وطن کی فکر کر ناداں (اوریا مقبول جان کے قلم سے>

ساقی۔

محفلین
smuk3s.jpg

29gj4nm.jpg

4tx85z.jpg


ایکسپریس
 

خرم

محفلین
اوریا جان صاحب کو اتنا ہی نہیں علم کہ کرائیسلر اور فورڈ موٹر کمپنی گاڑیاں بناتے ہیں۔ اسلحہ ساز کمپنیاں تو لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، پریٹ اینڈ ویٹنی وغیرہ ہیں۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
اوریا کہتے ہیں کہ جو لوگ فوج کو کہہ رہے ہیں کہ وہ علاقے میں اپنی رٹ قائم کرے وہ صرف اور صرف اپنوں کو اپنوں سے لڑوا رہے ہیں اور انہوں نے کبھی اپنوں کی لاشیں نہیں اٹھائی ہیں۔
پتا نہیں کہ اوریا طالبان کو ابھی تک اپنا کیوں بول رہے ہیں جبکہ یہی لوگ پاکستانی طالبان کو سی آئی اے ایجنٹ کہتے ہیں۔
اور پھر اوریا کو وہ لاشیں وہ اپنوں کے ذبح کرنے کی ویڈیوز، وہ سینکڑوں خود کش حملے کیوں نظر نہیں آتے جو کہ انکی اپنی طالبان ببانگ دہل کرتی ہے اور مزید خاک و خون پھیلانے کی دھمکیاں دیتی ہیں؟

اوریا، اور کتنے لاکھوں معصوموں کو ابھی طالبان کے ہاتھوں قتل ہونا باقی ہے کہ جب جا کر آپ کو یہ فتنہ نظر آئے گا؟

اوریا، کیا جن معصوموں کو طالبان نے ذبح کیا، تو کیا یہ اپنے نہیں تھے کہ جن کی لاشیں اٹھائی گئیں؟ مگر آپ پھر بھی کہتے ہیں کہ ہمیں اپنوں کی لاشیں نہیں اٹھانی پڑیں اس لیے فوج کو طالبان کو مار کر اپنی رٹ قائم کرنے کا کہتے ہیں۔

اوریا اور پورا رائیٹ ونگ میڈیا بس ہر فتنے کے جواب میں امریکا کو لے کر آ جاتے ہیں، مگر یہ ناقابل تردید حقیقت ہے کہ وار آن ٹیرر ہماری اپنی جنگ ہے اور طالبان ہمارا اپنا اندر کا فتنہ ہے۔ پتا نہیں کتنے اور لاکھوں معصوموں کو رائیٹ ونگ مذہبی جنونیوں کے اس جنون کا نشانہ بننا باقی ہے۔
 
Top