ونڈوز میں Cannot Copy ایرر

دوست

محفلین
میرے ایک دوست کی ہارڈ ڈسک میں‌ وائرس آگئے تھے کل وہ میرے پاس لے آیا۔ وہ وائرس تو اے وی جی فری نے ختم کردئیے ہیں‌ ونڈوز بھی دوبارہ انسٹال کرڈالی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ پارٹیشنز رائٹ‌ پروٹیکٹڈ‌ ہوگئی ہیں شاید یعنی جب بھی کوئی فائل کاپی کرنے لگو تو ایرر آتا ہے کین ناٹ‌ کاپی۔ پارٹیشن کو فارمیٹ کرکے بھی دیکھ لیا لیکن وہی نتیجہ ہے۔ کوئی دوست جو اس سلسلے میں مدد کرسکے؟‌ یاد رہے لینکس میں بڑے آرام سے یہ ہوجاتا ہے لیکن لینکس اس کے پاس تو نہیں‌ ہوگا۔ شاید پہلے بھی اس طرح کا کوئی مسئلہ ڈسکس ہوچکا ہے شاید یو ایس بی فلیش ڈرائیو تھی وہ؟
کوئی آئیڈیا ہے اس بارے میں؟
وسلام
 

دوست

محفلین
ابھی ایک اور بات پتا چلی ہے کہ کاپی اصل میں وہ فولڈر نہیں‌ ہورہا جس میں وائرس تھے۔ اگرچہ وہ ریموو ہوچکے ہیں‌ لیکن فولڈر کو کاپی کرنا مسئلہ بن گیا ہے۔ یہ فولڈز یو ایس بی فلیش ڈرائیو پر تھا ۔
 
Top