جاسمن

لائبریرین
اس پاک سر زمین کے روشن دنوں میں میں
زندہ رہوں گا صبح کی اک اک کرن کے ساتھ
یحییٰ امجد
 

جاسمن

لائبریرین
شب کو پرنور رکھیں خون شہیداں کے چراغ
کل کو ہونی ہے سحر فتح کے انوار کے ساتھ
یحییٰ امجد
 

مومن فرحین

لائبریرین
نثار میں تری گلیوں کے اے وطن کہ جہاں
چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے
جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے
نظر جھکا کے چلے جسم و جاں بچا کے چلے
 

شمشاد

لائبریرین
وطن کے لوگ ستاتے تھے جب وطن میں تھے
وطن کی یاد ستاتی ہے جب وطن میں نہیں
(انجم مانپوری)
 

سیما علی

لائبریرین
وطن کی آبرو پہ وہ ابھی بھی جان دے دیں گے
جنھیں کچھ لوگ اپنے دیس میں بدنام کرتے ہیں

جمیل اختر شفیق
 

سیما علی

لائبریرین
جس کے دانتوں میں مری قوم کے ریشے ہیں ابھی
وہی سفاک مرے دیس کا ہمدم کیوں ہو
(احمد ندیم قاسمی)
۔۔۔۔
 
Top