ونذوز میں ٹورنٹ کے ذریعے گیمز ڈاؤن لوڈ کرنا۔۔۔۔

محمد نعمان

محفلین
میں نے کئی گیمز کی ٹورنٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کی ہیں۔۔۔۔
مگر جب وہ گیم ڈاون لوڈ ہو جاتی ہے تو اس کی کوئی ایک فائل نہیں ہوتی۔۔۔۔ فارمیٹ اسکا .rar ہے اور چھوٹی چھوٹی کئی فائلیں ہو جاتی ہیں۔۔۔۔جب کہ گیم کا سیٹ اپ نہیں ہوتا۔۔۔۔۔اب میں جب ان فائلوں کو ایکسٹریکٹ کرتا ہوں تو بھی مجھ سے کچھ نہیں بن پا رہا۔۔۔۔اب میں گیم کیسے چلاؤں؟؟؟؟
یہاں یہ بات مد نظر رکھیں کہ میں کمپیوٹر کے معاملے میں بالکل اناڑی ہوں۔۔۔۔:grin:
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم بھائی۔ کیوں پریشان ہوتے ہو؟ میں ہوں نا! :biggrin:
بس ذرا تفصیلات درکار ہیں۔ :happy:
ہاں اگر گیم چوری شدہ ہوا تو میں کوئی ضمانت نہیں دے سکتا۔ :tongue:
 

محمد نعمان

محفلین
اوہ سعد بھائی آپ۔۔۔۔شکر ہے آ گئے۔۔۔۔
کوئی اور تو گھاس ہی نہیں ڈال رہا مجھے۔۔۔۔
بھائی ایسا ہے کہ میں نے ایک گیم ٹورنٹ ڈاونلوڈ کیا تھا۔۔۔۔اس میں اس کا سیٹ اپ نہیں تھا بلکہ کئی کمپریسڈ فائلیں تھیں۔۔۔۔
میں نے انہی‫‫ں ایکسٹریکٹ بھی کیا مگر وہ کوئی بھی گیم کی فائلیں نہیں تھیں۔۔۔۔اب میں گیم کیسے چلاؤں؟؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، ٹورنٹ‌ سے ڈاؤنلوڈ‌ کردہ کسی بھی فائل کو دھیان سے ہی استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔ اکثر پائریٹڈ سوفٹویر کوئی نہ کوئی کمپیوٹر وائرس ساتھ لے آتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
نعمان، ٹورنٹ‌ سے ڈاؤنلوڈ‌ کردہ کسی بھی فائل کو دھیان سے ہی استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔ اکثر پائریٹڈ سوفٹویر کوئی نہ کوئی کمپیوٹر وائرس ساتھ لے آتا ہے۔

یہی میں اسے ہر وقت سمجھاتا رہتا ہوں لیکن یہ مانتا ہی نہیں۔ :frustrated:
 

محمد سعد

محفلین
بھائی ایسا ہے کہ میں نے ایک گیم ٹورنٹ ڈاونلوڈ کیا تھا۔۔۔۔اس میں اس کا سیٹ اپ نہیں تھا بلکہ کئی کمپریسڈ فائلیں تھیں۔۔۔۔
میں نے انہی‫‫ں ایکسٹریکٹ بھی کیا مگر وہ کوئی بھی گیم کی فائلیں نہیں تھیں۔۔۔۔اب میں گیم کیسے چلاؤں؟؟؟؟

اس وضاحت سے تو کچھ بھی سمجھ نہیں آ رہی ہے۔ خود ہی آ کر دیکھنا پڑے گا۔ :confused:
لیکن وائرس کی صورت میں میں ذمہ دار نہیں ہوں گا۔ :tongue:
 
نعمان بھائی آپ چیک کیجئے گا شاید ایکسٹرکٹ شدہ فائلز سی ڈی امیج کی شکل میں‌ہو آپ UltraISOنام کے پروگرام میں‌ایکسٹرکٹ شدہ فائلز کو کھولنے کی کوشش کریں
 

اظفر

محفلین
السلام علیکم
برادر آپ ان سب چھوٹی چھوٹی فایلز کو ایک ہی فولڈر میں رکھ کر win rar سے ایکسٹریکٹ‌کریں ۔ وہ خود کار ہر فایل میں سے ڈیٹا لیکر ایک بڑی فایل آوٹ‌پٹ‌نکال دے گا وہی آپ کے استعمال کی ہو گی ۔ یاد رکھیں اگر چھوٹی فایلز ملا کر کل سایز 700 میگا بایٹ سے زیادہ ہوا تو چھوٹی فایلز کے دو یا دو سے زیادہ گروپس ہوں‌گے ۔ ہر گروپ کو الگ الگ ایکسٹرکٹ‌کرنا پڑے گا ۔ آوٹ پٹ تقریبا 700 ایم بی کی ایک ایک فایل ایک الگ فولڈر میں ہو گی ۔

اصل میں‌ٹورنٹ‌پر فایلز شئیرنگ کیلیے کسی سافٹ ویرسے فایل کو ٹکروں‌تقسیم کر دیا جاتا ہےتاکہ فایل کی ترسیل آسان رہے ۔ ڈاون لوڈ‌کے بعد ان فایلز کو جب ایکسٹریکٹ کیا جاتا ہے جو ان کو خود کار علم ہوتا ہے کہ ایک ہی بڑی فایل میں آوٹ پٹ دینی ہے ۔
 

محمد نعمان

محفلین
بہت شکریہ اظفر بھائی۔۔۔۔
ویسے ایک ٹورنٹ کے ڈسکرپشن میں پڑھا تھا کہ کوئی PRO ٹائپ فائل ہوتی ہے جو گیم نہیں ہوتی بلکہ کسی گیم کا اپگریڈ ٹائپ کچھ ہوتی ہے۔۔۔۔جبکہ جو گیم میں نے ڈاؤنلوڈ کی ہے وہ بھی وہی PRO ہے۔۔۔۔
کچھ اس پر روشنی ڈالیئے گا۔۔۔
اور یہ بھی بتائیے گا کہ جب میں ٹورنٹ سلیکٹ کر رہا ہوتا ہوں کسی بھی گیم کا تو اس میں کس کس چیز کو مد نظر رکھوں کہ گیم ہی کروں نہ کہ کوئی pro وغیرہ کی فائلیں۔۔۔۔
 

اظفر

محفلین
pro کا مطلب تو عام طور پر کسی چیز کے پروفیشنل ورژن کیلیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن مجھے اب معلوم نہیں آپ کس گیم کی بات کر رہے ہیں‌۔ اگر آپ ربط دیں‌تو میں‌ دیکھ کر بتا سکتا ہوں‌۔
گیمز ڈاون لوڈ کرتے یہی خیال رکھیں کہ آپ کو پہلے سے علم ہو کون سی گیم ہے۔ یہ نہ ہو دو تین جی بی ڈاون لوڈ کرنے کے بعد گیم کی جگہ کچھ اور نکل آے ۔ میرا ساتھ ایسا اکثر ہوتا تھا ۔ دوسرا ٹورنٹس میں اگر کریک یا سیریل کی جنریٹر شامل ہوں‌تو وہ اکثر ٹراجن ہوتے ہیں اسلیے گیمز اور سافٹ ویر کسی ایکسٹرنل ویب سایٹ‌یا ٹورنٹ سے ڈاون لوڈ کے بعد اینٹی وایرس چیک لازمی کرائیں ۔
 

محمد سعد

محفلین
بہت شکریہ اظفر بھائی۔۔۔۔
ویسے ایک ٹورنٹ کے ڈسکرپشن میں پڑھا تھا کہ کوئی pro ٹائپ فائل ہوتی ہے جو گیم نہیں ہوتی بلکہ کسی گیم کا اپگریڈ ٹائپ کچھ ہوتی ہے۔۔۔۔جبکہ جو گیم میں نے ڈاؤنلوڈ کی ہے وہ بھی وہی pro ہے۔۔۔۔
کچھ اس پر روشنی ڈالیئے گا۔۔۔
اور یہ بھی بتائیے گا کہ جب میں ٹورنٹ سلیکٹ کر رہا ہوتا ہوں کسی بھی گیم کا تو اس میں کس کس چیز کو مد نظر رکھوں کہ گیم ہی کروں نہ کہ کوئی pro وغیرہ کی فائلیں۔۔۔۔

اکثر ٹورینٹ ٹریکر سائٹس پر ہر ٹورینٹ کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں کہ اس میں کون کون سی فائلیں شامل ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔ آپ فائلوں کے نام دیکھ لیا کریں۔ ان سے اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔
 
Top