وزیراعظم عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب
1 سے 61 پوائینٹ۔ ضرور پڑھیں۔
صرف دو گاڑیاں اور 2 ملازم رکھوں گا۔
1.تبدیلی آئی نہیں آ گئی ہے
2.لوٹا ہوا پیسہ واپس پاکستان لائیں گے
3.وزیراعظم ہاوس کوریسرچ یونیورسٹی بنائیں گے
4.وزیراعظم کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کو نیلام کریں گے
5.ہمارا کوئی گورنر ۔گورنر ہاوس میں نہیں رہے گا
6 نیلام شدہ گاڑیوں کا پیسہ ملکی خزانہ میں جائے گا
7. نیب کو طاقتور بنائیں گے
8. کرپشن کو ملک سے ختم کریں گے
9.یا یہ ملک بچے گا یا یہ کرپٹ لوگوں رہیں گے۔
10 کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو نوازہ(انعام سے)جائے گا
11. اداروں سے کرپٹ لوگوں کا خاتمہ کروں گا
12. کسی بھی مقدمے کی سماعت ایک سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔
13. پولیس کا نظام ٹھیک کروں گا
14. بیرون ملک قید پاکستانیوں کی مدد کی جائے گی
15. کرپشن ختم کرنے کے لئے سختی سے کام لیں گے
16. نیب کو جانبدار بنائیں گے۔
17. گورنمنٹ اسکولوں کو بہتر بنائیں گے
18. پرائیویٹ اسکولوں کے لوگوں کو گورنمنٹ اسکولوں کی حالت کو ٹھیک کرنے کا کہے گے۔
19.مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں کا مستقبل روشن ہو گا انہیں بھی میرٹ پر لے کر چلیں گے۔
20.بچوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا
21. اسپتالوں کا نظام بہتر کریں گے۔
22. پورے پاکستان میں ہیلتھ کارڈ متعارف کروائیں گے۔
23. سندھ کے اسکولوں کو سندھ گورنمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل حل کریں گے۔
24. سب سے بڑا مسلہ پانی کا ہے اس مسلہ کو ضرور حل کریں گے۔
25. ڈیم کو بناے گے۔
26 بھاشہ ڈیم کو بنانے کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے پیسہ مانگے گے۔
27. کسانوں کے لئے پانی کی فراہمی بہتر بنائیں گے۔
28. کسانوں کے لئے ریسرچ بہت ضروری ہے کہ پانی کا سہی استعمال کیسے کیا جائے گا۔
29. ٹاسک فورس بنائی جائے گی تاکہ بیرون ملک سے پیسہ واپس ملک میں لایا جائے۔
30 ۔بھاشہ ڈیم ہر قیمت پر بنانا پڑے گا۔
31.ہم سول سروسز کو مدد فراہم کرے گے مل کر کام کرین گے۔
32.عام آدمی کو عزت دیں گے۔ جو اس کا حق ہے وہ اسے دلوائیں گے۔
33. عام آدمی کا کام ٹائم پر دیں گے۔ اور جو اچھا کام کرے گا اس کی تنخواہوں میں اضافعہ کریں گے۔
34. عام آدمی سرکاری دفتر آئے تو اس کو عزت ملے گی۔
35. سول سروسز مین سزا اور جزا کاکام کریں گے
36.بلدیاتی نظام میں بہتری لائیں گے۔
37. ناظم کا انتخاب ڈائریکٹ کریں گے۔
38. بچوں کے لئے پارک بنائیں گے۔
39. پاکستان میں درخت لگائیں گے۔
40. شہروں میں درخت لگائیں گے۔
41. پاکستان کو بڑے پیمانے پر پاکستان کو ہرا کریں گے۔ہیٹ ویو سے جانیں بچانی ہین.
42. گندگی کو صاف کریں گے۔ حدیث ہے آدھا ایمان صفائی ہے۔
43. پاکستان انشاءاللہ5 سال بعد ایسا ہو گا کہ بیرون ممالک کہیں کہ پاکستان بہت صاف اور ستھرا ملک ہے۔
44. نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیں گے
45. پچاس لاکھ سستے گھر بنائیں گے
46.ہر سال چار بڑے سیاحتی مقام کھولیں گے۔
47.بلوچستان کے ایشوز کو حل کریں گے۔
48. پنجاب میں لاہور کے علاوہ بھی تمام شہرون علاقوں کے مسائل حل کریں گے۔
49. کراچی کے لوگوں کے لئے پانی کا مسلہ حل کریں گے
50.نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور کام کرین گے۔
51.ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
52. پاکستان کو امن کی ضرورت ہے۔
53.انشاءاللہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔
54 اسٹریٹ چلڈرن بیوہ عورتوں معزور افراد کی ذمہ داری ہم نے لینی ہے۔
55. میں چاہتا ہوں ہم اپنے اندر رہم پیدا کریں ۔
56. کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسلہ حل کرین گے۔
56 مدینہ کی ریاست بنائیں گے
57. قعم سے سادگی اپنانے کا اعلان
58. ایک ایک پیسہ بچا کر دیکھاوں گا آپ کا پیسہ ہے ہماری ذمہ داری ہے میں آپ کے پیسے کی حفاظت کر کے دیکھاوں گا
59. پاکستان اللہ کی نعمت ہے۔
60. سرکار کے پیسہ کی ہم سب نے مل کر حفاظت کرنی ہے۔
61.ایک دن پاکستان میں آئے گا کہ پاکستان میں کوئی زکات لینے والا نظر نہیں آئے گا۔ یہ میرا ویزن ہے۔