ونڈوز کیبورڈ بنانے کا کیا طریقہ ہے؟

رضا

معطل
سلام!
میں‌ ونڈوز‌کا بائی ڈیفالٹ کیبورڈ استعمال کرتا ہوں۔
لیکن اس میں‌ اعراب نہیں ہیں۔ بعض اوقات اردو تحریر میں‌اعراب کے بغیر کام نہیں‌چلتا۔
ونڈوز کیبورڈ بنانے کا کیا طریقہ ہے؟ اور اس کیلئے کونسا سوفٹوئیر انسٹال کرنا پڑے گا۔
اس سلسلے میں‌رہنمائی فرما دیں۔تاکہ میں‌ کیبورڈ میں‌ اعراب انسٹال کرسکوں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بنیادی اعراب تو اس کی بورڈ‌ میں‌بھی موجود ہیں، جیسے زیر، زبر، پیش، شد وغیرہ
 

رضا

معطل
میرے علم میں‌تو نہیں‌ہیں۔
اگر آپ کو پتا ہے تو برائے کرم! یہ اعراب کن کیز پہ ہے بتا دیجئیے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیش تو شفٹ کے ساتھ پی کے بٹن پر ہے

کھڑی زیر شفٹ ایف پر

ً یہ شفٹ‌ایم پر

دیگر کے بارے مزید دوست بہتر بتا سکیں کہ میرے عام استعمال میں یہی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ فونٹ سائز 72 کر کے کی بورڈ کی سب کنجیوں کو شفٹ کے بغیر اور شفٹ کے ساتھ دبا کر دیکھیں۔اور کاغذ پر محفوظ کر لیں۔
 

رند

محفلین
جناب ونڈو کا بائے ڈیفالٹ کی بورڈ تو بہت مشکل ہے آپ Phonetic Keyboard کیون نہیں ڈاؤن لوڈ کرلیتے یہ بلکل انپیچ کے فونیٹیک کی بورڈ کی طرح کام کرتا ہے حکومت پاکستان کی ویب www.crulp.org سے آپ یہ کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں باقی زبر زیر یہ رہے
زبر اور زیر کے شفٹ پکڑ کر گریٹر دن اور لس دن کی کیز کو دبائیں ، پیش کے لیے شفٹ پکڑ کر پی کی کی کو دبائیں اور دو زبر کے لیے شفٹ پکڑ کر ون کیساتھ والی کی جو کہ ٹیب کی کے اوپر ہوتی ہے جس کے اوپر الف مد آ والا نشان ہوتا ہے کو پریس کریں وسلام
اِ اَ اُ آ
 
ونڈو کا بائی دیفالٹ کی بورڈ بھی تو شاید کرلپ والو نے بنایا ہے ۔
وہاں جا کر دیکھے اس کی بورڈ کے بارے میں شاید کچھ مزید معلومات مل جائے
 

الف عین

لائبریرین
اگر اس کی عادت ہو چکی ہے رضا تو میرے ای سنپ فولڈر سے ہی مقتدرہ کا کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر لو، اس میں اعراب۔ تطویل وغیرہ سب ہیں،
 

arifkarim

معطل
کی بورڈ بنانے کا سب سے آسان طریقہ: keyboard layout manager کی مدد سے کسی بھی english key کے اوپر اردو یا عربی کیریکٹر ڈال لو۔ میں نے خود عربی اور اردو کو ملا کر ایک ایسا کیبورڈ بنایا ہے جو نور قرآن اور سلیم فانٹ میں موجود نئی علامات کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یہ پروگرام یہاں سے مل سکتا ہے: http://www.klm32.com/
 

سلیم احمد

محفلین
کی بورڈ بنانے کا سافٹ ویئر

کیا اس پروگرام کے ذریعے بنائی گئی فائل کی مدد سے کسی بھی کمپیوٹر پر نیا کیبورڈ انسٹال کیا جاسکتا ہے یا یہ سافٹویئر بھی انسٹال ہونا ضروری ہے ؟
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ پروگرام ضروری نہیں۔ جو کی بورڈ بن جائے گا، وہ کسی بھی کمپیوٹر پر بغیر اس پروگرام کے انسٹال کیا جا سکے گا
 
Top