ذیشان حیدر
محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ونڈوز ایکس پی میں کسٹم پیج کی سیٹنگ کا طریقہ کار
اُردو محفل کے عزیز ممبرز! ......................... السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میری جانب سے عالم اسلام اور اردو محفل کے تمام ممبرز کو پیشگی عید مبارک
کسٹم پیج کی سیٹنگ کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب ہمیں اپنے Dot Matrixیا لیزر پرنٹر زپررسیدیں وغیرہ نکالنا مقصود ہو ں۔ سب سے پہلے اپنی رسید کی لمبائی چوڑائی ماپ لیجئے۔ اب اپنا مطلوبہ پرنٹر انسٹال کر لیجئے (مثلاً میرا مطلوبہ پرنٹر Epson LQ-300 ESC/P 2ہے)اب مطلوبہ پرنٹر پر کلک کر نے کے بعدPrinter and Faxesکے فائل مینو میں Server Propertiesپر کلک کیجئے۔
Server Propertiesکا باکس کھل جائے گا اس کے بعد آپ تصویر پر دئیے گئے نمبرشمار کے مطابق ہدایات پر عمل کیجئے۔
1. Create a new formکے چیک باکس پر کلک کیجئے۔
2. Form nameپر اپنے مطلوبہ پیج کا سائز یا نام لکھ دیجئے (میں نے مطلوبہ سائز ہی لکھا ہے)۔
3. Form description measurements میں Units میں Englishپر کلک کیجئے ۔
4. Paper sizeمیں اپنی مطلوبہ widthاورHeightتحریر کیجئے ۔
5. Printer area marginsمیں اوپر ، نیچے ، دائیں ، بائیں سے مارجن چھوڑنا چاہ رہے ہیں تو لکھ دیجئے ۔
6. Save formکے بٹن پر کلک کیجئے۔
7. اب نیچے Close کے بٹن پر کلک کیجئے۔ لیکن یاد رہے کہ Save formکرنے سے پہلے یہ بٹن OKدے رہا ہوگا۔ لیکن جوں ہی آپ Save formپر کلک کریں گے یہ Closeمیں تبدیل ہو جائے گا۔
لیں جناب !آپ کے مطلوبہ پیج کی سیٹنگ ہوچکی ہے اب آپ Printer and faxesمیں واپس آجائیں اور اپنے پرنٹر پر Rightکلک کر کے اس کی پراپرٹیز پر کلک کیجئے ۔
اب Printing Preferencesپر کلک کیجئے۔
اب Advanceکے بٹن پر کلک کیجئے ۔
اور Paper/Outputمیں Paper Sizeمیں اپنے مطلوبہ پیج Size wiseیا Name wiseچن لیجئے۔اور OKپر کلک کردیجئے۔
اگر پرنٹ رسید کے اوپر نیچے آ رہا ہو تو Server Propertiesمیں جا کر Widthاور Heighمیں کمی بیشی کرنے سے انشاٗ اللہ تعالیٰ تھوڑی کوشش کے بعد پرنٹ اپنی مطلوبہ جگہ پر آجائے گا۔
امید ہے کہ ٹیٹوریل پسند آئے گا اورحوصلہ افزائی کریں گے۔دُعاؤں میں ضرور یاد رکھئیے گا ۔
والسلام
ذیشان حیدر
ذیشان حیدر