ووٹنگ: طلباء قوم کا مستقبل

آپ کے خیال میں بہترین مضمون کس کا ہے؟

  • خرم

    Votes: 10 55.6%
  • طلحہ

    Votes: 1 5.6%
  • فیصل عظیم فیصل

    Votes: 5 27.8%
  • شاہ110

    Votes: 2 11.1%

  • Total voters
    18
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ماوراء

محفلین
محفل تحریری مقابلے میں موضوع "طلباء قوم کا مستقبل" میں چار لوگوں نے حصہ لیا۔ جن میں خرم، طلحہ، فیصل عظیم فیصل اور شاہ110 نے مضامین لکھے۔ آپ ان کے مضامین نیچے دئیے گئے روابط پر پڑھ سکتے ہیں۔

1- خرم ۔ طلباء قوم کا مستقبل
طلحہ ۔ طلباء قوم کا مستقبل
فیصل عظیم فیصل ۔ طلباء قوم کا مستقبل
شاہ110 ۔ طلباء قوم کا مستقبل

تمام مضامین کا لنک۔
ووٹ دینے سے پہلے آپ کو تمام مضامین پڑھنا ہوں گے اور اس کے بعد آپ کے خیال میں جو بہترین مضمون ہے اس کو ووٹ دینا ہو گا۔ ووٹ دینے کی آخری تاریخ 20 مئی ہے۔

نوٹ: ووٹ دینے سے پہلے ایک نظر اس پوسٹ پر بھی ڈال لیجیے۔
 
ایک کو چھوڑ کر سارے ہی مضامین کسی نہ کسی طور جغرافیائی، مذہبی یا/اور قومی حیطے میں قید ملے۔ لیکن باوجود اس تخصیص کے ایک مضمون باقی سب پر بھاری لگا اس لئے نا چاہتے ہوئے میرا ووٹ ایک علاقائی مضمون کو گیا۔
 

arifkarim

معطل
واقعی سارے مضامین ہی قابل تعریف ہیں۔ دل کر رہا ہے ساروں کو ووٹ دوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ صرف ایک کو دینی کی اجازت ہے :)
 

خورشیدآزاد

محفلین
سارے مضامین اچھے ہیں، لیکن میرا خیال خرم صاحب کا مضمون فکروغور کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

ویسے ماوراء بہن سےمعذرت کہ اس دفعہ لکھنے کی چاہت کے باوجود نا لکھ سکا، لیکن سلسلہ بہت اچھا ہے، اس کو جاری رہنا چاہییے۔ اور انشاء اللہ آئندہ کے مقابلوں میں طبع آزمائی کروں گا۔
 

ماوراء

محفلین
عارف، مجھے تو خیر کسی قسم کے بھی مضمون لکھنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن آپ نے اب تک کسی مقابلے میں حصہ کیوں نہیں لیا؟
 

arifkarim

معطل
عارف، مجھے تو خیر کسی قسم کے بھی مضمون لکھنے میں دلچسپی نہیں ہے۔ لیکن آپ نے اب تک کسی مقابلے میں حصہ کیوں نہیں لیا؟

بہنا، میں لکھنے کی نہیں "پڑھنے" کی بات کر رہا تھا۔ بندہ اتنی محنت سے مضمون لکھے اور پڑھنے اور ووٹنگ کرنے والے ہی اتنے کم ہوں تو خوامخواہ محنت و وقت بربادی!
اب دیکھیں اس بار کا مضمون" طلبا قوم کا مستقبل" کس قدر اہمیت کا حامل موضوع ہے۔ اسکے باوجود محفلینز کی عدم توجہہ کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔؟
 

ماوراء

محفلین
فہیم، یہ کہاں سے ترجمہ کیا ہے؟ غلط ہے۔

عارف، میں سمجھی کہ خورشید کے لکھنے والی بات کے بعد کہا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ووٹنگ انتہائی سست رفتار ہے، ابھی تک صرف 11 ووٹس ہوئے ہیں، شاید احباب پڑھنے سے گھبراتے ہیں :)
 

خورشیدآزاد

محفلین
تین سو سے زیادہ فعال اراکین کے ہوتے ہوئے صرف گیارہ ووٹ۔۔۔۔بےحد دکھ بالکہ شرم کی بات ہے۔

نبیل اوران کے ہم رکاب ساتھیوں کی بے لوث خدمت کے جواب میں ہمیں چاہیے کہ کھیل ہی کھیل اور گپ شپ میں وقت ضائع کرنے کے بجائے صرف دس منٹس اس تحریری مقابلے کو دے کرمضامین پڑھنے اور ووٹنگ کرکے اردومحفل کی خدمت میں اپنا تھوڑا ساحصہ ڈالنا چاہیے۔

اور ابھی ابھی میرا دیہان اس دھاگے کے مناظر کی تعداد پر گیا تو وہاں 191 دیکھ کر اور زیادہ افسوس ہوا ،کہ چلیئے دوبارہ دیکھنے والوں کو نکال بھی لیں تو کم ازکم 100 اراکین نے اس دھاگے کو دیکھا ہے لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
ماورہ میں کوئی ووٹ شوٹ نہیں دے رہی موڈُ نہیں ہے :chatterbox:
ویسے بھی مجھے اس سلسلے سے کوئی دلچسپی نہیں :party:
 

تیشہ

محفلین
:grin: میں دے رہی ہوں اب دیکھا ہے تو ان میں سے ایک تو میرے پسندیدہ ہیں اب ڈالے جارہی ہوں :party:
 

طالوت

محفلین
ایک کو چھوڑ کر سارے ہی مضامین کسی نہ کسی طور جغرافیائی، مذہبی یا/اور قومی حیطے میں قید ملے۔ لیکن باوجود اس تخصیص کے ایک مضمون باقی سب پر بھاری لگا اس لئے نا چاہتے ہوئے میرا ووٹ ایک علاقائی مضمون کو گیا۔
میرا خیال ہے اس میں کوئی حرج نہیں ااور نہ ہی ایسی کوئی پابندی لگائی گئی ہے ۔۔
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
سب نے ہی اچھا لکھا ہے لیکن اگر آپ بات ایک کو ووٹ دینی کی کر رہی ہیں تو میرے خیال سے "خرم" صاحب نےجو مضمون لکھا ہے واقعی تعریف کے قابل ہے !

مع السلام
 
Top