ونڈوز 10 کے صارفین متوجہ ہوں!

arifkarim

معطل
مائکروسافٹ نے چند دن قبل ونڈوز 10 کا سالگرہ اپڈیٹ ریلیز کیا ہے۔ بدقسمتی سے اس بار بھی یہ اپڈیٹ اکثر صارفین کے پاس بذریعہ ونڈوز اپڈیٹ انسٹال نہیں ہوتا بلکہ درمیان میں کہیں ہینگ ہو جاتا ہے۔ اسکا ایک ممکنہ حل مائکروسافٹ نے یہ نکالا ہے کہ اپڈیٹ مینولی ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کر لیا جائے۔ یا ونڈوز اپڈیٹ کے متبادل پورٹ ایبل اپڈیٹ کے ذریعہ اس جدید ترین ونڈوز 10 کے نسخہ پر اپگریڈ کر لیں۔
قیصرانی تجمل حسین محمد تابش صدیقی زیک عباس اعوان
 
arifkarim

معطل
آخری اپڈیٹ کے بعد ونڈوز 10 کا ورژن اور بلڈ نمبر:
c000177.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
میرے پاس ون ٹین میں ایک عجیب مسئلہ درپیش ہے۔جب بک کو ٹرن آف کرتا ہوں تو باوجود بند ہوجانے کے لیپ ٹاپ بیٹری پاور یوز میں رہتی ہے۔
یعنی میں جب سسٹم کو آف کرکے سکون سے آگے پیچھے نکل جاتا ہوں تو بھلے بیٹری جاتے وقت 90 پلس ہو واپسی پر خالی خولی میرا استقبال کرتی ہے۔
اپ گریڈ بھی کیا لیکن سٹل وہی پرابلم۔
سیم ورژن اور بوٹ سے دوسری بک پر انسٹال کیا تو کوئی ایشو نہیں اور اس ایشو شدہ بک پر جب ون ایٹ پوائنٹ ون کی تو اس میں بھی کوئی ایشو نہیں۔
سمجھ نہیں آرہی کیا کروں ماضی میں ہی جیتا رہوں یا کچھ حل نکالوں نئی دنیا کے سنگ چلنے کا۔
 
ابن توقیر

محفلین
پاور پلان ایڈجسمنٹ کی ہے لیکن مسئلہ برقرار ہے۔
ٹینشن کی بات یہ ہے کہ سسٹم شٹ ڈاون کریں یا ہائبرنیٹ سیٹنگ فعال کرکے ٹیمپری بند کریں بیٹری پاور یوز رہتی ہے۔ہاں ٹرن آف کرکے جب صرف بیٹری پاور لائیٹ سگنل آن رہے پھر تھوڑی دیر پاور بٹن کو پریس کرنے سے سسٹم آف ہوجاتا ہے۔میں ڈرتا ہوں کہ اس طرح کے غصیلے ٹرن آف سے بک خفا ہوکر ہارڈ کو ڈیمیج نہ کردے۔
 
فاسٹ بوٹ کو ڈس ایبل کر دیں
 
فاسٹ بوٹ کی مینو:
c000179.gif
 
فاسٹ بوٹ ڈس ایبل کرنے کا طریقہ
 
فاسٹ بوٹ کی وجہ سے آپکا کمپیوٹر مکمل بند ہی نہیں ہوتا، ہارڈ ڈسک چلتی رہتی ہے اسلئے بیٹری ڈرین ہو جاتی ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
ممنون و مشکور ہوں بھیا جی کہ مسئلہ حل ہوگیا۔اس وقت تین چار بار بند کرکے چیک کیا ہے تو ٹھیک ہورہا ہے۔
ون ری انسٹال کرنی پڑی کیونکہ میں تجرباتی طور پر سیٹنگ کافی خراب کرچکا تھا لیکن آپ کے پہلے لنک میں موجود ونڈوز سنٹرل فورم سے کافی ہیلپ ملی۔
ری انسٹالیشن کے بعد بھی ایشو سیم تھا لیکن جب فاسٹ بوٹ کو ان چیک کیا تو اب پراپر بند ہورہا ہے۔
 
ابن توقیر

محفلین
اب ذرا فونٹس اورسیٹنگ اپنے حساب سے انسٹال کرلوں کیونکہ پرانا ڈیٹا سارا ون اولڈ زیرو زیرو میں چلا گیا ہے۔
سمائلس
 
ابن توقیر

محفلین
آپ کی تحقیق کی روشنی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جی۔
کیونکہ اس مسئلے کی بنا پر میں کافی وقت ہوا بے دلی سے سسٹم یوز کررہا تھا۔
میری ضرورت کی چند یوٹیلیٹیز بھی تنگ کررہی تھیں مگر اب وہ بھی مکمل فیچرز کے ساتھ ایکٹو ہوگئی ہیں۔
ایک لمبے عرصے کے بعد سکھ کا سانس لے رہا ہوں۔
 
آپکے کمپیوٹر کا بھی شکریہ کہ اس مسئلہ کی وجہ سے ونڈوز 10 میں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔
 
ابن توقیر

محفلین
لیں جی اب ایک اور مسئلہ بن گیا ہے۔
میں بلیوٹوتھ سے ساونڈ سسٹم کنکٹ کرکے یوز کرتا ہوں مگر اب ڈیوائس ہی فاونڈ نہیں کررہا۔
bluetooth.jpg

ون ٹین کے 64 بٹ کے چار ڈرائیورز آفیشل پیج پر تھے چاروں لگا چکا ہوں مگر اس محترم کی سرچ ہی ختم نہیں ہورہی۔
 
ابن توقیر

محفلین
اس سے قبل ٹھیک کام کررہا تھا سسٹم مگر اب آپریٹنگ سسٹم ری انسٹال کرنے کے بعد کنیکٹ نہیں ہورہا۔
سسٹم کو جب سمارٹ فون سے کنیکٹ کرتا ہوں تو ہوجاتا ہے لیکن بک نہیں اٹھا رہی۔
 
زیک

مسافر
مزیدار بات یہ ہے کہ ونڈوز اپڈیٹ کیٹالوگ ویب سائٹ مائیکروسافٹ ایج میں نہیں چلتی
 
Top