وفاقی حکومت کا مساجد کے ائمہ اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین

رضوان غلزئی بدھ 13 جنوری 2021

2129574-imammasjid-1610548724-673-640x480.jpg

وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کے مساجد میں ائمہ و خطبا کو ماہانہ اعزازیہ دینے کی تجویز پر کام شروع کردیا گیا ہے(فوٹو، فائل)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مساجد کے ائمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی مساجد کے امام اور خطیب کو دس دس ہزار روپے اعزازیہ دینے کی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی تجویز کی حتمی منظوری دے دی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کو اعزازیہ دینے سے متعلق تجویز پر حتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ۔ خیبر پختونخوا کے بعد اب اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا۔

وزارت مذہی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی، اعزازیہ کےلئے اہلیت مالیاتی تخمینہ سمیت دیگر امور پر حتمی تجاویز طلب کرلی گئیں ہیں ۔ کے پی ، اسلام آباد کے بعد پنجاب اور بلوچستان کے آئمہ کرام خطیبوں کو اعزازیہ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ واضح رہے اس اس سے قبل خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی کی جانب سے بھی صوبے بھر کی مساجد کے ائمہ اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے۔
 
ثمین زارا

اچھی خبر ہے ۔ ان سفید پوشوں کا بھرم رکھنا چاہئے ۔
 
آورکزئی

میرے خیال میں یہ بات ہم کے پی میں سات سالوں سے سن رہے ہیں۔۔ دس ہزار ماہوار کا۔۔۔ لیکن اپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ نیازی کی کوئی بھی بات اٹل نہیں ہوتی۔۔
اگر کوئی بات اٹل ہے تو وہ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
میرے خیال میں یہ بات ہم کے پی میں سات سالوں سے سن رہے ہیں۔۔ دس ہزار ماہوار کا۔۔۔ لیکن اپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ کوکینی اور بھنگی کی کوئی بھی بات اٹل نہیں ہوتی۔۔
اگر کوئی بات اٹل ہے تو وہ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یہاں نہیں لکھ سکتا
پہلے جو وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا ، یہ وعدہ کرنے سے کیا ہوگا۔
کوئی بتائے گا کہ :
بھنگ لیگلائز کرنے سے کتنے ارب ڈالر کا فائدہ ہوا؟
 
ثمین زارا

محفلین
لیکن مولانا کے مطابق تو یہ یہودیوں کی حکومت ہے؟ :)
مولانا اپنے لوگوں کو اسی طرح ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھتے ہیں ۔ مولانا کو اپنے دائیں بائیں سرٹیفائڈ چور نظر نہیں آتے ۔ اندرونی دشمنوں نے ملک کو لوٹ کھایا مولانا ان کے ساتھ ہم پیالہ اور ہم نوالہ ہیں ۔ بیرونی دشمنوں کے لیے فوج چوکس ہے مولانا اس اندیشے میں دبلے نہ ہوں ۔ ان شاءاللہ
 
آخری تدوین:

ثمین زارا

محفلین
میرے خیال میں یہ بات ہم کے پی میں سات سالوں سے سن رہے ہیں۔۔ دس ہزار ماہوار کا۔۔۔ لیکن اپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ کوکینی اور بھنگی کی کوئی بھی بات اٹل نہیں ہوتی۔۔
اگر کوئی بات اٹل ہے تو وہ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یہاں نہیں لکھ سکتا
ایک تو تمیز کے دائرے سے باہر نکل کر آپ کی کمزور دلیل فوت ہی ہو جاتی ہے ۔ آپ دودھ میں مینگنیاں ڈال کر خوش ہوتے رہیں ۔ ہماری ماسی اور اس کی تمام فیملی کی خواتین کو احساس پروگرام سے بارہ بارہ ہزار ملے ہیں ۔ تو ان کو بھی ملیں گے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں یہ بات ہم کے پی میں سات سالوں سے سن رہے ہیں۔۔ دس ہزار ماہوار کا۔۔۔ لیکن اپ کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ کوکینی اور بھنگی کی کوئی بھی بات اٹل نہیں ہوتی۔۔
اگر کوئی بات اٹل ہے تو وہ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں یہاں نہیں لکھ سکتا
اورکزئی صاحب آپ کو سمجھ کیوں نہیں آتی کہ الفاظ شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے لیے یہ کوکینی اور بھنگی جیسے الفاظ آپ کی شخصیت کو بڑی اچھی طرح ننگا کر رہے ہیں۔
 
ان کے محبوب لیڈروں کو چور، ڈاکو، ڈیزل کہا جائے تو یہ آگ بگولا ہو جاتے ہیں۔ جبکہ دوسروں کے محبوب لیڈروں کو یہی مہذب لوگ بھنگی، چرسی، نیازی اور پتا نہیں کیا کیا کہتے ہیں۔ منافقت اور کس چیز کا نام ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
پہلے جو وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں ہوا ، یہ وعدہ کرنے سے کیا ہوگا۔
کوئی بتائے گا کہ :
بھنگ لیگلائز کرنے سے کتنے ارب ڈالر کا فائدہ ہوا؟
بھنگ سرکار نے بھنگ لیگلائز کرنے سے کتنے ارب ڈالر کا فائدہ حاصل کیا؟
 
آورکزئی

محفلین
اورکزئی صاحب آپ کو سمجھ کیوں نہیں آتی کہ الفاظ شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے لیے یہ کوکینی اور بھنگی جیسے الفاظ آپ کی شخصیت کو بڑی اچھی طرح ننگا کر رہے ہیں۔
اور اپکی رپلائیز کو کیا نام دوں؟؟یہ نام میں نے نہیں دیئے بلکہ پاکستان کے عوام کے دیئے ہوئے ہیں۔۔۔ لہذا قبول فرمائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور اپکی رپلائیز کو کیا نام دوں؟؟یہ نام میں نے نہیں دیئے بلکہ پاکستان کے عوام کے دیئے ہوئے ہیں۔۔۔ لہذا قبول فرمائیں۔
پاکستانی عوام میں میں بھی شامل ہوں، میں نے تو یہ نام نہیں دیئے۔ اب اگر کسی نے عمران خان کو یہ گندے نام دیئے ہیں تو میں اس کی گندی ذہنیت کا ذمہ دار تو ہوں نہیں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
مولانا کے اردگرد تو اپ لوگوں کو چور نظر آرہے ہیں۔۔ جو کہ بھنگی نے ابھی تک ثابت نہیں کیے۔۔۔ لیکن بھنگی کے اردگرد اپ لوگوں کی عقل کام کرنا چھوڑ جاتا ہے۔۔۔
اللہ تعالٰی سورۃ الحجرات، آیہ 11 میں فرماتا ہے :

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُولَ۔ٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ ﴿١١
ترجمہ : اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہو اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے یہ ان سے بہتر ہوں، اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو۔ ایمان کے بعد فسق برا نام ہے، اور جو توبہ نہ کریں وہی ظالم لوگ ہیں۔ (ترجمہ محمد جونا گڑھی)

اگر آپ مسلمان ہیں اور مولانا کو بھی ایک عالم دین سمجھتے ہوئے ان کو فالو کرتے ہیں تو مندرجہ بالا قرآن کی آیت سے کچھ سبق سیکھ لیں۔
 
Top