حسینی
محفلین
ونزوئلا کے صدر ہوگوشاویز21 مہینوں تک کینسر کی بیماری کا مقابلہ کرنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں ونزئلا کے نائب صدر نیکولس میڈرو کو عبوری صدر منتخب کرلیا گيا ہے۔ صدر شاویز 14 سال تک ونزوئلا کےرہنما رہے نائب صدر نے سرکاری طور پر ان کے انتقال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دردناک خبر کا سامنا ہے ہم نے اپنے عظیم رہبر کو کھو دیا ہے ۔ ونزوئلا کے صدر کی کل اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی ونزوئلا کے وزیر مواصلات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہوگوشاویز کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہوگیا ہے جس کے باعث صدرشاویز کا مدافعتی نظام کمزور ہوگیا ہے ۔58سالہ شاویز 18 فروری کو کیوبا میں چوتھی بار سرجری کروا کر ملک واپس لوٹے تھے۔ شاویز میں پہلی بار کینسر کی تشخیص 2011 میں ہوئی تھی ۔ ونزوئلا کی حکومت نے 7 دن تک عام سوگواری کا اعلان کیا ہے جبکہ کیوبا نے تین دن تک عام عزا کا اعلان کیا ہے۔ ہوگو شاویز امریکہ کی تسلط پسند پالیسیوں کے سخت مخالف تھے اوروہ امریکہ کا مقابلہ کرنے والے دنیا کے مضبوط رہنماؤں میں گنے جاتے تھے۔