ونڈو پرابلم

terminator

محفلین
اسلام وعلیکم:
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کے میری ونڈو ایکس پی جب کرپٹ ہوجاتی ہے تو اسے دوبارہ انسٹال کرنا کوئی مسئلہ نہیں لیکن اسکے بعد جب تمام ڈرائیورز اور سافٹوئیرز کرنا پڑتے ہیں وہ مسئلہ ہیں کیا کو ایسا طریقہ نہیں میں ونڈو ایکس پی جب انسٹال کروں تو یہ سافٹوئیرز ونڈو کے ساتھہ ہی انسٹال ہوجائیں۔
اللہ حافظ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ ایک مرتبہ ونڈوز اور اس میں تمام ہارڈویئر ڈرائیور انسٹال کرنے کے بعد ہارڈ ڈسک کی ہی کسی پارٹیشن پر ونڈوز کی انسٹالیشن کو Acronis یا نارٹن گھوسٹ کے ذریعے بیک اپ کر لیا جائے۔ بعد میں ضرورت پڑنے پر اسی بیک اپ کے ذریعے ونڈوز کی یہ انسٹالیشن ریسٹور کی جا سکتی ہے اور یہ ریسٹوریشن عام انسٹالیشن سے زیادہ تیز رفتار بھی ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا مطلب راجا؟؟؟ اور لیپ ٹاپ پر ماؤس پیڈ؟؟؟ کیا ایکسٹرنل ماؤس استعمال کرتے ہو۔ بات واضح نہیں ہوئی۔
 

ایم اے راجا

محفلین
سر میرا مطلب تھا کہ میرے لیپ ٹاپ پر پوائیٹر خود بہ خود چل کر کسی ایک کونے ( اوپر یا نیچے ) چلا جاتا ہے اور ایک جگہ رکتا نہیں، یہ مسئلہ کسی کسی وقت اچانک ہوتا ہے، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ونڈوز کا پرابلم ہے یا میرے بلٹ ان ماؤس پیڈ ( جس پر انگلی رکھ کر چلاتے ہیں ) کا مسئلہ ہے۔ امید ہیکہ اب بات کافی حد تک آپ کی سمجھ میں آ گئی ہو گی۔ شکریہ۔
 

الف عین

لائبریرین
راجا اسے ماؤس پیڈ نہیں ٹچ پیڈ کہتے ہیں۔ اس لئے مجھے کنفیوژن ہوا۔
مکن ہے کہ وائرس کی کارستانی ہو۔ تنم بھی کسی پرانی تاریخ پع رسٹور کر دو ونڈوز کو۔ جب کہ ٹچ پیڈ درست کام کرتا تھا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ٹائپنگ کرتے ہوئے غیر محسوس طور پر ٹچ پیڈ پر ہتھیلی لگتی ہے اور پوائنٹر خود بخود شفٹ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح دو انگلیاں آپ ٹچ پیڈ پر لگ جائیں تو بھی یہی ہوتا ہے
 
Top