وطن ڈبورہےہیں ہم کہہ کریہ بڑے فخر کے ساتھ

عادل بٹ

محفلین
وطن ڈبورہےہیں ہم کہہ کریہ بڑے فخر کے ساتھ
کہ دہشت گرد معصوم ہیں اپنی معصومیت کےساتھ

نشیمن جلارہےہیں فخرسےہم کہہ کریہ بات
کہ دہشت گرد نادان ہیں اپنی نادانیوں کےساتھ

شھر ویران کروارہےہیں فخرسےہم کہہ کر یہ بات
کہ دہشت گرد بھائ ہیں اپنےبھائ چارےکےساتھ

موت سمیٹ رہےہیں فخرسےہم کہہ کریہ بات
کہ دہشت گرد امن پسند ہیں اپنی امان کےساتھ

بم کھارہےہیں فخرسےہم کہہ کر یہ بات
کہ دہشت گردظلم کاشکارہیں ڈرون کےساتھ

ستم سہہ رہےہیں فخرسےہم کہہ کر یہ بات
کہ دہشت گردحصہ دار ہیں اس ملک میں ہمارےساتھ

غیرمسلم بھی مروارہےہیں ہم کہہ کر یہ بات
کہ یہ کافر ہیں اپنےنہیں ہیں،یہ تو ہیں اغیارکےساتھ

دفترضرارکھلوارہےہیں فخرسےہم کہہ کر یہ بات
کہ دہشت گردسفیرہیں اپنی خونخواری کےساتھ

خاموش مجرم بن رہےہیں فخرسےہم کہہ کریہ بات
کہ دہشت گردبےقصورہیں اپنےجرائم کےساتھ

قوم کو الو بنارہےہیں فخرسےہم کہہ کریہ بات
کہ دہشت گرد اپنےہیں جنگ تو ہے کفارکےساتھ

(عادل بٹ)
 

الف عین

لائبریرین
عروض سے واقفیت کا مشوہ دے چکا ہوں۔ یہاں ردیف و قافیہ کیا ہے۔ صرف ایک لفظ مشرک ہے۔ ساتھ۔ اور کئی مصرعوں میں ’کے ساتھ‘ اس سے پہلے قافیہ کون سا ہے؟
 
Top