ونڈو سیون کے وائرلیس ڈرائیور

نور وجدان

لائبریرین
اک سوال پوچھنا چاہتی ہوں کہ جب ونڈو سیون کرتے ہوں تو وائ فائی کے ڈرائیورز چاہیے ہوتے .... یہ درائیورز ہر کسی سسٹم کے لیے یکساں ہوتے ہیں ...ان کا لنک. نام وغیرہ مل سکتا ہے
 

تجمل حسین

محفلین
یہاں کچھ آپ کے لئے مدد موجود ہے
اتنے لمبے طریقہ کار کے بجائے سیدھا سیدھا اپنے سسٹم کا نام اور ماڈل گوگل میں لکھیں اور ساتھ وائی فائی ڈرائیورز لکھ دیں عموماً پہلے پانچ لنکس میں سے آپ کو اوریجنل سائٹ کا لنک ملے گا وہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
 

محمدصابر

محفلین
اتنے لمبے طریقہ کار کے بجائے سیدھا سیدھا اپنے سسٹم کا نام اور ماڈل گوگل میں لکھیں اور ساتھ وائی فائی ڈرائیورز لکھ دیں عموماً پہلے پانچ لنکس میں سے آپ کو اوریجنل سائٹ کا لنک ملے گا وہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں۔
:) :) :)
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ اتنا مشکل طریقہ کار ہے ۔۔۔ ونڈوز نیو انسٹال کرنے کے بعد ہم سب سے پہلے یا نیٹ ورک ڈرائیورز کرتے ہیں اگر لیپ ٹاپ کو کنیکٹ کرنا ہو تو وائرلیس ڈرائیورز کرتے ہیں ۔۔۔۔۔میں نے پہلے انسٹال کیے ہوئے ہیں مگر اب میں کرکے کے تھک گئی ہوں ، اس لیے سوچا کہ لنک پوچھ لوں کوئی بتادے گا ۔۔۔۔۔۔۔ ان کا نام بھی معلوم ہوجائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ ایک مرتبہ ڈاؤنلوڈ کر کے ڈی ای یا ایف ڈرائیو میں ایک الگ فولڈر بنام ڈرائیورز بنا کر تمام ڈرائیور وہاں محفوظ کر لیں۔ اگلی مرتبہ جب ونڈوز دوبارہ نصب کی تو وہیں سے دوبارہ ایگزی فائل چلا کر ڈرائیور کر لیے۔
 

فہیم

لائبریرین
بیک اپ والا طریقہ ہی ٹھیک ہے ورنہ جب تک نیٹ ہی آن نہ ہو تو گوگل تک رسائی کیسے کی جاسکتی ہے:)
آج کل ونڈوز لین کارڈ کے ڈرائیور کو تو خود اٹھا لیتی ہے لیکن وائی فائی ڈیوائس جیسے خود میں ٹینڈا کی یو ایس بی یوز کرتا ہوں سسٹم کے لیے تو اس کا بیک اپ رکھا ہوا ہے۔
 
Top