملک کے حالات خراب کرنے میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔

مظاہرین نے ہماری بات مان کر ہمیں اور بلوچستان کو عزت دی، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے ہماری بات مان کر ہمیں اور بلوچستان کو عزت دی، شہدا میتوں کی تدفین کریں، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی جلد آپ سے آکر ملاقات کریں گے، جس نظام میں انصاف نہ ہو اس میں برکت نہیں ہوتی اور یہاں شہدا کے ورثا نے انصاف کے لیے احتجاج کیا، ہم چیزوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

دھرنا ختم کررہے ہیں، شہدا کمیٹی کے رہنماؤں کا اعلان

بعد ازاں شہدا نے اسٹیج پر آکر دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں دھرنے کی قیادت کرنے والے رہنما آغا رضا نے کہا کہ شہدا ایکشن کمیٹی اور لواحقین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

وزیراعظم کے ساتھ آرمی چیف بھی کوئٹہ آکر تعزیت کریں گے، قاسم سوری

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ جیسے ہی شہدا اپنی میتوں کی تدفین کریں گے وزیراعظم کوئٹہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ہوں گے جو لواحقین سے آکر اظہار تعزیت کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین نے شہدا ایکشن کمیٹی کے اعلان کے بعد کراچی، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہم شہدائے مچھ کے لواحقین کے ساتھ کھڑے تھے، لواحقین شہدائے مچھ کمیٹی نے مذاکرات کی کامیابی کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں جاری دھرنوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
 

بابا-جی

محفلین
دیر آید، دُرست آید۔ زخموں پر نمک نہ چھڑکا جائے۔ جِن کے ساتھ ظُلم ہوا ہے، اُن کے ساتھ مِل کر سب کھڑے ہو جائیں۔
 

بابا-جی

محفلین
تدفِین وقت پر کرنا مُناسب تھی۔ اِحتجاج تو ضُرور کرنا چاہیے، اور سب کو مِل کر، ہر اُس مظلوم کے لیے، جس کی جان بے وجہ لے لی جائے۔
 

جاسم محمد

محفلین
تدفِین وقت پر کرنا مُناسب تھی۔ اِحتجاج تو ضُرور کرنا چاہیے، اور سب کو مِل کر، ہر اُس مظلوم کے لیے، جس کی جان بے وجہ لے لی جائے۔

وزیراعظم سے کوئٹہ میں مچھ متاثرین کی ملاقات، بلیک میلنگ والے جملے پر احتجاج

ویب ڈیسک ہفتہ 9 جنوری 2021
2127568-imrankhan-1610134060-259-640x480.jpg

وزیراعظم نے متاثرین کو قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا (فوٹو : فائل)

کوئٹہ: سانحہ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین کے بعد وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے جہاں ان سے مزدوروں کے لواحقین نے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس راولپنڈی سے خصوصی طیارے پر کوئٹہ پہنچے۔ وزیرداخلہ شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید، صوبائی وزرا، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے علیحدہ ملاقات کی اور سانحہ مچھ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے مچھ کے متاثرین اور شہدا کمیٹی نے سردار بہادر خان یونیورسٹی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید آغا رضا اور مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے انہیں سانحے کے قاتلوں کو پکڑنے کی حکومتی کوششوں سے آگاہ کیا اور مالی پیکیج کے بارے میں بھی بتایا۔

ErSZoCLXYAA6uMM


وزیراعظم عمران سے ملاقات کے بعد رہنما شہدا کمیٹی سید آغا رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں وزیر اعظم سے بلیک میلنگ والے جملہ پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا، وزیراعظم نے وضاحت کی کہ بلیک میلنگ والا جملہ پی ڈی ایم کے قائدین سے متعلق کہا تھا، انہوں نے تمام مطالبات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، شہداء کے لواحقین کو فی کس 25 لاکھ روپے دیا گیا ہے، صوبائی حکومت نے 15،15 لاکھ ادا کردئیے ہیں، 10،10 لاکھ کی ادائیگی باقی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزرا علی زیدی، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، بلوچستان کے وزیراعظم جام کمال خان پر مشتمل وفد نے ہزارہ برادری سے ملاقات کی اور دھرنا ختم کرنے کےلیے کامیاب مذاکرات کیے تھے۔
 
ڈان کی رپورٹ میں یہ الفاظ وزیرِ اعظم کے ہین۔ یعنی انہوں نے پھر ایک یوٹرن لیا ہے۔

'عمران خان سے بلیک میلنگ کے لفظ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا'
وزیراعظم نے کہا کہ بلیک میلنگ کا لفظ پی ڈی ایم کے رہنماؤں کے لیے استعمال کیا، رہنما ایم ڈبلیو ایم آغا رضا اپ ڈیٹ ایک گھنٹہ پہلے
 
Top