عبدالباسط احسان
محفلین
یہ بچپن کی بات ہے، ایک لڑکی اور لڑکا محبت میں اتنے جذباتی ہوئے کہ جس کی کوئ حد نہ تھی ۔ لڑکی کی شادی کہیں اور ہوئ تو لڑکے نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی ، لڑکا جھلس کر چند دن بعد جاں بحق ہوگیا، لڑکی نے زہر کھالیا مگر اللہ کے فضل سے وہ بچ گئ ۔
غرض محبت کے حصول میں ناکامی کے بعد ہر شخص کا اپنا ردعمل ہوتا ہے۔
ایسے جذباتی لوگوں کو محبت مل بھی جائے تو پھر بھی ناکام رہتے ہیں۔ یہ صد فیصد درست بات ہے۔ میں نے زندگی میں کئ ایسے لوگ دیکھے جو ایسے محبت کرتے تھے کہ ایک دوسرے کے لیے جان دے دیں گے، مگر جیسے ہی ان کی شادی ہوئ تو لگتا تھا ایک دوسرے کی جان لے لیں گے ۔ محبت کی شادیوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ حد سے زیادہ جذباتی پن بھی ہے۔
انسان فطری طور پر ہر وقت ایسا نہیں رہ سکتا کہ ہر وقت دوسرے کی محبت میں کھویا رہے، دنیا کی زندگی بہت تلخ ہے، دنیا میں بہت سے نشیب و فراز ہیں ۔ جب یہ جذباتی لوگ زندگی کے ان نشیب و فراز سے گزرتے ہیں تو ساری محبت دل سے یوں اترنی شروع ہوجاتی ہے،جیسے پارہ سردی میں منجمند ہو کر نیچے کی طرف جانا شروع کردیتا ہے۔
کامیاب لوگ ہمیشہ مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں، ان کو ہی زندگی میں سب کچھ ملتا ہے، کیونکہ وہ زندگی کے نشیب و فراز کو خوش دلی سے قبول کرتے ہیں۔ جبکہ جذباتی لوگ ایک دوسرے کی توقعات پر پورا نہیں اترتے جس کی وجہ سے ان کا دل ہمیشہ مرجھایا رہتا ہے۔
۔
از: عبدالباسط احسان