ونڈوز7 تیز رفتار کارکردگی4

خواجہ طلحہ

محفلین
قدرے کمزور سسٹم ریسورسز پر ونڈوز7 کی تیز رفتار کارکردگی کے لیے حاضر ہے ایک اور طریقہ۔
اضافی ریم کی انسٹالیشن:
یقنی طور پر ونڈوز 7 کی رفتار بڑھانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اضافی ریم شامل کرلی جائے۔ ریم وہ میموری ہوتی ہے جو کہ کمپیوٹر کسی بھی پروگرام یا اپلیکشن کو چلانے کے لیے استعمال کرتاہے۔ ایک ساتھ کئی اپلیکشنز کو چلانے کے لیے ریم کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے۔
ramh.jpg

یاد رہے کہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں اضافی ریم کی انسٹالیشن لیپ ٹاپ اور نوٹ بکس کمپیوٹرز کی نسبت آسان ہوتی ہے۔
اگرچہ مائیکروسافٹ ونڈوز 7 کے لیے 1 جی بی ریم کی سفارش کرتا ہے۔ لیکن ونڈوز سیون استعمال کرنے والے اپنے مشاہدات کی بنا پر2 جی بی ریم لازمی قرار دیتے ہیں۔
اپنے سسٹم کے مطابق ریم کا حصول قدرے مشکل سا کام ہے۔ کیونکہ ریم کی بہت سی اقسام ہیں،اور دوسرا ہر مدر بورڈ کے لیے ریم کی مخصوص سلاٹس ہوتی ہے۔
یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے سسٹم کے زیر استعمال کونسی ریم ہے۔ ذیل کی یوٹیلٹی کااستعمال کیا جاسکتا ہے۔
Crucial.com's RAM scanner
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ 2 جی بی ریم پر ونڈوز 7 بہتر چلتی ہے۔ میرے پاس 2 جی بی ہی ہے۔ کبھی کبھی سسٹم بہت سلو ہو جاتا ہے
 
Top