ونڈوز کا ایڈمنسٹریٹر پاسورڈ ختم کرنا۔ پہلی قسط

ونڈوز ایکس پی کی انسٹالیشن کے دوران یوزر سے ایڈمنسٹریٹر پاسورڈ کے متعلق پوچھا جاتا ہے۔کچھ یوزرز تو پاسورڈ مہیا کردیتے ہیں اور کچھ نہیں مہیا کرتے۔اس صورت میں تم ایڈمنسٹریٹر پاسورڈ مہیا نہیں کرتے اور ایک دوسرا اکاونٹ بنا لیتے ہو۔
فرض کرو کہ تم اپنا پاسورڈ بھول جاتے ہو تب تم کنٹرول+آلٹ+ڈیل پریس کرکے لاگ ان سکرین ظاہر کرتے ہو جہاں تم سے یوزر نیم اور پاسورڈ پوچھا جاتا ہے۔تم یوزر ان پٹ بکس میں ایڈمنسٹریٹر لکھتے ہو اور انیٹر پریس کرکے تم داخل ہو جاتے ۔سب کام ختم۔ ہر پریشانی ختم۔
لیکن میں یہاں ایک مختلف صورتحال کی بات کررہا ہوں۔تم اگر مندرجہ ذیل صورتحال کے متعلق سوچو۔تم انسٹالیشن کے دوران ایڈمنسٹریٹر پاسورڈ مہیا کرتے ہو۔لیکن اس کےساتھ ہی تم ونڈوز ایکس انسٹالیشن کے بعد کوئی بھی دوسرا یوزر اکاؤنٹ ،ایڈمنسٹریٹر کے علاوہ نہیں بناتے۔
اب یہاں (یہ صورتحال پیدا ہوتی ہے) کہ تم اپنا پاسورڈ بھول جاتے ہو۔اب تمہارے سامنے لاگ ان سکرین ہے جہاں تم کو یوزر پاسورڈ یا ایڈمنسٹریٹر پاسورڈ مہیا کرنا پڑے گا جو کہ تم بھول چکے ہو۔ سوچو کہ اب کیا ہوگا۔
تم کیا کرو گے؟۔ تم اپنے فائلز اور ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لیے دوبارہ انسٹالیشن نہیں کرنا چاہتے۔اس مسئلے کو حل کرنے کے کئی حل ہیں۔ مثلاً
تم بوٹ ایبل سی ڈی استعمال کرتے ہوئے ایک مختلف یوزر کےطور پر ونڈوز میں لاگ ان ہو جاؤ۔
A@PC: Windows Password Recovery Software. Reset Administrator Password. XP VISTA 2008 2003 2000 NT.
تم پاسورڈ چینجر کو استعمال کرتے ہوئے اپنا پاسورڈ تبدیل کرلو۔
لیکن میں تم کو ایک اور تجویز دوں گا جو کہ ایس اے ایم فائلز کے متعلق ہے۔
جو کہ ونڈوز ایکس پی میں مندرجہ ذیل لوکیشن پر موجود ہیں۔
:\WINDOWS\system32\config
یہاں دو فائلز ہیں۔
SAM.txt
and
2- SAM
یہ فائلز یوزرز کی انفارمیشن پر مشتمل ہوتی ہیں۔
ان کو ڈیلیٹ کر دوتو تمام اکاؤنٹس کے پاسورڈ ختم ہو جائیں گے۔
اب تم ونڈوز کے اندر نہیں ہو۔
فوراً ہی تمہارے سامنے ایک سکرین آئے گی جو تم سے پاسورڈ مانگے گی۔اس کے بعد تم مندرجہ ذیل لوکیشن پر دوبارہ جانا ہوگا
C:\WINDOWS\system32\config اور ایس اے ایم فائلز کو ختم کرناپڑے گا۔
اب تم کوئی دوسرا سسٹم استعمال کرو۔اور اپنے لاکڈ اکاؤنٹ والی ہارڈ ڈسک کو اس کےساتھ منسلک کرو، اب دوسرے سسٹم کو چلاؤ اور سیکنڈ ہارڈ ڈسک کی سی ڈرائیو کو براؤز کرو اور سی ڈرائیو میں ایس اے ایم فائلز کی لوکیشن پر جا کر انہیں ڈیلیٹ کر دو۔
اب اپنی ہارڈ ڈسک کو ان پلگ کریں۔اپنے سسٹم کے ساتھ منسلک کریں۔اپنے سسٹم کو چلائیں۔
اب آپ کا پاسورڈ بلینک ہو چکا ہے۔
محمد عمران لطیف القادری
 
Top