وسٹا میں وی وائر لیس

ابوشامل

محفلین
میں پی ٹی سی ایل کا وی وائر لیس استعمال کرتا ہوں اور اس کے Huawei سیٹ کے ساتھ دی گئی ڈرائیور کی سی ڈی صرف ونڈوز 98، 2000 اور XP کے لیے ہے اور وسٹا کے لیے اس کے ڈرائیور موجود نہیں۔ اب XP کا ڈرائیور انسٹال کیا تو وہ بطور موڈیم نصب تو ہو گیا لیکن کام نہیں کر رہا۔ کسی ساتھی کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل ہے تو مجھے بتا دیں کہ وسٹا پر وی وائر لیس کے ذریعے کس طرح انٹرنیٹ کنیکٹ ہوگا۔ مجھے تو انٹرنیٹ پر تلاش کرنے کے باوجود نہیں مل سکا۔ :(
 

قیصرانی

لائبریرین
میں‌ نے اپنے لیپ ٹاپ پر وسٹا ونڈوز پر اسی سیٹ کو اسی سی ڈی پر انسٹال کیا تھا۔ ایکس پی والے ڈرائیور چل گئے تھے۔ میرے پاس وسٹا ہوم بیسک ہے لیپ ٹاپ پر
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بھائی صاحب اگر تو آپ وستا 32 بٹ پر ہیں۔ تب تو آپ وی فون کو استعمال کرسکتے ہیں۔ بالکل ایکس پی والے طریقے سے۔(بس ڈرائیور کی انسٹالیشن کے بعد سسٹم ری سٹارٹ ضرور کیجیےگا اور سی کو سی ڈی ڈرائیو میں رہنے دیجیے گا)۔
لیکن اگر آپ وستا 64 بٹ پرہیں تب معاملہ تھوڑا گڑبڑ ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
آپ دونوں حضرات کی نظر التفات کا شکریہ۔
میں 32 بٹ ہی استعمال کر رہا ہوں۔ اور بتا چکا ہوں کہ موڈیم انسٹال تو ہو جاتا ہے لیکن کام نہیں کرتا۔ بہرحال میں ری اسٹارٹ والی ٹپ استعمال کر کے دیکھتا ہوں۔ بعد میں نتائج سے آگاہ کروں گا۔
 
Top