وقت

محمل ابراہیم

لائبریرین
الف عین
محمد احسن سمیع راحلؔ و دیگر اساتذہ کرام

السلام علیکم ۔۔۔اُمید ہے آپ بخیرت ہوں گے
اصلاح و رہنمائی کی درخواست گزار ہوں ۔۔۔

جو کتابوں کے نام کرنا تھا
جو صحیفوں کے نام کرنا تھا
وقت ضائع کیا وہ سب میں نے
جو نصابوں کے نام کرنا تھا
سوکھ کر زرد ہو گئے سارے
وقت رشتوں کے نام کرنا تھا
جس میں پریوں کے تذکرے کم ہوں
ایسے قصوں کے نام کرنا تھا
جن نے تعلیم انس دی ہم کو
اُن ادیبوں کے نام کرنا تھا
جو ارادوں کو تقویت بخشے
اُن صداؤں کے نام کرنا تھا
جو زمانے کو کر گئے شاداب
اُن اصولوں کے نام کرنا تھا
پھول تو پھول ہیں انہیں چھوڑو
وقت کانٹوں کے نام کرنا تھا
 
Top