وفاقی حکومت میں شمولیت ، فضل الرحمٰن نے 3 اہم وزارتیں مانگ لیں

اس دھاگے میں سے 40 مراسلات حذف کرنا پڑے جو اس بات کا کافی ثبوت ہیں کہ ہم کبھی کبھار کسی قدر ضد کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جبکہ ایک بندے کے جارحانہ الفاظ کو رپورٹ کر کے بات کو دوسرے زاوئیے سے بھی جاری رکھا جا سکتا ہے یا پھر اس بندے کی بات کا جواب نہ دے کر بھی حالات بہتر رکھے جا سکتے ہیں۔
ہمت بھیا ، آپ سے ایک بار پھر گزارش ہے کہ تھوڑا صبر سے کام لیا کریں اور سیاسی شخصیات کے بارے میں جذباتی قطعی نہ ہوا کریں۔
میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام ساتھی میری بات سمجھ گئے ہوں گے۔

برخوردار یہ جو لوگ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں بہت برا کرتے ہیں
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی۔ایک بات بتائیں۔یہ جو مراسلے "ڈیلیٹ" کیے جاتے ہیں تو کیا ان کا ریکارڈ یوزر کی پروفائل سے بھی مٹ جاتا ہے؟
میرا مطلب ہے کہ اگر آپ نے ایک یوزر کے 10 مراسلے ڈیلیٹ کیے تو کیا اس کے مجموعی مراسلوں میں سے 10 کم ہو جائیں گے؟؟
جی ہاں برادر ، حذف شدہ مراسلے رکن کے مجموعی مراسلوں کی تعداد میں سے منہا ہو جاتے ہیں۔
 
جی ہاں برادر ، حذف شدہ مراسلے رکن کے مجموعی مراسلوں کی تعداد میں سے منہا ہو جاتے ہیں۔
شکریہ ساجد بھائی۔میری معلومات میں اضافہ ہوا:love:
ایک سوال اور۔
میں نے کسی وال پوسٹ پر ابن سعید بھائی کو فاتح بھائی کی ایک دھاگے میں ڈیلیٹیڈ پوسٹوں کے بارے میں کہتے پایا تھا کہ وہ انہوں نے دوبارہ پڑھیں اور خوب لطف لیا۔
تو کیا مدیران "ڈیلیٹیڈ" پوسٹز کو دیکھ سکتے ہیں؟؟؟
 

ساجد

محفلین
شکریہ ساجد بھائی۔میری معلومات میں اضافہ ہوا:love:
ایک سوال اور۔
میں نے کسی وال پوسٹ پر ابن سعید بھائی کو فاتح بھائی کی ایک دھاگے میں ڈیلیٹیڈ پوسٹوں کے بارے میں کہتے پایا تھا کہ وہ انہوں نے دوبارہ پڑھیں اور خوب لطف لیا۔
تو کیا مدیران "ڈیلیٹیڈ" پوسٹز کو دیکھ سکتے ہیں؟؟؟
جی ہاں ، حذف شدہ مواد منتظمین کے معائنے کے لئے موجود رہتا ہے۔
 

طالوت

محفلین
اور میرے خیال میں جمعیت علمائے اسلام کے بغیر بھی حکومت بن سکتی ہے اس لئے اسے یا ایم کیو ایم کو کچھ نہیں ملتا چاہیے۔
 

طالوت

محفلین
مولانا بکاؤ کی قیمت چند ٹکے ہے ۔ جنرل پاشا پر پارلیمنٹ میں جب مولانا برس رہے تھے تو جنرل نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور کہا تھا ہمیں پتہ ہے ریال درھم کہاں سے آتے کو کس کو جاتے ہیں تو مولانا منہ بلی جیسا ہو گیا تھا اور سارے پارلیمنٹ نئ ڈیسک بجا کر جنرل کو چئیر کیا تھا ۔ اس بندے کو ساتھ مولان لگانا لفظ مولانا کی توہین ہے
ساجد نے تدوین کی۔
جنرل پاشا نے یہ نہیں بتایا کہ مولویوں کو ریال درہم ڈالر کس کے توسط سے آتے تھے ؟؟؟ :battingeyelashes:
ابھی افغان جنگ کو اتنا عرصہ تو نہیں گزرا کہ جنرل بہادر کی یاداشت کمزور پڑ جائے ۔
 
علی بن محمد و محمد بن اسماعیل، عبدالرحمن بن محمد محاربی، عمار بن سیف، ابومعاذ بصری، علی بن محمد، اسحاق بن منصور، عمار بن سیف، ابومعاذ، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ سے پناہ مانگو (جُبِّ الحُزنِ) (غم کے کنویں) سے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! غم کا کنواں کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جہنم میں ایک وادی (کا نام) ہے جس سے جہنم بھی روزانہ چار سو بار پناہ مانگتی ہے۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں کون جائیں گے فرمایا یہ ان قاریوں کے لیے تیار کی گئی ہے جو اپنے اعمال میں ریاکار ہوں اور اللہ کو سب سے ناپسند قاریوں میں سے ایک وہ ہیں جو ظالم حکمرانوں کے پاس جاتے ہیں (دنیا کی خاطر) یہی حدیث ایک اور سند سے مروی ہے۔ اسی حدیث کی ایک اور سند۔
(سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 256 حدیث مرفوع مکررات 3متفق علیہ 0 )

محمد بن صباح، ولید بن مسلم، یحییٰ بن عبدالرحمن کندی، عبیداللہ بن ابی بردة، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میرے کچھ امتی دین کی سمجھ حاصل کریں گے اور قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے کہ ہم حکمرانوں کے پاس جاتے ہیں تاکہ ہمیں ان سے دنیا مل جائے اور ہم اپنا دین ان سے بچا لیں گے حالانکہ ایسا نہیں ہو سکتا جیسے ببول کے درخت سے کانٹوں کے سوا کچھ نہیں ملتا اسی طرح ان حکمرانوں کے قریب ہونے سے سوائے خطاؤں کے کچھ نہیں ملتا۔
(سنن ابن ماجہ:جلد اول:حدیث نمبر 255 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 0 )
 

سویدا

محفلین
الطاف بھائی اینڈ فضلو بھائی دونوں میں بہت ساری مماثلتیں ہیں
خلاصہ یہ ہے کہ دونوں ہی غیر معمولی سیاست دان ہیں
اپنے پتوں کا استعمال یوٹرن پالیسی خوب جانتے ہیں
 
Top