وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

الف نظامی

لائبریرین
وزیراعظم عمران خان نے آج بغیر سرکاری پروٹوکول کے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔۔ وزیراعظم عمران خان نے ریڑھی بانوں سے حال دریافت کیا اور کورونا کے دوران ان کے کاروبار کے حوالے سے استفسار کیا۔

شاباش شیرا ، دبی رکھ!​
 
علی وقار

محفلین
طاہر صاحب کا نظام روایت پسند طبقہ کبھی قبول نہیں کرے گا اور وہ بھی جب تک یہاں آ کر قیام نہیں کریں گے، اور رائے عامہ ہموار نہیں کریں گے، تب تک وہ جوہری تبدیلی علمی سطح پر ہی لا سکیں گے اور شاید انہوں نے یہی فیصلہ کر لیا ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں کہ یہاں آ کر توانائیاں ضائع کی جائیں۔
 
جاسم محمد

ظاہر ہے ہر کوئی عمران خان جیسا پاگل نہیں ہوتا۔ ہر طرف مایوسی دیکھ کر آج بھی پر امید ہے کہ پاکستان بدلے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اُن کو تو عاصم باجوہ سے بھی امیدیں وابستہ ہیں۔
نواز شریف کے بیرون ملک اثاثے نکلے، کرسی سے فارغ
جہانگیر ترین کے بیرون ملک اثاثے نکلے، سیاست سے فارغ
جنرل عاصم باجوہ کے بیرون ملک اثاثے نکلے، کلین چٹ
جسٹس فائز عیسی کے بیرون ملک اثاثے نکلے، کلین چٹ
بزنس مین ملک ریاض کے بیرون ملک اثاثے نکلے، کلین چٹ
اس ملک میں سب احتساب سے بالا تر ہیں سوائے سیاست دانوں کے۔ کیونکہ وہ دیگر طبقات کی طرح مافیا بنا کر ایک دوسرے کی کرپشن کا دفاع نہیں کرتے۔
 
ایک زمانہ تھا پاکستانی فلموں میں اسٹوڈیو میں بنایا گیا بازار الگ ہی نظر آتا تھا۔ آج خان صاحب کے لیے بازار سجایا گیا۔ آدم نہ آدم زاد۔ بس صرف کپتان اور پکوڑے والا۔ ضیاء الحق مرحوم کی سائیکل کی سیر یاد آگئی۔

ظاہر ہے اب کپتان عوام میں جانے کے قابل تو رہا نہیں۔ یہی ڈھکوسلے چلیں گے شنید ہے کہ آج مسلسل ہار کا ایک اور نتیجہ آرہا ہے۔ خوشاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی ہی آگے ہے۔
 
عمران خان کو چاہیے کوئی بھی کام کرنے سے قبل دیسی لبرلز سے پوچھ لیا کرے تاکہ ہر متوقع تنقید کا جواب پہلے سے تیار ہو سکے
 
Top