وسطی افريقی جمہوريہ: مسلمانوں کی نسل کشی جاری، ايمنسٹی
انسانی حقوق کی بين الاقوامی تنظیم ايمنسٹی انٹرنيشنل نے کہا ہے کہ وسطی افريقی جمہوريہ ميں مقامی مسلمان آبادی کی نسل کشی کا عمل جاری ہے اور اس جرم کے خلاف عالمی برادری کی کوششوں کے تاحال کوئی واضح نتائج برآمد نہيں ہوئے۔ اس تنظیم کی طرف سے آج بدھ کے روز کہا گیا کہ اس کے پاس مسيحی مليشيا گروپوں کے ہاتھوں کم از کم 200 مسلمان شہريوں کے قتل کے شواہد موجود ہيں۔ مسلمانوں کی يہ نسل کشی اس افریقی ریاست کے مغربی حصے ميں جاری ہے۔ ايمنسٹی کے مطابق وسطی افريقی جمہوريہ ميں ان مظالم کا مقصد یہ ہے کہ مسلمان وہاں سے نکل جائيں کيونکہ مقامی مسيحی برادری انہيں ’غير ملکی‘ قرار ديتی ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اب تک بےشمار مسلمان وہاں سے نقل مکانی کر چکے ہيں اور سینکڑوں ’اينٹی بالاکا‘ کہلانے والے مسيحی مليشيا گروپوں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں۔