ونڈوز سیون میں ورڈ پیڈ

الف عین

لائبریرین
یہاں امریکہ میں نبیلہ، میری بیٹی نے ایک نیٹ بک دلوائی ہے جس میں ونڈوز سیون ہے۔ لیکن اس بات پر تعجب ہے کہ اس کا ورڈ پیڈ بھی میرے یونی کوڈ ڈاکیومینٹ دکھانے سے قاصر ہے؟ اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے، کیا سب کے پاس ایسا ہی ہے، اور کسی اپ گریڈ کی ضرورت ہو گی۔
آج میں نے ونڈوز 2010 بیٹا ڈاؤن لوڈ کر کے دالا ہے تو کام کر رہا ہے، اور پری ویو بھی دے رہا ہے لیکن اس سے پہلے ورڈ پیڈ کھولنے میں ناکام رہا سارے داکیومینٹ، جب کہ نیا ڈاکیومینٹ بنایا جا سکتا ہے، یعنی اردو دوست کی بورڈ سے اردو درست ہی ٹائپ ہو رہی ہے۔ لیکن ونڈوز ایکس پی میں ورڈ 2007 سے بنائی فائل کے ساتھ ہی پرابلم ہے۔
 

arifkarim

معطل
b158.gif
ویسے ورڈ پیڈ آفس 2007 کی docx یا doc نہیں کھول سکتا!
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
عارف، ذرا میری پوسدٹ پھر سے پڑھو، میں نے لکھا ہے کہ نیا ڈاکیومینٹ تو بن رہا ہے لیکن موجود دستاویز جو ورڈ 2007 میں بنی ہو، وہ نہیں کھول پا رہا۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ اس میں 2010 آفس بیٹا ہے، اس میں اردو ڈکشنری فائل کا اضافہ تو کر چکا ہوں لیکن اردو زبان کا اضافہ ممکن نہیں ہے، آفس کا ملٹی لنگویج پیک کی ضرورت ہے جو ریپڈ شئر وغیرہ قسم کی سائٹس پر دستیاب ہے، لیکن مائکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ابھی رلیز نہیں ہوا ، Proof Reading Tools کے لئے بہت سرچ کیا آج لیکن مایوسی ہوئی، آفس /مائکروسافٹ کی سائٹ میں ایسا کچھ ڈاؤن لوڈ دستیاب نہیں ہے، کیا کچھ کیا جا سکتا ہے یا مجھے ان انسٹال کر کے کوئی 2007 پھر سے انسٹال کرنا ہوگا اس میں، تاکہ میں اپنی تازہ ترین لغت سے کام کر سکوں، جو آج ہی ای سنپ فولڈر میں اپ لوڈ کی ہے۔
 

arifkarim

معطل
عارف، ذرا میری پوسدٹ پھر سے پڑھو، میں نے لکھا ہے کہ نیا ڈاکیومینٹ تو بن رہا ہے لیکن موجود دستاویز جو ورڈ 2007 میں بنی ہو، وہ نہیں کھول پا رہا۔

واقعی آفس ۲۰۰۷ میں بنائی گئیrtf فائل کھول تو پارہا ہے۔ پر اسکی فارمیٹنگ کا بیڑا غرق کر دیتا ہے۔ ہو سکتا ہے آفس ۲۰۱۰ کے rtf فارمیٹ کیساتھ کمپیٹیبل ہو۔ بہرحال یہ ابھی ریلیز نہیں ہوا ہے آفیشلی!
 

الف عین

لائبریرین
آفس 2007 میں بنائے گئے ورڈ ڈاکیومینٹ کو یونی کوڈ کرکٹرس میں بھی نہیں دکھا رہا ہے، بلکہ لیٹن ایکسٹینڈیڈ گروپ کے حروف۔۔ وہی لگتا ہے کہ اس کی ڈفالٹ ان کوڈنگ ئو ٹی ایف نہیں آنسی ہے۔
 

arifkarim

معطل
مائکروسافٹ کے ساتھ یہ مسئلہ سالوں سےہے۔ نیا پروگرام بنایا نہیں تو پرانے کی کمپیٹیبلیٹی ختم۔
 

زہیر

محفلین
آپ عربی زبان کو انسٹا کرکے دیکھ لیں شاید سپورٹ ہو جائے۔ میرے خیال میں وینڈوز سیون کسی جدید نظام پے بنائی گئی ہے کئی پرانے پروگرام بھی اس پے نہیں چل رہے۔
 

گل خان

محفلین
جناب میرے پاس تو درست ہے۔۔۔۔۔میرے آفس 2007 کا بنا ہوا ڈاکومنٹ ورڈ پیڈ میں اوپن ہو رہا ہے۔۔ونڈو سیون ہے
 
Top