ونڈوز7 میں پارٹیشن کو ری سائز کرنا۔

خواجہ طلحہ

محفلین
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ نئے نئے سافٹ وئیرز انسٹال کرکے یا ونڈوز کےمستقل اپ ڈیٹس یا دیگر ڈاونلوڈنگ کی وجہ سے پارٹیشن میں جگہ کی کمی ہوجاتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ کی ہارڈ ڈسک کی دیگر پارٹیشنز میں فری سپیس پڑی ہے یا ویسے ہی ہارڈ ڈسک میں فری سپیس موجود ہے تو آپ اسے دیگر پارٹیشنزکے لیے مختص کرسکتے ہیں وہ بھی کسی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال کے بغیر۔
ونڈوز کے اس Disk Management طریقے میں ایک کمی ہے وہ یہ کہ جس پارٹیشن کومزید سپیس دینا چاہیں اس کے بالکل ساتھ خالی سپیس موجود ہونا چاہیے۔یعنی contiguous space۔
ونڈوز میں بغیر کسی تھرڈ پارٹی ٹول استعمال کیےبغیر Extend Volume اور Shrink Volume کے لیے ذیل کے سٹیپس کیے جاتے ہیں۔

1 کنٹرول پینل میں جائیں
image04.png

2 Administrative Tools کی ذیل سے Computer Management کو سیلیکٹ کریں۔

3 Disk Management سکرین میں سے اس پارٹیشن پر رائیٹ کلک کیجیے جسے ری سائز کرنا ہو۔
sshot20090827155021.png

اور کھلنے والے ڈائیلاگ بکس سے سپیس طے کریں۔
sshot20090827155605.png

image08.png

سورسز۔
http://www.howtogeek.com/howto/windows-vista/resize-a-partition-for-free-in-windows-vista/
http://www.findmysoft.com/how-to/Increase-Partition-Size-in-Windows-7/
 
حسن جاوید

محفلین
بہت خوب اور بہت شکریہ
ونڈوز7 میں وائرس اور بیڈسیکٹر بہت کم آتے ہیں۔۔ اور جو معلومات آپ نے فراہم کی ہے بہت کم لوگوں کو معلوم ہو گی اور بہت سے لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ انشااللہ۔۔
 
دوست

محفلین
ونڈوز 7 میں طےشدہ طور پر پارٹیشن کا جو طریقہ استعمال ہوتا ہے اس کی وجہ سے لینکس ان پارٹیشنز کو ریڈ نہیں کرسکتا، ابھی تک کوئی ڈرائیور نہیں لکھا جاسکا۔ ڈائنامک والیمز کہتے ہیں ان ڈرائیوز کو۔ مجھے دوبارہ ایکس پی والے فارمیٹ پر آنا پڑا تھا۔ ایکس پی کی سی ڈی سے فارمیٹنگ اور پارٹیشن کرکے پھر ونڈوز 7 اور لینکس انسٹال کیا تھا۔ ڈائنامک والیم کا یہ فائدہ ہے کہ جتنی چاہے ڈرائیوز بنا لو، اور شاید بڑھانا گھٹانا بھی آسان ہو۔
 
میں تو پارٹیشن میجک سے نئی ہارڈ ڈسک کی پارٹیشن بنائی تھی ،اس وقت تک ونڈوز 7 آئی بھی نہیں تھی۔ انھی بنی ہوئی میں سیون انسٹال کر لی تھی۔ اب سائز بڑھانے کی ضرورت محسوس ہوئی تو درج بالا طریقہ اختیار کیا۔
 
Top