ونڈوز ایکس‌پی کیلئے اردو انٹرفیس ریلیز

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
شمیل بھائی اب زکریا یہاں سے ربط اڑا بھی دیں‌ تو فکر نہیں۔ ربط محفوظ‌ ہے۔ اور آپ کو مل بھی جائے گا جب آپ آئیں‌گے :lol: :lol:
کوئی فائدہ نہیں شاکر بھائی۔ :( یہ فائل ڈاؤن لوڈ ہو کر انسٹالیشن کے وقت بھی ونڈوز کی ویری فیکیشن مانگتی ہے :cry:
قیصرانی
 

دوست

محفلین
:cry: :cry: :cry:
میرے ساتھ بھی یہی ہوا ہے۔ کاش میں پروگرامر ہوتا تو کریک کرکے یہ حصہ کی نکال دیتا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اگر آپ خود ونڈوز کو اردو میں کرنا چاہتے ہوں تو shell32.dll کو کسی resource Editor جو یونیکوڈ‌کو سپورٹ کرتا ہو یا Hex Editor سے اردو میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
heaventools.com سے Resouce Tuner ڈاون لوڈ کرلیں۔ اب shell32.dll کی کاپی اس میں کھولیں بائیں طرف tree میں strings کو کھولیں تمام strings آپ سامنے ہوں گی۔ آپ ان strings کو تبدیل کرکے save کردیں اور shell32.dll کو تبدیل شدہ فائل سے تبدیل کردیں۔
مسلہ حل ، نہیں شاید resouce tuner یونکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا اب کیا کریں؟
Hexworkshop کو ڈاون لوڈ کریں bpsoft.com سے اور shell32.dll کو Hex workshop میں کھولیں اب resouce tuner میں دی گئی strings کو تلاش کریں Hex workshop میں اور مطلوبہ String کی hex value کو آپ کی اردو string کے Hex value سے تبدیل کردیں۔

hex workshop کے ذریعے میں نے نوٹ پیڈ کو بھی اردو میں تبدیل کرنے کا بتایا تھا کبھی ، پتہ نہیں وہ تھریڈ کہاں موجود ہے۔
This is ONLY for Educational purposes. forging microsoft windos is illegal.
 

دوست

محفلین
چلو جی کوئی گل نہیں۔ پھر کیا ہوا۔
اتنا بھی شوق نہیں کہ سسٹم کی مت مروا لیں کوئی غلطی کرکے ۔ ہم کونسا پروگرامر ہیں۔ اینج ای چلن دیو۔
(ویسے یار شمیل افسوس تو واقعی بڑا ہوا :( :( :( )
:wink:
 

الف عین

لائبریرین
لیکن میں نے آفس کا اردو انٹر فیس ڈاؤن لوڈ کیا تھا تو دو جگہ پائریٹیڈ آفس میں بھی انسٹال ہو گیا تھا۔ اس لئے میرا خیال تھا کہ محض ڈاؤن لوڈ ہوتے وقت یہ اصلیت کی جانچ کرتا ہے۔ ونڈوز کا ہندی ایٹر فیس ڈاأن لوڈ کیا تھا تب بھی اس نے چیک کیا تھا لیکن انسٹال کرتے وقت تو اس نے دوبارہ چیک نہیں کیا تھا۔ بہر حال ممکن ہے کہ اب مائکروسافٹ نے یہ ترکیب نکالی ہو۔
 

منہاجین

محفلین
اردو ونڈوز سے کمپیوٹر تعلیم میں انقلاب کی توقع؟

پاکستان میں ونڈوز کے اردو مواجہ پیک سے کمپیوٹر تعلیم میں کوئی بہت بڑا انقلاب آتا نظر نہیں آ رہا۔ جس کی دو بڑی وجوہات یہ ہیں:

پہلے
پاکستان میں عام طور پر لوگوں کے پاس ونڈوز چوری شدہ (پائریٹڈ) ہوتی ہے جو ہر گلی کوچے میں بآسانی 20 روپے میں دستیاب ہے۔ محض اسے اردو میں منتقل کرنے کے لئے دس ہزار روپے خرچ کرنا ناممکن کی حد تک مشکل ہے۔ جو لوگ ونڈوز کو اردو بنانا چاہتے ہیں ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوں گے اور جن کے پاس رجسٹرڈ ونڈوز ہے وہ اردو سے دامن چھڑانے والا طبقہ ہے، وہ کیونکر اردو بنانا پسند کریں گے۔

دوسرے
انگریزی ونڈوز نے منظر عام پر آنے میں کم از کم 20 سال تاخیر کر دی ہے۔ گزشتہ 20 سالوں میں پوری نسل بالعموم انگریزی ونڈوز کی عادی ہو چکی ہے اور لوگوں کو اردو اصطلاحات انگریزی کی نسبت مشکل دکھائی دینے لگی ہیں۔

اگر مائیکروسافٹ کی طرف سے رجسٹرڈ ونڈوز کی شرط عائد نہ ہوئی ہوتی تو اس دوسری وجہ کا حل چار پانچ سال کے عرصے میں ممکن ہو سکتا تھا۔ مگر اب کوئی حل نظر نہیں آ رہا۔ ایک غیرقانونی صورت شاید ممکن ہو سکے مگر بہت مشکل، وہ یہ کہ کوئی باہمت پروگرامر اس اردو مواجہ پیک میں سے رجسٹرڈ ونڈوز کا چیک ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ اس کے علاوہ اس کا کوئی مؤثر حل نظر نہیں آتا۔
 

دوست

محفلین
بہرحال ہماری منزل لینکس اردو ہے۔
کاپی رائٹ‌ کا احساس پیدا ہورہا ہے اب۔ خاص طور پر ونڈوز کے بارے میں۔
 
Top