ونڈو سیون

umm-e-waleed

محفلین
السلام علیکم،
مجھے اپنے لیپ ٹاپ میں ونڈو سیون کرنا ہے پر اس میں سی ڈی روم نہیں ہے تو کس طرح کروں؟ پلیز کوئی بھائی بتا سکتا ہے۔

والسلام
 
فہیم

لائبریرین
سی ڈی روم ہوتی بھی تو فائدہ نہیں تھا۔
کیونکہ اس کے لیے ڈی وی ڈی روم کی ضرورت ہوگی۔
 
یا تو آپ کہیں سے یو ایس بی ڈی وی ڈی ریڈر حاصل کریں یا نیٹ ورک انسٹالیشن کے بارے میں سوچیں۔ ویسے مجھے ونڈوز میں نیٹ ورک انسٹالیشن کا کوئی تجربہ نہیں۔
 
arifkarim

معطل
یا تو آپ کہیں سے یو ایس بی ڈی وی ڈی ریڈر حاصل کریں یا نیٹ ورک انسٹالیشن کے بارے میں سوچیں۔ ویسے مجھے ونڈوز میں نیٹ ورک انسٹالیشن کا کوئی تجربہ نہیں۔

ونڈوز پی سی میں کلائنٹ سائڈ انسٹالیشن کرنا اسکے Bios اسپورٹ پر منحصر ہے۔ جن میں یہ اسپورٹ نہ ہو وہاں یہ ممکن نہ ہوگا۔
نیز یہ کافی پیچیدہ عمل ہے اور ایک کوالیفائیڈ نیٹورک ایڈمنسٹریٹر کے ہی پلے پڑھ سکتا ہے:
http://superuser.com/questions/42263/how-to-install-windows-7-from-network
 
فہیم

لائبریرین
ہیں؟ :confused:
جناب آپ کسی بھی فلیش ڈرائو یا بوٹ ایبل یو ایس بی سے یہ کام نکال سکتے ہیں!

ارے بھئی وہ تو میں نے سی ڈی روم کے مقابل کہا۔
ویسے کیا ورچوئل سی ڈی ڈرائیو سے کام نہیں چل سکتا۔
اگر آپ کے پاس اس کی iso ہو اور آپ اسے الکوحل پر برن کرکے ایکس پی پر ہی انسٹال کرڈالیں؟
 
ارے بھئی وہ تو میں نے سی ڈی روم کے مقابل کہا۔
ویسے کیا ورچوئل سی ڈی ڈرائیو سے کام نہیں چل سکتا۔
اگر آپ کے پاس اس کی iso ہو اور آپ اسے الکوحل پر برن کرکے ایکس پی پر ہی انسٹال کرڈالیں؟

بھئی ورچؤل سی ڈی ڈرائور سے ورچؤل انسٹالیشن بھی ہوگا یعنی کہ ورچؤل مشینوں میں۔ جب آپ انسٹال کریں گے تو آپ کے پاس کون سئ یوٹیلٹی ہوگی جو آپ کا آئی ایس او ماؤنٹ کر سکے؟

ویسے لینکس انسٹالیشن اس طرح ممکن ہے اور ہم نے کیا بھی ہے آئی ایس او سے۔ لیکن اس کے لئے بھی کسی انسٹالیشن میڈیا سے بوٹ لوڈر تک کا مرحلہ طے کرنا ہوتا ہے۔
 
Top