ونڈو وسٹا کا میڈیا پلیر

پی کے ٹن

محفلین
السلام علیکم
میں نے ونڈو وسٹا انسٹال کی ہے اور سارا کچھ اس کا کافی سلو لیکن اچھا چل رہا ہے لیکن اس کا میڈیا پلیر نے تو ناک میں دم کر کے دیا ہے کمپرس ہوئی ہوئی ویڈیو فائلز جو کہ اے وی آئی وغیرہ کی فارمیٹ میں ہوتی ہیں ان کو تو وہ فل سکریں کرکے کے صھیح دیکھتا ہی نہیں اور اکثر تو سسٹم کو ہی ہنگ کر دیتا ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے ؟ کیا میرا سسٹم سلو ہے اس لیے لیکن اگر سسٹم سلو ہے تو میڈیا پلیر ہی کیوں مسلہ کر رہا ہے باقی چیزیں کیوں نہیں کرتیں اور اگر کسی اضافی میڈیا پلیر کو انسٹال کروں جیسے ایس ٹی ایچ وی سی ڈی یا ہیرو ڈی وی ڈی پلیر تو وہ اسی فائل کو درست چلاتا ہے ویسے میرے پی سی کی صفات زیل ہیں
procesor 1.7 ghz celerone
448 mb ddr ram
40 gb hardisk
اور سی ڈرائیو جس میں وسٹا کو انسٹال کرتا ہوں وہ چھ جی بی کی ہے
اب کوئی بھائی مجھے یہ بتائے کہ وسٹا کا میڈیا پلیر کیوں مسلہ کر رہا ہے اور دوسرے کیا میرے کمپیوٹر وسٹا کو چلانے کے موزوں ہے کہ نہیں شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز وسٹا اگر چلانا چاہین تو کم از کم تین گیگا ہرٹز کا پروسیسر اور ایک گیگا بائٹ سے زیادہ کی ریم استعمال کریں۔ دوسرا ہارڈ ڈسک ساٹا ہو تو بہتر ہے۔ میڈیا پلیئر انہی وجوہات کی بنا پر مسئلہ کر رہا ہے
 

دوست

محفلین
میرے پی ون پر کبھی رئیل پلئیر 10 ایسے ہی مسئلہ کیا کرتا تھا۔ فل سکرین پر وختا پے جاتا تھا۔ اب نہیں‌ کرتا پی فور ہے نا:)
 

پی کے ٹن

محفلین
بڑی مہربانی پاجی آپ کی اس کا مطلب ہے میرے کمپیوٹر میں مسلہ نہیں ہے بلکہ کو اس سے زیادہ طاقتور سسٹم چائیے لیکن میں نے ونڈو ایکس پی انسٹال کرکے اس میں میڈیا پلیر گیارہ انسٹال کیا ہے اس میں بہت اچھا چل رہا ہے کوئی مسلہ نہیں کر رہا اور آپ نے قیصرانی بھائی جو کہا کہ ہارڈ ڈسک " ساٹا " ہو یہ میں نہیں سمجھا یہ ساٹا کیا چیز ہوتی ہے میرے پاس " سی گیٹ " کمپنی کی چالیس جی بی کی ہارڈ ڈسک ہے اس کے بارے میں کیا خیال ہے جناب کا
 

قیصرانی

لائبریرین
ہارڈ ڈسک میں ڈیٹا کی منتقلی کی کئی ٹیکنیکس ہوتی ہیں۔ انہیں وجوہات کی بنا پر انہیں ساٹا، پاٹا، سکزی وغیرہ کے نام سے جانا جاتا ہے

مختصراً‌ یوں‌سمجھ لیں کہ ہارڈ ڈسک کی پلیٹوں‌ کی گردش کی رفتار فی منٹ 5400 راؤنڈز فی منٹ ہو تو وہ نارمل پاٹا سمجھی جاتی ہے
اگر رفتار 6400 راؤنڈز فی منٹ ہو تو بھی نارمل۔ ایسی ہارڈ ڈسکیں کم پائی جاتی ہیں
اگر رفتار 7200 راؤنڈز فی منٹ ہو تو وہ بارا کوڈا کہلاتی ہے۔ اسے سی گیٹ نے متعارف کرایا تھا
ان سب کی ڈیٹا کیبلز اور پاور کیبلز ایک جیسی ہوتی ہیں

ساٹا میں یہ رفتار کم از کم 10000 راؤنڈز فی منٹ ہوتی ہے اور ڈیٹا کی منتقلی ڈیڑھ گیگا بٹس فی سیکنڈ تک ہو سکتی ہے۔ یعنی ڈیڑھ سو میگا بائٹس
اس کی ڈیٹا اور پاور کی کیبلز کا سائز پاٹا سے مختلف ہوتا ہے

سکزی عام استعمال میں نہیں‌ ہوتی۔ عموماً‌ یہ نیٹ ورک سرورز پر استعمال کی جاتی ہے
 

زیک

مسافر
ساٹا اصل میں سیریل انٹرفیس ہے اور پاٹا جو پہلے اے‌ٹی‌اے کہلاتا تھا وہ parallel۔ ساٹا ڈسک 7200 آر‌پی‌ایم والی بھی ہوتی ہے۔
 
Top