شیرازخان
محفلین
فعولن۔فعولن۔فعولن۔فعولن۔
وطن میں یہ کیسی فضاء چل رہی ہے
خوشی عید سے کیوں جُدا چل رہی ہے
اُداسی کے پتے جڑھے کیوں نہیں ہیں
یہ ننگے ہی پا کیوں ہوا چل رہی ہے
کبھی مانگتے تھے یہ غیروں سے روٹی
ابھی سانس کی بھی گدا چل رہی ہے
مبارک کا واں پر زہر دے رہے ہیں
یہاں دھمکیوں کی دوا چل رہی ہے
میں گھر کی گھٹن میں ہوں سویا ہوا اور
مساجد میں باد صباء چل رہی ہے
بلایا نہیں ہے اُسے دل سے تم نے
دبے پا تمہاری صدا چل رہی ہے
مرے لفظ کچھ بھی نہیں بول پاتے
تخیل میں میرے سزا چل رہی ہے
کہیں چاند پر تو نہیں جا رہا میں؟
سفر میں مسلسل خلا چل رہی ہے
الف عین
وطن میں یہ کیسی فضاء چل رہی ہے
خوشی عید سے کیوں جُدا چل رہی ہے
اُداسی کے پتے جڑھے کیوں نہیں ہیں
یہ ننگے ہی پا کیوں ہوا چل رہی ہے
کبھی مانگتے تھے یہ غیروں سے روٹی
ابھی سانس کی بھی گدا چل رہی ہے
مبارک کا واں پر زہر دے رہے ہیں
یہاں دھمکیوں کی دوا چل رہی ہے
میں گھر کی گھٹن میں ہوں سویا ہوا اور
مساجد میں باد صباء چل رہی ہے
بلایا نہیں ہے اُسے دل سے تم نے
دبے پا تمہاری صدا چل رہی ہے
مرے لفظ کچھ بھی نہیں بول پاتے
تخیل میں میرے سزا چل رہی ہے
کہیں چاند پر تو نہیں جا رہا میں؟
سفر میں مسلسل خلا چل رہی ہے
الف عین