وقت کا ضیاع

نبیل

تکنیکی معاون
آج شاکر نے اپنی ایک پوسٹ‌میں فورم پر سیاسی اور مذہبی موضوعات پر بحث میں قیمتی وقت کے زیاں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے۔ کیا کروں مجبوری ہے۔ اظہار آزادی کا اصول ہے۔ اور کچھ لوگ اپنی ہر پوسٹ‌ فورم کے منتظمین پر منافقت اور لادینیت کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ اس فورم کو ان کے مخصوص‌ فلسفہ کے پرچار کے لیے مختص کر دیا جائے۔ میں حتی الامکان اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن اسکے باوجود اس سے میرا بہت وقت برباد ہو رہا ہے۔

اس فورم کے قیام کا بنیادی مقصد اردو کی ترویج تھا جو کہ کچھ پس منظر میں جاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ میرے خیال میں یہ حد درجہ بدقسمتی کی بات ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں کچھ دوست تندہی سے کام کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک نستعلیق فونٹ‌ کی ڈیویلپمنٹ کی صورت میں اردو کمپیوٹنگ میں انقلاب رونما ہونے والا ہے۔ میرے ذہن میں اس بورڈ‌ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی منصوبے ہیں۔ ان میں ایک اردو لغت اور فورم میں اردو وکیپیڈیا کو انٹگریٹ کرنے پر تجربات شامل ہیں۔ ان کاموں کے لیے کافی یکسوئی چاہیے اور وہ مجھے موجودہ صورتحال میں میسر نہیں ہو رہی۔ جب بھی میں فورم پر آتا ہوں، مجھے کسی نہ کسی پیغام میں سیکولر اور سامراجی ہونے کا خطاب ملا ہوتا ہے۔ مجھے آپ دوستوں سے مشورہ چاہیے تھا کہ مجھے اس صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔

والسلام
 

فرید احمد

محفلین
بڑے میان اپنا کام کیے جاؤ،
ہم آپ کے مقابلہ میں بہت چھوٹے ہیں، شفقت و نرمی سے تنبیہ کرتے رہو، انشاء اللہ بڑے ہوکر ہم بھی آپ جیسے بنیں گے۔
 
نبیل یہ القاب تو حریت پسندوں اور سچے کام کرنے والوں کو ملتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ان کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے اصل کام پر ہی دھیان مرکوز رکھنا چاہیے۔

تندی بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
 

الف عین

لائبریرین
نبیل، یہ تمھاری پریشانی کا سبب نہیں ہونا چاہئے، تم اردو کی ترقی کے کاموں میں آگے بڑھتے رہو، خدا کرے کہ تم ہم سب کی دعاؤں اور اپنی محنت کے باعث اپنے تمام منصوبوں میں کامیاب ہو۔ اور جن پیغامات میں کچھ انتہا پسندی کا شک ہو یا تمھارا یہ خیال ہو کہ اس سے کچھ طبقوں کو تکلیف ہو سکتی ہو تو بلا تکلف اپنے منتظمانہ اختیارات کو کام میں لیتے ہوئے ایسی پوسٹس مٹا ہی دو۔
 

زیک

مسافر
میرا بھی بہت وقت اسی میں ضایع ہو گیا۔ خیر ابھی ویک‌اینڈ باقی ہے۔ کچھ کام ہو ہی جائے گا اردو ویب کا بھی۔

نبیل: میرے خیال سے ان طعنوں کو ignore ہی کرنا پڑے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، فرید اور زکریا، آپ سب کا بے حد شکریہ۔ یہ میری تشفی قلب کے لیے کافی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی اور زکریا بھائی آپ حضرات کی کاوشوں کو اگر بعض لوگ نہیں دیکھ سکتے تو نہ سہی۔ کچھ لوگوں کا کام ہی “ بی جمالو“ قسم کا ہوتا ہے۔ آپ اپنا کام کرتے رہیں اور اس قسم کے لوگوں کو بالکل بھی منہ نہ لگائیں۔
 

اکبر سجاد

محفلین
نبیل صاحب،
آپ واقعی اور بقول اعجاز صاحب عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

دنیا میں جس لے کوئی عظیم کارنامہ انجام دیا ہے اسے بہرحال تنقید کا نشانہ تو بننا ہی پڑا، پڑے گا۔ یقینا تمام اردو فورم آپ کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہے۔

اکبر سجاد
 

رضوان

محفلین
نبیل صاحب
ہماری دنیا میں اکثریت انہی لوگوں کی ہے جوکام نہ کریں گے نہ کرنے دیں گے خدا وہ وقت نہ لائے کہ اس مخصوص طبقہ کے اسلام کی بدولت (جنکا کردار بالکل عین مین ان پادریوں والا ہے جو بائبل سے باہر ہر چیز کو جہالت و جادو قرار دیتے تھے) خود مسلمان ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوجائیں۔ ابھی بھی ایک مثال دیکھ کر میری خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا کہ سندھ میں ایک گاؤں میں جمعہ کے دن شیعہ اور سنی ایک ہی مسجد میں نماز جمعہ باری باری ادا کرتے ہیں۔
آپ کی سالانہ اپریزل نہ انہوں نے لکھنی ہے نہ ہی انکے سرٹیفکٹ سے آپ کو جنت ملنی ہے اعتدال کی راہ چلتے ہوئے اپنی کاوشیں جاری رکھئیے۔ کوئی جواب دینا یا صفائی پیش کرنا بجائے خود ایک ضیاع ہے۔ پاکستان واپس آکر معلوم ہوا ہے کہ ہم نے سماجی طور پر کتنی ترقی معکوس کی ہے- برداشت جس نام تھا وہ عنقاء ہوئی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی، اکبرسجاد، شمشاد اور رضوان، میں آپ کے سامنے بیان نہیں کر سکتا کہ میں کس قدر ذہنی تناؤ میں مبتلا رہا ہوں اور مجھے آپ کے محبت بھرے پیغامات سے کس قدر خوشی ملی ہے۔

جس طرح آپ سب دوستوں نے کہا ہے، اس محفل کے دروازے سب پر کھلے ہیں، ان پر بھی جنہیں ہماری میزبانی نہیں بھاتی۔ آپ کا یہاں آنا ہی ہمارے لیے عزت کا باعث ہے۔
 

ماوراء

محفلین
نبیل، یہ اس دنیا کا دستور ہے کہ جو لوگ اچھا کام کر رہے ہوتے ہیں۔ان کی راہ میں یہ لوگ کانٹے ضرور رکھتے ہیں۔اور جنہوں نے بہت دور تک جانا ہو ان کو ان چھوٹی چھوٹی رکاوٹوں پر کبھی بھی رکنا نہیں چاہیے۔
آپ جو کام کر رہے ہیں۔اس کی تعریف جتنی بھی کی جائے کم ہے۔ہاں چند لوگوں کے آپ کو کوئی خطاب دینے سے آپ واقعی نہیں ان لوگوں کی لسٹ میں شمار ہوں گے۔باقی سب تو آپ کے ساتھ ہیں نہ۔ہر جگہ آپ کو تنقیدی نظروں،جملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن اس کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ ان کو نظرانداز کر دیں۔جب آپ نظر انداز کریں گے۔تو لوگ خود بخود ہی خاموش ہو جائیں گے۔



Remember, Your self-respect does not depend on what others think of you.
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی ، آپ کی بات درست ہے ۔ اُردو محفل کا بنیادی مقصد حصولِ علم میں معاونت اور اُردو کی ترویج و ترقی سے متعلق ہے ، ایسی صورت میں منتظمین کی جانب سے متفرق ، فروعی اور حساس موضوعات پر گفتگو کی سہولت فراہم کرنا ایک احسن قدم ہے اور اس سہولت کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا ہم سب کا حق بھی ہے اور فرض بھی ۔

اس بنیادی مقصد کے ہمراہ اُردو محفل میں اس امر کی گنجائش بھی نظر آتی ہے کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہو جہاں طرزِفکر کو مثبت رُخ دیا جاسکے ، اظہارِ فکر چہ مثبت چہ منفی ، انفرادی اور اجتماعی سطح پر کتھارسس کی علامت بھی ہے ۔

آزادئ اظہار میں مثبت و منفی دونوں کے لئے گنجائش نکالنا پڑتی ہے اور اردو محفل کی خوبصورتی آزادئ اظہار ہی سے ہے اور کوشش اور تحمل سے اسے ایک ایسے پلیٹ فارم کی شکل دی جاسکتی ہے جہاں ہر آنے والے کے لئے کتھارسس کی گنجائش ہو ہم بحیثیت ملت وقوم جس فیز میں ہیں وہاں انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہمیں یقینا کتھارسس کی بھی ضرورت ہے۔ یہ بات درست ہے کہ ہمارا وقت ، سوچ ، عمل ، کوشش اور توانائی مثبت و تعمیری ہوں لیکن اگر اپنی بات کہنے اور دوسرے کی بات سننے ، دوسرے کی بات سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے میں خلا محسوس ہو تو اس خلا کو پُر کرنے کے لئے وقت اور تحمل دونوں درکار ہیں ۔ میں ذاتی طور پر قفل کی بجائے بات سننے کے حق میں ہوں لیکن یہ بات بھی اہم ہے کہ گفتگو کو لاحاصل نہ ہونے دیا جائے ؟

میں اردو محفل کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور اسے بہت آگے جا کر دیکھ رہی ہوں ، ایک عام رکن کی حیثیت سے میری خواہش ہے کہ یہ ایک ایسی جگہ ہو جو کسی بھی رکن کی خوشی ، غم ، پریشانی ، بے چینی ، بے بسی جیسے کسی بھی احساس کو جذب کر سکے ، شیئر کرسکے ، نہ صرف جذب کر سکے بلکہ اسے اپنا سکے ، اُسے پُورے قد کے ساتھ کھڑا کرسکے ، بتا سکے کہ اس نے اپنے پُورے قد کے ساتھ ہی کھڑا ہونا ہے ۔ تلخ لہجے کا جواب تلخ لہجہ نہ ہو؟ اظہار بے بسی کے جواب میں یہ نہ کہا جائے کہ اپنی بے بسی صرف اپنے آپ سے شیئر کرو یا خدا سے ۔

ہمیں ساری زندگی سیکھنا ہے اور ہم اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں اور ہمارے لئے یہ محفل غلطی کے بعد سزا پانے کی نہیں سیکھنے کی جگہ ہونی چاہئے اس طرح کہ کسی کا بھی اعتماد اور عزتِ نفس مجروح نہ ہو ، ہم اختلاف رائے کا احترام کر کے ہی یک رائے ہوسکیں گے اور مجھے یقین ہے کہ سخت و سست کہہ دینے کے بعد بھی ایک دوسرے کے لئے ہمارے دل میں احترام اور محبت برقرار رہتی ہے کہ بالاخر یہ محفل ہم سب کی ہے ۔

شکریہ
 

ماوراء

محفلین
اظہار بے بسی کے جواب میں یہ نہ کہا جائے کہ اپنی بے بسی صرف اپنے آپ سے شیئر کرو یا خدا سے ۔

میرا خیال ہے اس سے ملتی جلتی بات میں نے ہی کہیں کہی تھی۔ :?

سیدہ، اگر تو یہ آپ نے میری بات کا حوالہ دیا ہے تو میں واضع کرتی چلوں کہ میں نے یہ بات بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں کہی تھی۔ بلکہ میں نے ساری پوسٹ صرف اور صرف مزاق میں کی تھی۔اور اظہر کو بھی میرا خیال ہے اس بات کا اندازہ ہو گیا ہو گا۔
اب آپ یقیناً کہیں گی کہ وہاں کوئی مذاق کرنے والی بات تو نہیں تھی۔ لیکن میں نے صرف بات ختم کرنے کے لیے ہی ایسا کہا تھا۔ ورنہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ میں نے ان کے جذبات کا مذاق اڑایا ہو یا ان کی بات کا تلخ جواب دیا ہو۔
میں بھی اس بات کے حق میں ہوں کہ سب کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا پورا پورا حق ہونا چاہیے لیکن یہ دھیان رکھنا چاہیے کہ حق پورا پورا کرتے دوسروں کی دل آزاری نہ ہو جائے۔ اپنے آپ کو مطمئن کرتے کرتے دوسروں کے مطمئن ہونے کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

خیر مجھے یقین ہے کہ اظہر نے میری بات کا برا نہیں مانا ہو گا۔


اب اظہر آ کر میری بات کی نفی نہ کر دیجئے گا۔ :p :wink:
 

فرید احمد

محفلین
محترمہ آپ بھی مس کر رہی ہیں ۔
زیاں ، اردو لفظ ہے معنی نقصان
ضیاء عربی لفظ ہے معنی روشنی
ضیاع ( اخیر میں عین ) معنی ہے نقصان ، اسی سے آتا ہے : ضائع کرنا ، (ضائع ، عربی کا اسم فاعل ہے )
نبیل نے ضیاع لکھا ہے ، ضیاء نہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
farid rasheed kavi نے کہا:
محترمہ آپ بھی مس کر رہی ہیں ۔
زیاں ، اردو لفظ ہے معنی نقصان
ضیاء عربی لفظ ہے معنی روشنی
ضیاع ( اخیر میں عین ) معنی ہے نقصان ، اسی سے آتا ہے : ضائع کرنا ، (ضائع ، عربی کا اسم فاعل ہے )
نبیل نے ضیاع لکھا ہے ، ضیاء نہیں ۔


تصحیح کے لئے شکریہ کوی

ہمارا مقصد آپ کو مناظرے سے ہٹا کر تدریس کی جانب لانا ہے ، سمجھا کریں ناں :) اگر آپ مناسب سمجھیں تو ہم ہزاروں لفظی غلطیاں کرنے کو تیار ہیں :)

اسراع اور سرعت کا سوال لئے کب سے سوالیہ نشان ہیں کہیں سے کوئی جواب نہ آیا ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ اور مس کو آپ نے ایک ہی جگہ اکٹھا کر دیا یعنی شرق و غرب بیک وقت دونوں سے دلچسپی :)
 

رضوان

محفلین
نبیل صاحب
سنبھا لیے ھمیں بھی اپنی فارسی بگھارنے کا موقع مل ہی گیا آپ اور سیدہ شگفتہ بطور خاص نشانہ پر ہیں کیونکہ ھماری ترکی بلکہ فارسی یہیں تمام ہو جاتی ہے۔
عرفی تو می اندیش زغوغاءِ رقیباں
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گداراء
(تصحیح سر آنکھوں پر لیکن یہ کارتوس بہت مدت مدید سے اپنے چلنے کا منتظر تھا اگر ھدف پھر بھی سلامت ہے تو سراسر قصور اُس کا اپناھے ھم سے مزید دشنام کی توقع عبث ہے)
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
farid rasheed kavi نے کہا:
محترمہ آپ بھی مس کر رہی ہیں ۔
زیاں ، اردو لفظ ہے معنی نقصان
ضیاء عربی لفظ ہے معنی روشنی
ضیاع ( اخیر میں عین ) معنی ہے نقصان ، اسی سے آتا ہے : ضائع کرنا ، (ضائع ، عربی کا اسم فاعل ہے )
نبیل نے ضیاع لکھا ہے ، ضیاء نہیں ۔


تصحیح کے لئے شکریہ کوی

ہمارا مقصد آپ کو مناظرے سے ہٹا کر تدریس کی جانب لانا ہے ، سمجھا کریں ناں :) اگر آپ مناسب سمجھیں تو ہم ہزاروں لفظی غلطیاں کرنے کو تیار ہیں :)

اسراع اور سرعت کا سوال لئے کب سے سوالیہ نشان ہیں کہیں سے کوئی جواب نہ آیا ؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ اور مس کو آپ نے ایک ہی جگہ اکٹھا کر دیا یعنی شرق و غرب بیک وقت دونوں سے دلچسپی :)

ہائے فرید بازی لے گیا قسم سے کتنا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا تصیح کا 8)

ایک تو سیدہ غلطیاں بھی تو بہت ہی کم کرتی ہیں خیر امید پر دنیا کام ہے ویسے فرید نے شاید گھبرا کر محترمہ اور مس کو اکھٹا کردیا اصل میں وہ کہنا چاہ رہے تھے کہ محترمہ آپ مس کر گئی ۔ اس کو اختصار کا جامہ پہناتے ہوئے انہوں نے آپ کو محترمہ مس کا لقب دے ڈالا۔

سیدہ ایک اور جگہ شعر کی تصیح کا میں منتظر ہوں ذرا دھیان دیجیے گا۔ :lol:
 
رضوان نے کہا:
نبیل صاحب
سنبھا لیے ھمیں بھی اپنی فارسی بگھارنے کا موقع مل ہی گیا آپ اور سیدہ شگفتہ بطور خاص نشانہ پر ہیں کیونکہ ھماری ترکی بلکہ فارسی یہیں تمام ہو جاتی ہے۔
عرفی تو می اندیش زغوغاءِ رقیباں
آوازِ سگاں کم نہ کند رزقِ گداراء
(تصحیح سر آنکھوں پر لیکن یہ کارتوس بہت مدت مدید سے اپنے چلنے کا منتظر تھا اگر ھدف پھر بھی سلامت ہے تو سراسر قصور اُس کا اپناھے ھم سے مزید دشنام کی توقع عبث ہے)

رضوان صاحب فارسی بگھارنے کا شوق تو مجھے بھی بہت ہے مگر نہ تو موقع ملتا ہے اور نہ فارسی ہاتھ آتی ہے(فارسی ہاتھ اس لیے نہیں آتی کہ آتی ہی نہیں :wink: )۔ کیوں نہ ہم دونوں مل جل کر کسی ایک تھریڈ میں فارسی کا حلیہ بگاڑے شاید فارسی کا کوئی شائق اس صورتحال سے تڑپ کر آجائے اور باقاعدہ فارسی سکھانا شروع کردے 8)
 
Top