La Alma
لائبریرین
وسعت ِ شوق جب دی گئی
پھر نظر لامکاں ہی گئی
فکر نے جام بھر بھر دیا
رات میں آگہی پی گئی
مجھ کو ازبر ہوئی ہر کتاب
مکتبِ عشق سے لی گئی
لفظ اک بھی نہ تھا معتبر
کیسی تحریر لکھی گئی
دیکھ تو میری بخیہ گری
خار سے چاک ِگُل سی گئی
زیست مجھ سے گریزاں رہی
لمحہِ موت میں جی گئی
زندگی کا سِرا ڈھونڈنے
میں ازل تا ابد بھی گئی
پھر نظر لامکاں ہی گئی
فکر نے جام بھر بھر دیا
رات میں آگہی پی گئی
مجھ کو ازبر ہوئی ہر کتاب
مکتبِ عشق سے لی گئی
لفظ اک بھی نہ تھا معتبر
کیسی تحریر لکھی گئی
دیکھ تو میری بخیہ گری
خار سے چاک ِگُل سی گئی
زیست مجھ سے گریزاں رہی
لمحہِ موت میں جی گئی
زندگی کا سِرا ڈھونڈنے
میں ازل تا ابد بھی گئی