وسائل کی کمی کا رونا، کیوں؟

محمداحمد

لائبریرین
2013-1_zpsf21ace0b.jpg
 

منصور مکرم

محفلین
زبردست
چند سال پہلے کی بات ہے ،کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ نیا سکول قائم کیا جا رہا ہے لیکن وسائل کچھ نہیں ہے،اگرچہ اس وقت تم 14 سکیل میں ہو ،لیکن سکول کو سنبھالنے اور چلانے کیلئے آپ کو وائیس پرنسل(17 گریڈ) بنایا جا رہا ہے۔ میں نے کہا ٹھیک ہے ،

سیکرٹیری کی بیٹی نے آفس میں سب کے سامنے طنز کرتے ہوئے کہا کہ تم کیا سکول چلا لو گے۔

میں نے کہا چیلنج ہے ،میرا سکول آپ سے بڑھ کر ہوگا۔

چنانچہ کرائے کے ایک بلڈنگ میں چند کرسیاں اور میزیں شفٹ کردی گئی ،میں نے بحیثیت وائیس پرنسپل چارج سنبھالا تو سیکرٹیری کی بیٹی نے ایک اور مصیبت سامنے کھڑا کیا ،کہنے لگی دو بندے ہیں ڈیوٹی میرے ابو کے گھر میں کریں گے لیکن تنخواہ آپ نے دینی ہے۔

میں نے کہا یہ عجیب ماجرہ ہے، نیا سکول ہے ،کچھ بھی نہیں جو کارآمد بندے ہیں ،انکو بھی تم لوگوں نے اپنے گھروں میں رکھا ہے۔
بعد میں تحریک انصاف کی حکومت آئی تو وہ بھی سیکریٹری کو سپورٹ کرنے لگے ،جس پر چیف سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ میں ٹھن گئی۔چیف سیکرٹری نے تو وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری کے تعلقات کا بانڈا پھوڑ دیا۔

خیر بات کہاں سے کہاں چلی گئی۔

تو جناب ہوا یہ کہ پہلے دن میں نے سامان سیٹ کیا ،دوسرے دن طلباء کو شفٹ کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ کل سے کلاسیں لگے گی۔چنانچہ پلاسٹک شیٹس لا کر دیواریوں پر سلوشن ٹیپ کے ساتھ لگایا گیا، اور مٹنے والے مارکروں سے لکھائی بھی شروع۔

چند دن بعد ڈپٹی ڈائیرکٹر نے وزٹ کیا تو حیران رہ گیا،اور جاتے ہوئے سب کے سامنے کہا کہ تم بہت اچھے انسان ہو۔


سیکرٹری کی بیٹی نے چیلنج ہارتے ہوئے دیکھا تو فورا ابو سے بات کی اور جعلی ڈگری والے بندے کو وائیس پرنسپل بنا دیا ۔

لیکن جو سٹارٹ میں نے لیا تھا تو اسکے سبب بورڈ میں ریزلٹ 100 فیصد رہے تھے
میں نے ڈپٹی ڈائیرکٹر کو رپورٹ کیا تو اس نے کہا اگرچہ سیکریٹری نے اچھا نہیں کیا لیکن بہر حال اب آپکو ضرور 17 میں پروموٹ کرنا میرے ذمہ ۔

چنانچہ ہمیں بھی 17 میں پروموٹ کردیا گیا۔

لیکن پھر ہوا یہ کہ سکول سیکریٹری کی بیٹی سے چیلنج ہار گیا کہ تعلیمی معیار بالکل پستی کو چھونے لگا۔اس طرح سیکریٹری کی بیٹی کو کچھ چین نصیب ہوا۔

سُنا ہے اب بھی سیکریٹری کی بیٹی کبھی کبھی سکول کو آنکھیں دکھا جاتی ہے، بلکہ کھلی بدمعاشی بھی
 

محمداحمد

لائبریرین
بڑی عجیب کہانی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کیا ریٹنگ دی جائے۔

آپ کی محنت اور کوشش لائقِ صد ستائش ہے اور افسر شاہی کی بے ایمانیاں اور ملک دشمنی لائقِ صد ۔۔۔۔۔۔۔

اللہ ہمارے حال پر رحم کرے اور ایسے لوگوں کو تباہ برباد کردے جو اپنے ذرا سے فائدے کےلئے بچوں کو جہالت کے اندھیروں میں جھونک رہے ہیں۔
 
Top