تعارف وقاص کون ہے

میاں وقاص

محفلین
مجھے محمد وقاص انور کہتے ہیں۔ ۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل سے میرا تعلق ہے۔ ۔۔

تعلیم فقط تیرا جماعت تک کی ہوئی ہے۔ ۔۔
اور میں ٢٥ سال پورانا ہوں۔ ۔

اور میں بہت بچارہ ہوں کیوں کہ ابھی تک کنوارہ ہوں۔۔۔ ۔

عرصہ تین سال سے مملکت السودیعہ العرب میں حاصول معاش کیلیے خیمہ زن ہوں۔

اردو ادب سے لگاؤ بچپن سے ہی ہے۔ ۔
اور ہمیشہ رہے گا۔ ۔

اور اس لگاؤ کے توسط ایک رات آوارہ گردی ہو رہی تھی کہ یہ فرم مجھے قندیل بزم کی سی لگئ۔۔
اور فٹ سے اپنا اندراج کروا لیا۔۔

یہی میرا تعارف ہے جو بزم کی دیوار پر لکھ دیا ہے۔ ۔

باقی کوئی ذاتیات پر سوال ہو تو آپ لوگ پوچھ سکتے ہیں۔ ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
میں بہت بچارہ ہوں کیوں کہ ابھی تک کنوارہ ہوں
ارے بھائی مزے کرو ...اور قدر کرو آزادی کی ...

باقی کوئی ذاتیات پر سوال ہو تو آپ لوگ پوچھ سکتے ہیں
نہیں بھئی ...ذاتیات پر ہم لوگ نہیں اترتے .....ہم لوگ یعنی اردومحفل والے لوگ ...ہاں.... کچھ پوچھنا تو ضرور استفسار کرینگے ...چلیں اب خوش آمدید کہ ہے دیتے ہیں آپ کو ....
 
میاں وقاص

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
سعودیہ میں کہاں مقیم ہیں اور کون سا پیشہ حصول رزق کے لیے منتخب کر رکها ہے ؟
ارے بھائی مزے کرو ...اور قدر کرو آزادی کی ...

نہیں بھئی ...ذاتیات پر ہم لوگ نہیں اترتے .....ہم لوگ یعنی اردومحفل والے لوگ ...ہاں.... کچھ پوچھنا تو ضرور استفسار کرینگے ...چلیں اب خوش آمدید کہ ہے دیتے ہیں آپ کو ....
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
سعودیہ میں کہاں مقیم ہیں اور کون سا پیشہ حصول رزق کے لیے منتخب کر رکها ہے ؟
جی جناب منطقہ الطایف میں ایک قصبہ ہے العشیرہ ادہر ہوں
 
تجمل حسین

محفلین
دیکھیں بھائی جی مجھے تو معلوم نہیں کہ وقاص کون ہے۔ کسی اور سے پوچھ لیں شاید اسے معلوم ہو؟ :)
کان ذرا ادھر لائیں۔
کہیں آپ کا اس سے کوئی پیسوں وغیرہ کا چکر تو نہیں۔ :)

مجھے محمد وقاص انور کہتے ہیں۔ ۔
ارے جناب یہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں لوگ تو کچھ نہ کچھ کہتے ہی رہتے ہیں۔ ان کی فکر نہ کریں۔ پہلے آپ اپنا نام تو بتائیں :)
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل سے میرا تعلق ہے۔ ۔۔
اوہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیر محل۔ کمرہ نمبر کیا ہے؟

اور میں بہت بچارہ ہوں کیوں کہ ابھی تک کنوارہ ہوں۔۔۔ ۔
بہت خوب۔ بستر سے دونوں جانب سے اتر سکتے ہیں اور پھر بھی بچارہ۔ :cool:
ارے بھائی جی آزادی بڑی نعمت ہے۔
اور اس لگاؤ کے توسط ایک رات آوارہ گردی ہو رہی تھی کہ یہ فرم مجھے قندیل بزم کی سی لگئ۔۔
لیکن مجھے تو یہ محفل انٹرنیٹ گردی کرتے کرتے ملی تھی۔ آپ کو آوارہ گردی میں کیسے مل گئی؟ o_O

اور فٹ سے اپنا اندراج کروا لیا۔۔
فُٹ (Foot) سے اندراج۔ میرا تو خیال تھا کہ آپ نے کیبورڈ (Keyboard) سے اندراج کروایا ہوگا۔

خیر سانوں کی۔

welcome-70.gif
 
Top