کیا کوئی ونڈوز ایکس پی کے بتارے میں بتا سکا ہے کہ کیسے بناتے ہیں جیسے تیب شاہ سنڈوز ایکس پی بنی ہے اور ونڈوز گولڈ ایکس پی یہ بہی کسی باکستانی نے بنائی ہے نہ کیا آپ میں سے کوئی جانتا ہے پلیز رہنمائی کریں؟؟؟؟؟؟؟
بغیر آپ کا مقصد جانے مشورہ دینا مشکل ہے۔ اس کے لئے پوری کتاب کی ضرورت ہو گی۔ ویسے دوست کا پیغام خاصی حد تک درست ہے۔ جو کچھ آپ کرنا چاہتے ہیں اس کے ہر پہلو سے آپ کا واقف ہونا ضروری ہے۔
عام طور پر ونڈوز xp کی پوری سی ڈی ہارڈ ڈسک کے کسی فولڈر میں کاپی کرتے ہیں۔ پھر جو سیٹنگز یا فائلیں تبدیل کرنی ہوں ان میں تبدیلی کرتے ہیں۔ اور پھر یہ فولڈر بطور بوٹ ایبل سی ڈی کے ایک نئی سی ڈی پر رائٹ کر دیتے ہیں۔
کیا کوئی ونڈوز ایکس پی کے بتارے میں بتا سکا ہے کہ کیسے بناتے ہیں جیسے تیب شاہ سنڈوز ایکس پی بنی ہے اور ونڈوز گولڈ ایکس پی یہ بہی کسی باکستانی نے بنائی ہے نہ کیا آپ میں سے کوئی جانتا ہے پلیز رہنمائی کریں؟؟؟؟؟؟؟
میری معلومات کے مطابق ایک اکیلے آدمی کے لئے ونڈوز جیسا آپریٹنگ سسٹم بنانا قریب قریب ناممکن ہے۔ وجہ یہ ہے کہ آپریٹنگ سسٹم بے شمار ٹیکنالوجیز فیچرزاور کنفگریشنز پر مشتمل ہوتا ہے، اور یہ انتہائی مشکل ہے کہ کوئی شخص ہر شعبہ میں اتنا ماہر ہو کہ وہ ہر شعبہ کا پروگرام لکھ سکے۔
البتہ آپ کے سوال سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ شاید آپ موجود ونڈوز میں اپنی مرضی کی ترمیمات کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی اگرچہ خاصا مشکل ہے لیکن کیونکہ ونڈوز ایکس پی پہلے ہی بہت سے مسائل کا شکار ہے لہٰذا اس قسم کی چھیڑ چھاڑ تجربہ میں آیا ہے کہ آپریٹنگ سسٹم کے لئے آگے چل کر جان لیوا ثابت ہوتی ہے، اور تھوڑے ہی دن بعد نئے سرے سے ونڈوز انسٹال کرنے کی نوبت آجاتی ہے۔
لہٰذا میرے نزدیک کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس قسم کا طرز عمل مناسب معلوم نہیں دیتا۔